Posts

جرمنی میں مقیم زین محمد متین سید کا پہلا روزہ مکمل۔

Image
جرمنی میں مقیم زین محمد متین سید لائق علی وڈو سر (سابق فزیکل ڈائریکٹر سوشل کالج شولاپور) کے نواسے نے اپنی زندگی کا پہلا روزہ مکمل کر کے اسلام کے ایک اہم فرض کو ادا کیا۔ زین نے یہ روزہ عمر کے آٹھ سال میں 17 مارچ 2024 کو رکھا۔ زین کے والد محمد متین معین سید میکانیکل انجینئر ہیں اور جرمنی میں زیر ملازمت ہیں۔ بچے نے یہ روزہ جرمنی میں رکھا۔ اس کے اس فریضہ دین کی ادا ئیگی پر والدین اور رشتہ داروں نے خوشی ومسرت کا اظہار کیا اور دعاؤں سے نوازہ۔   صدائے مہاراشٹر کی طرف سے  زین محمد متین سید اور اس کے والدین کو صمیم قلب سے بے حد مبارکباد۔🌹🤲

ایڈورڈ زلیخا عبدالغنی شیخ کا شولاپور کے سینٹرل پبلک نوٹری کی حیثیت سے تقرر۔

Image
شولاپور: (صدائے مہارشٹرکی خصوصی رپورٹ )   ایڈورڈ زلیخا عبدالغنی شیخ  اہلیا ایڈوکیٹ سرفراز پیرزادے کا سینٹرل پبلک نوٹری کی حیثیت سے تقررہوا۔  اس ضمن میں  ایڈوکیٹ ملیندتھوبڑے ، سابق چیرمین و رُکن بارکونسل  مہاراشٹرو گوا کے دست مبارک سے موصوفہ کو گال اور شال دے کر مبارکبادی گئی۔  ایڈوکیٹ زلیخاں کی تعلیمی قابلیت بی اے، ایم ایس ڈبلیو اور ایل ایل ایم ہے۔ آپ پچھلے اٹھارہ سال سے ڈسٹرکٹ سول کورٹ سولاپور میں پریکٹس کر رہی ہیں۔بی۔وی۔پی۔ کالج سولاپور میں لیکچر شپ کر رہی ہیں نیزشولاپور سوشل اسو سی ایشن آرٹس اینڈ کامرس کالج سولاپور میں بھی بحیثیت لیکچرار تدریسی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ آپ  آرکیٹیکٹ کالج سولاپور و میں  ہراسمنٹ کمیٹی کا پینل ایڈوکیٹ  ہیں۔ پچھلے تین سال سے  کامرس کے طلباء کے لیے"  کنزیومر کورٹ شولاپور  کی تعلیمی سیر"  کا انعقاد کر تی آئی ہیں۔  قابل رکش و ستائش امر یہ کہ آپ  نے اُردو میڈیم سے تعلیم حاصل کی۔ آپ کی ابتدائی ، ثانو اور اعلیٰ ثانوی تعلیم ایم۔ اے۔ پانگل اینگلو اُردو ہائی اسکول سے مکمل کی اور بی ۔اے...

روزوں کی پابند ریدا فاطمہ بنتِ معین الدین انصاری۔

Image
(گوونڈی : خان شبنم فاروق کی رپورٹ) محمد معین الدین انصاری کی دس سالہ صاحبزادی ریدا فاطمہ نے اب تک کے مکمل روزے خشوع وخضوع کے ساتھ رکھے ہیں ۔ روزوں کی پابندی کے ساتھ ساتھ نماز کی ادائیگی بھی اول وقت میں کرتی ہے۔ الحمدﷲ قرآن مقدس کی تلاوت بھی کرتی ہے ۔ جلد ہی قرآن مکمل کرنے والی ہے ۔ 15 سورہ ازبر ہیں ۔ صبح و شام کی دعاؤں کے ساتھ کھانا کھانے کے آداب ، پانی پینے کے اداب، بیت الخلا کے آداب ، وغیرہ یاد ہونے کے ساتھ ان‌پر عمل بھی کرتی ہے۔ ﷲ اس بچی کو نیک و صالح بناۓ ۔ اور اس بچی کے اعمال کو قبول کرے ۔۔  آمین۔ صدائے مہاراشٹر کی طرف سے اس بچی کے والدین اور اساتذہ کو صمیم قلب سے دلی مبارکباد۔ 

سفید پوش۔{افسانہ} از۔۔۔۔خان شبنم فاروق

سفید پوش۔ {افسانہ}  از۔۔۔۔خان شبنم فاروق  (اس افسانہ میں ایسے غیرت مند اور خوددار لوگوں کی زندگی کے حالات پیش کئیے گئے ہیں جو مفلس ہونے کے باوجود ان کی غیرت اجازت نہیں دیتی کہ وہ کسی کے آگے ہاتھ پھیلاے ۔ معاشرے کے ایسے سفید پوش انسان ہی حقیقت میں مستحقین ہوتے ہیں جن کی امداد کرنا صاحبِ نصاب پر واجب ہے) __________________ جس دن وہ دوزخ کی آگ میں  گرم کیا جائے گا  پھر اس سے  ان کی پیشانیاں اور پہلو  اور پیٹھیں داغی جائیں گی ، یہ وہی ہے  جو تم نے اپنے لیے جمع کیا تھا  سو اس کا مزہ چکھو !  جو تم جمع کرتے تھے ۔۔ (القرآن) اور جب تمہارے ہیرے جواہرات تمہاری ہی قبر میں ڈراونے اور شدید خوف میں مبتلا کرنے والے قوی ہیکل کیڑے مکوڑے بن کر آۓ تو اس سے خوف نہ کھانا کیوں کہ یہی وہ بیش بہا قیمتی جواہرات ہیں جو تمہیں صدقات و زکوٰۃ سے روکتے تھے۔اب اسے اسی چاہ اور خواہش کے ساتھ قبول کرو جیسا کہ دنیا میں کرتے تھے ۔۔ اور جب انہی قیمتی دھاتوں کو جلاکر تمہاری پیشانی داغی جاۓ تو واویلا نہ کرنا کیوں کہ یہی وہ دھاتیں ہیں جن کےلیے رشتے داروں سے قطع تعلق کرکے انہیں ان کی ...

زینب اعجاز جام بھائی کا پہلا روزہ مکمل۔

Image
(نامہ نگار)         شولاپورکے معروف سی۔سے۔ زینب اعجاز جام بھائی کی  نورِ نظر اور  ڈاکٹر تبسّم لئیق احمد عثمان آباد کی  نواسی نے پانچ سال کی عمر میں رمضان المبارک میں پہلا روزہ رکھا۔  اس بچی کو تیس حدیث  بیس سورہ ازبر ہیں۔یہ بچی روزانہ سوشل کمپس میں جماعت کے ساتھ تراویح ادا کرتی ہے۔بچی کے اس فریضہ دین ادا کرنے پر ، والد والدہ ، نانا، نای، دادا دای  اور تمام رشتہ دار و دوست احباب نےخوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوےبچی کے حق دُعا کی کہ : اللہ تعالٰی بچی کے  نصیب روشن و تابناک بنائے۔ صدائے مہاراشٹرکی طرف سے اس قابل معصوم بچی اور اس کے والدین کو صمیم قلب سے بےحد مبارکباد۔  

"اللَّهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّا"

"اللَّهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ  تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّا" آقا نے فرمایا!!!! تمہیں پتہ ہے لیلۃ القدر کیا ؟ یہ افضل رات ہے  ہزار راتوں سے ثواب پاؤگے اسی سال کی عبادت کا  جو مانگو گے وہ پاؤ گے  پوچھا آقاؐ سے عائشہؓ نے  کیا مانگوں میں جو پالؤ لیلتہ القدر کو آقاﷺ نے فرمایا  "اللَّهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ  تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّا" نا کہا دنیا ،ناپناہ  دوزخ  نا ہی جنت الفردوس بس مانگو تو مانگو  "اللَّهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ  تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّا" ساری رات گزارنا ہے بس عبادت میں ،ندامت میں  ذکر میں، آخرت کی فکر میں  ہر دعا میں بس یہ دعا کروں میں  "اللَّهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ  تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّا" از قلم ۔۔۔۔۔۔۔۔رضیہ سلطانہ الطاف پٹھان

معصوم روزہ دار۔

Image
 عالیہ عمران پٹھان اورمحمد علی عمران پٹھان نے اپنی زندگی کا پہلا روزہ مکمل کرکے اپنے دینی فریضے کو بحسن وخوبی ادا کیا۔ عالیہ نے عمر کے سات سال میں اور محمد علی نے عمر کے آٹھ سال میں یہ روززہ مکمل کیا۔  صدائے مہاراشٹرکی جانب سے دونوں معصوم روزہ داروں  اور اس کے اہل خانہ کو صمیم قلب سے بے حد مبارکباد۔  صوفیا سلمان مُلّا اور طہورہ سلمان مُلّا نے اپنی زندگی کا پہلا روزہ مکمل کرکے اپنے دینی فریضے کو بحسن وخوبی ادا کیا۔ صوفیا نے عمر کے آٹھ سال میں اور طہورہ نے عمر کے سات سال میں یہ روززہ مکمل کیا۔  صدائے مہاراشٹرکی جانب سے دونوں معصوم روزہ داروں  اور اس کے اہل خانہ کو صمیم قلب سے بے حد مبارکباد۔ 

ڈاکٹر شاہ تابش ریاض احمد کی ایم بی بی ایس امتحان میں نمایاں نمبرز سے کامیابی۔

Image
(جلگاؤں سے انیس الدین کی رپورٹ) حال ہی میں ایم بی بی ایس کے نتائج کا اعلان ہوا جس میں جلگاوں شہر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر تابش ریاض احمد شاہ نے جلگاوں میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس میں نمایاں نمبرز سے کامیابی حاصل کی۔ ڈاکٹر تابش کی کے جی سے بارویں تک کی تعلیم اقراء اردو  اسکول سالار نگر میں مکمل ہوئی ایم بی پی ایس کے نتیجے میں نمایاں نمبر سے کامیاب ہونے پر  ڈاکٹر تابش نے اقراء اردو سکول سالار نگر کے صدر مدرس ڈاکٹر ہارون بشیر صاحب و دیگر اساتذہ سے ملاقات کی اپنے رزلٹ کے متعلق اساتذہ کو بتایا کہ میری اس کامیابی میں اپ لوگوں کی محنت و دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ہارون بشیر صاحب و دیگر اسٹاف نے ڈاکٹر تابش شاہ کو مبارکباد پیش کی اور دعاؤں سے نوازا۔ اسی موقع پر سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب و اسکول کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ایس ایم ظفر صاحب و دیگر ممبران نے مبارکباد پیش کی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات سے نوازا۔ ڈاکٹر تابش کے والد شاہ ریاض احمد اقرا  اسکول میں تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں ڈاکٹر تابش کے بھائ  ڈاکٹر شاہ دانش بھی اقرا میڈیکیل کا...

محمد سعد کا پہلا روزہ مکمل

Image
محمد سعد نے سات سال کی عمر میں اپنا پہلا روزہ مکمل   کیا۔   صدائے مہاراشٹر کی طرف سے صمیم قلب سے بے حد مبارکباد۔🌹🤲

جلگاؤں کے چھوٹے روزہ دار۔

Image
جلگاؤں کے چھوٹے روزہ دار ایان سید افسر جماعت تیسری ضلع پریشد اردو اسکول لونڈری تعلقہ جامنیر ضلع جلگاؤں ۔ اب تک کے روزے مکمل۔ محمد علی کریم خان جماعت تیسری ضلع پریشد اردو اسکول لونڈری تعلقہ جامنیر ضلع جلگاؤں ۔اب تک کے پورے روزے۔

ڈاکٹر محمد حنیف سگری اور ڈاکٹر عظمیٰ سگری دونوں بھائی بہن کی تاریخ سازشاندار کامیابی۔

Image
۔ (عبدالمنان شیخ کی رپورٹ)  سولاپور کے معروف شاعر و مدرس دولہا صاحب سگری (سابق سرپنچ)کے صاحب زادے ڈاکٹر محمد حنیف سگری (ایم۔بی۔بی۔ایس)اور ڈاکٹر عظمیٰ سگری(بی۔اے۔ایم۔ایس) پتاپور کے یہ بھائی ،بہن پہلے مسلم ڈاکٹر بن کر تاریخ سازشاندار کامیابی حاصل کی ہے ۔یہ دونوں اپنی کامیابی کا سہرا والدین اور اپنے اساتذہ کو دینا چاہتے ہیں ان۔ کی تربیت کا ہی نتیجہ کہ آج ہم اس مقام پر ہیں ۔ان کی اس شاندار تاریخ ساز کامیابی پر کاجل نگر ڈیولپمنٹ اور ویلفیئر سوسائٹی کے تمام عہدیداران اور اراکین نے دل کی عمیق گہرائیوں سے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ساتھ ہی ساتھ کلیان نگر ،گجراج نگر ،گجانن نگر اور قرب وجوار میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔

اتنی خوشی۔۔۔!!از۔۔۔سراج الدین نلا مندو(راحیل)(پیر کرم علی شاہ پنویل مہا نگر پالیکا اُردو اسکول نمبر ۱۰, رائے گڑھ، مہاراشٹرا۔)

Image
اتنی خوشی۔۔۔!! از۔۔۔سراج الدین نلا مندو(راحیل) (پیر کرم علی شاہ پنویل مہا نگر پالیکا اُردو اسکول نمبر ۱۰, رائے گڑھ، مہاراشٹرا۔) _____________________________________________ پیارے بچوں!  السّلام الیکم۔۔ خوشیاں آنے والی ہیں!!          سبھی سوچ رہے ہونگے کی امتحان کے وقت میں خوشیاں کہاں سے ؟؟ پیارے بچوں امتحان ختم ہونے والے ہیں اور رمضان کا با برکت مہینہ بھی ختم ہونے والا ہے۔ امتحانات ختم ہوجانے کے بعد سبھی بچوں نے چھٹیوں کے لیے الگ الگ تیاریاں کی ہونگی۔          کسی نے کھیل کھیلنے کا سامان خریدنے کی بات اپنے ابّو سے کی ہوگی۔ کسی نے نانی کے گاؤں جانے کی ضد کی ہوگی۔ اور کوئی سوچ رہا ہوگا کی چھٹیوں میں بہت ساری شرارتیں کریں گے۔  لیکن بچوں ایک بات یاد رکھو۔ چھٹیوں میں مزے کرنا بہت اچھی بات ہے لیکن  آنے والے سال آپ کونسی جماعت میں جانے والے ہو، اس بات کی فکر کرتے ہوئے چھٹیاں ختم ہونے سے ایک ہفتہ قبل ہی نئے تعلیمی سال کی تیاری بھی کر لی جائے تو بہتر ہے۔  کیونکہ جب اسکول اور مدارس پھر سے شروع ہوجائیں گ...

جنت جن کی چاہ کرے شب قدر میں۔۔۔.(مضمون)۔ از ۔۔۔۔۔۔۔رضیہ سلطانہ شولاپور

Image
(مضمون) جنت جن کی چاہ کرے شب قدر میں. از ۔۔۔۔۔۔۔رضیہ سلطانہ شولاپور  شب قدر کے معنی ''قدر'' کے اصطلاحی معنی کسی چیز کے وجود کی خصوصیت اور اس کی پیدائش کی کیفیت کے ہیں دوسرے لفظوں میں یہ کہا جائے کہ ہر چیز کے وجود کی محدودیت اور اندازے کو ''قدر'' کہتے ہیں" اس رات کو قدر کے نام سے تعبیر کرنے کی وجہ یہ بھی بیان کی جاتی ہےاس رات میں اللہ تعالی نے اپنی قابل قدر کتاب‘ قابل قدر امت کے لئے صاحبِ قدر رسول کی معرفت نازل فرمائی‘ یہی وجہ ہے کہ اس سورۃ میں لفظ قدر تین دفعہ آیا ہے۔(تفسیر کبیر‘ ۳۲:۲۸)قدر کے معنی تنگی کے بھی ہیں۔ اس معنی کے لحاظ سے اس رات آسمان سے فرش زمین پر اتنی کثرت کے ساتھ فرشتوں کا نزول ہوتا ہے کہ زمین تنگ ہو جاتی ہے۔ (تفسیر الخازن‘ ۴:۳۹۵) شب قدر کی فضیلت۔ قرآن مجید میں اس رات کی عبادت کو ہزار مہینوں سے بہتر قرار دیا گیا ہے۔ اس حساب سے اس رات کی عبادت تقریباً 83 سال اور 4 مہینے بنتی ہے۔ شب قدر کی رات کو رمضان المبارک کے آخری عشرے کے 10 راتوں میں تلاش کرنا ہے اور مزید بتایا جاتا ہے کہ طاق راتوں میں اس کا اہتمام کرنا ہوتا ہے اور اس ...

ڈاکٹر محمد حنیف سگری اور ڈاکٹر عظمیٰ سگری دونوں بھائی بہن کی تاریخ ساز کامیابی۔

Image
(عبدالمنان شیخ) سولاپور کے معروف شاعر و مدرس دولہا صاحب سگری (سابق سرپنچ)کے صاحب زادے ڈاکٹر محمد حنیف سگری (MBBS)اور ڈاکٹر عظمیٰ سگری (BAMS) پتاپور کے یہ بھائی ،بہن پہلے مسلم ڈاکٹر بن کر تاریخ سازشاندار کامیابی حاصل کی ہے ۔یہ دونوں اپنی کامیابی کا سہرا والدین اور اپنے اساتذہ کو دینا چاہتے ہیں ان۔ کی تربیت کا ہی نتیجہ کہ آج ہم اس مقام پر ہیں ۔ان کی اس شاندار تاریخ ساز کامیابی پر کاجل نگر ڈیولپمنٹ اور ویلفیئر سوسائٹی کے  تمام عہدیداران اور اراکین نے دل کی عمیق گہرائیوں سے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ساتھ ہی ساتھ کلیان نگر ،گجراج نگر ،گجانن نگر اور قرب وجوار میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔

اقرا اسکول سالار نگر کی طالبات نوشین پٹیل اور پٹیل حنا جونیئر سائنٹسٹ و گولڈ میڈل کے لیے منتخب ۔۔

Image
(جلگاؤں سے انیس الدین کی رپورٹ) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام اقرا اردو ہای اسکول سالار نگر جلگاوں میں جماعت دھم کے طالبات نوشین اصف پٹیل اور حنا انیس پٹیل نے حال ہی میں جونیئر سائنٹسٹ امتحان میں کامیابی حاصل کر کے گولڈ میڈل و جونیئر سائنٹسٹ کا خطاب جیتا ۔ڈاکٹر اے پی جی عبدالکلام جونیئر سائنٹسٹ مقابلہ جاتی امتحانات کا انعقاد اقرا اکیڈمیک أکولہ کی جانب سے اورنگ اباد میں کیا گیا تھا چار مراحل میں اس امتحانات لیے گئے پہلے تین مراحل کے امتحانات ان لائن پر مبنی تھے جن میں نوشین اصف پٹیل اور حنا انیس پٹیل نے تینوں مراحل میں ان لائن امتحانات میں نمایاں نمبرات حاصل کر کے چوتھے مرحلے کے لیے یعنی أف لائن انٹرویو و تحریری کے لیے منتخب ہوئے۔ انٹرویو و تحریری امتحان مولانا ازاد کالج میں اورنگ اباد میں منقد کیا گیا تھا ان دونوں طالبات نے انٹرویو و تحریری امتحان میں بھی اپنے علم کے جوہر بتا کر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جونیئر سائنٹسٹ خطاب و گولڈ میڈل حاصل کیے ۔اس بہتر کارکردگی پر اقراء اسکول سالار نگر کے صدر مدرس ڈاکٹر ہارون بشیر صاحب و تمام اساتذہ کرام نے انہیں مبارکباد پیش کی۔ س...

ہمارے روزے اور موبائل۔از۔۔۔۔ پرویز ضیاء الدین ڈنڈوتی (ممبئی)

Image
(مضمون) ہمارے روزے اور موبائل۔ از۔۔۔۔ پرویز ضیاء الدین ڈنڈوتی (ممبئی) ہر سال ماہ رمضان ہمارے بیچ اپنی رحمتیں برکتیں لے کر نازل ہوتا ہے۔ ہمیں چاہیئے کہ اس مہمان کی قدر کریں۔ لیکن افسوس آج کل کی نوجوان نسل خصوصی طور پر کالج پڑھنے والا طبقہ رمضان میں سحر و افطار تو کرتا ہے لیکن بقیہ وقت عبادات و تلاوت کی بجائے موبائل میں لگا رہتا ہے۔ اکثر رمضانوں میں مسلم محلوں میں یہ منظر دیکھا جاتا ہے کہ نوجوان لڑکے فری فائر یا ایسے ہی کسی گیم میں لگے رہتے ہیں ۔ روزے کے نام پہ سر پر ٹوپی سجی ہوتی ہے لیکن نماز کے وقت میاں موبائل میں مصروف، تراویح کے وقت گلی کے کسی کونے میں موبائل گیم کی محفل سجی ہوتی ہے۔ جتنے لوگ گیم کھیلتے ہیں اس کے تین گنا سامعین ان محترم حضرات کے موبائل میں نگاہیں گڑائے کھڑے رہتے ہیں۔ میرا ایک سوال ان موبائل گیم کے کھلاڑیوں سے یہ ہے کہ کل روز محشر جب اللہ آپ سے آپ کے روزے کے متعلق سوال کرے گا تو‌آپ کیا جواب دو گے؟  خدارا اس موقع کو غنیمت جانو اور موبائل کا استعمال اس ماہ میں کم سے کم کرو۔  ہم موبائل کا استعمال تلاوت کے‌لئے بھی کر سکتے ہیں۔ آج کل بہت سارے اسلامی ...

الحاج فیاض ملا کی زکات ادا کرنے کی ایک نئی مثالی تحریک ۔

Image
(عبدالمنان شیخ کی رپوٹ)  کاجل نگر ڈیولپمنٹ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر الحاج فیاض ملاجی نے امسال رمضان میں مستحق وغریب خواتین کو بیس نئی سلائی مشین محض اس لیے دی تاکہ اپنی محنت سے خود کفیل بنیں ۔ عبدالمنان شیخ نے تمہیدی کلمات پیش کرتے ہوئے اس تحریک کی ستائش کی اور مزید کہا کہ الحاج فیاض ملا جیسے بے لوث خدمات انجام دینے والے لوگوں سے ہی سماج سے غربت کم ہوسکتی ہے ۔مولانا عبد الکریم( امام و خطیب کاجل نگر مسجد ) نے اپنے خطاب میں کہا کہ زکات زیادہ تر ایسے لوگوں کو دیجیے کہ اگلے سال زکات لینے والے نہیں زکات دینے والے بن جائیں ان کے دعائیہ کلمات کے ساتھ سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں ۔گزشتہ سال بھی محنت کش غریب طبقے کے لوگوں کو ساز وسامان کے ساتھ بیس ٹھیلے تقسیم کیے تھے تاکہ وہ اپنے قدموں پر کھڑے رہیں کسی کے محتاج نہ بنیں ۔اس موقع پر کاجل نگر ڈیولپمنٹ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداران اراکین اور محلے کے دیگر معزز حضرات بھی موجود تھے۔

الیزہ مصیف شیخ کا پہلا روزہ

Image
شولاپور: (نامہ نگار) (عمران جمعدار) الیزہ مصیف شیخ نے اپنی زندگی کے پہلے روزے کی کامیاب ابتدا کرکے اسلام کے پانچ فرائض میں سے ایک روزہ عملی دلیل پیش کی۔الیزہ جماعت سوم کی طالبہ ہے وہ لیگزیکن انٹرنیشنل اسکول واگولی پونہ میں زیر تعلیم ہے ۔اس کے والد مصیف شیخ پونہ میں انجنیئر ہیں ۔اس بچی نے 14دنوں میں مکمل قرآن پاک کی  تلاوت کی ہے ۔بچی کی تکمیل روزہ پر اس کے والدین اور تمام اہل خانہ اور رشتےداروں نے مبارکباد دی اور بچی کو اپنی دعاؤں سے نوازہ۔ صدائے مہاراشٹر کی طرف سے الیزہ اور اس کے والدین کو دل کی عمیق گہرائیوں سے بے حد مبارکباد ۔🌹🤲

اُم ہانی محمد قاسم بڑے پیر نے اپنی زندگی کا پہلا روزہ مکمل کیا۔

Image
شولاپور: (نامہ نگار) ام ہانی محمد قاسم بڑے پیر نے اپنی زندگی کے پہلے روزے کی کامیاب ابتدا کر کے اسلام کے پانچ فرائض میں سے ایک روزہ کی عملی دلیل پیش کی۔ ام ہانی بڑے پیر اول جماعت میں ایم۔اے۔پانگل اردو پرائمری اسکول میں زیر تعلیم ہے۔ اس کے والد محمد قاسم بڑے پیر  تاجر ہیں۔ بچے کی تکمیل روزہ پر اس والدین اور تمام اہل خانہ اور رشتہ داروں نے مبارکباد دی اور بچے کو اپنی دعاؤں سے نوازہ۔ صدائے مہاراشٹر کی طرف سے اس بچی اور اس کے والدین ورشتہ داروں کو صمیم قلب سے مبارکباد۔ 

فاطمہ ابراھیم پرکار نے پہلا رمضان مکمل کیا ہے ۔

Image
رتناگری (نامہ نگار): فاطمہ ابراھیم پرکار اس بچی نے پہلا رمضان مکمل کیا ہے ۔ فاطمہ دوسری جماعت میں آمشیت اردو اسکول کی طالبہ ہے۔فاطمہ نے پہلا رمضان اپنی عمر کے 7سال میں رکھا ہے ۔ جس کے مکمل کرنے پر اسے سماج کے تمام شعبوں سے سراہا گیا ہے اور آج اس بچی کی ایمانی تقویت اور اسلامی فریضہ کی ادائگی کے موقع پر والدین، ،تمام دوست اور اہل خانہ نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔   صدائے مہاراشٹر کی طرف سے اس معصوم اور اس کے  والدین اور متعلقین کو صمیم قلب سے بے حد مبارکباد۔

ڈاکٹر تحریم شیخ کی ایم بی بی ایس میں نمایاں کامیابی ۔

Image
شولاپور : (عبدالمنان شیخ) محترم محمد خلیل عبدالغفور شیخ (سابق پرنسپل چاند سلطانہ ہائی اسکول و جونیئر کالج،احمد نگر) کی صاحبزادی ڈاکٹر تحریم شیخ نے میڈیکل شعبہ میں شاندار کامیابی حاصل کرکے مسلم سماج کی لڑکیوں کے لیے ایک مثال بنی ہیں ۔بچپن سے ہی ڈاکٹر بننے کا خواب دیکھا تھا ،اپنی ذہانت اور محنت سے اپنے خواب کو اپنے والدین کی تربیت سے شرمندہ تعبیر کیا۔ ان کے اس کامیابی پر تمام رشتے داروں نے دلی مبارکباد پیش کی اور دعاؤں سے سرفراز کرتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

ڈاکٹر پی اے انعامدار ائی سی ٹی سینٹر اقرا اسکول سالار نگر میں اسناد کی تقسیم۔

Image
جلگاؤں: (انیس الدین کی رپورٹ) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انصرام اقرا اردو اسکول سالار نگر جلگاوں میں ڈاکٹر پی اے انعامدار آئی -سی- ٹی سینٹر میں الحمدللہ 51 کمپیوٹر کی ایک کمپیوٹر لیب اقرا ایجوکیشن سوسائٹی نے جدید طرز پر بنائی۔ سوسائٹی کے صدر جناب عبدالکریم سالار صاحب نے طلبہ کو وقت اور زمانے کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے کمپیوٹر کورسیس شروع کرنےکے لیے بہترین فرنیچر اور انٹرنیٹ کی سہولت کے ساتھ لیب مہیا کی ۔ڈاکٹر پی اے انعامدار صاحب نے اس لیپ کے لیے کمپیوٹر ڈونیٹ کیے۔ کمپیوٹر لیب میں ایم. ایس. آفس/ ڈی. ٹی. پی اور ائی .سی. ٹی کے تین تین ماہ کے کورس شروع کیے گئے۔امسال تقریبا 54 بچوں نے ایم ایس ۔آفس ۔کا ڈپلومہ مکمل کیا۔طلبہ نے امتحان اور پریکٹیکل دینے کے بعد تمام طلبہ کو سند دی گئی۔اس موقع پر اسکول کے ہیڈ ماسٹر ڈاکٹر ہارون بشیر، کمپیوٹر لیب کے انچارج شیخ نور محمد سر نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب ، اسکول کمیٹی کے چیئرمن ایس ۔ایم ظفر صاحب و دیگر ممبران نے تمام طلبہ کو کورس مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کیں۔نیز اسکول ہذا کے صدر...

بی ۔ایچ۔ایم ۔ایس ۔میں علینہ تانبے کی نمایاں کامیابی۔

Image
کھیڈ : (عبدالمنان شیخ) کھیڈ ضلع رتناگیری کے بزمِ امدادیہ کے زیر اہتمام اصلاح البنات گرلزہائی ہائی اسکول و جونئیر کالج ،کھیڈ کی طالبہ علینہ نے بی ایچ ایم ایس امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی ۔ اسی ادارے کے سابق اسکول کمیٹی کے چیرمین مرحوم عبد القادر تانبے کی نواسی نے اپنے خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کے ناطے میں اپنے بے لوث طبی خدمات انجام دوں گی ۔ اس کی اس کامیابی پر بزم امدادیہ کے صدر اے آ ر ڈی خطیب صاحب تمام اراکین ،پرنسپل شہاب الدین پرکار اور اسٹاف ممبران نے خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ علینہ کی کامیابی پر کھیڈ اور قرب وجوار کے علاقے میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔

رتناگیری کے ابراھیم اسماعیل پرکار نے پہلا رمضان مکمل کیا ہے۔

Image
رتناگری (نامہ نگار): ابراھیم اسماعیل پرکار اس نونہال نے پہلا رمضان مکمل کیا ہے ۔ ابراھیم دوسری جماعت میں آمشیت اردو اسکول کی طالب علم ہے۔ابراھیم نے پہلا رمضان اپنی عمر کے 7سال میں رکھا ہے ۔ جس کے مکمل کرنے پر اسے سماج کے تمام شعبوں سے سراہا گیا ہے اور آج اس بچی کی ایمانی تقویت اور اسلامی فریضہ کی ادائگی کے موقع پر والدین، ،تمام دوست اور اہل خانہ نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔  صدائے مہاراشٹر کی طرف سے اس معصوم اور اس کے  والدین اور متعلقین کو صمیم قلب سے بے حد مبارکباد۔

رتناگیری کی مریم فاروق پرکار سات سالہ بچی کا پہلا رمضان عنقریب مکمل ہوگا۔

Image
رتناگری (نامہ نگار): مریم فاروق پرکار اس نونہالا نے پہلا رمضان مکمل کیا ہے ۔ مریم دوسری جماعت میں آمشیت اردو اسکول کی طالبہ ہے۔مریم نے پہلا رمضان اپنی عمر کے 7سال میں رکھا ہے ۔ واضح رہے کہ رتناگیری میں بچوں کو صرف پہلا روزہ نہیں رکھا جاتا بلکہ یہاں بچوں کو رمضان کا پورا مہینہ روزہ رکھا جاتا ہے۔ تب وہ روزہ دار کہلانے کے حقدار ہوتے ہیں۔  یہ بچی اپنا پہلا رمضان مکمل کر رہی ہے جس کے مکمل کرنے پر اسے سماج کے تمام شعبوں سے سراہاجارہا ہے اور آج اس بچی کی ایمانی تقویت اور اسلامی فریضہ کی ادائگی کے موقع پر والدین، ،تمام دوست اور اہل خانہ نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔   صدائے مہاراشٹر کی طرف سے اس معصوم اور اس کے  والدین اور متعلقین کو صمیم قلب سے بے حد مبارکباد۔ 🌹🤲

مرحومہ رحمت بی تنبولی کو خراج عقیدت۔

Image
شولاپور : شولاپور سوشل اسوسی ایشن آرٹس اینڈ کامرس کالج کے پرنسپل ڈاکٹر اقبال تمبولی کی والدہ اور ضلع پریشد اردو اسکول کی وظیفہ یاب صدر مدرس جانی میا ں تمبولی کی اہلیہ رحمت بی تنبولی کا بروز جمعہ 29 مارچ 2024 کو 86 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ میت رات دس بجے ان کے گھر صوفی، مدنی نگر بیجاپور روڈ سے نکل کر مودی قبرستان میں آخری رسومات ادا کی گئیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔ ادارہ "صدائے مہاراشٹر" تنبولی برادران کے غم والم برابر کے شریک ہیں۔  

جمعیۃ علماء جالنہ کے زیر اہتمام آخری عشرہ میں دس اصلاحی مجالس کا انعقاد

جالنہ۔ رمضان المبارک کے آخری عشرہ سے استفادہ کیلیے جمعیۃ علماء جالنہ کی طرف سے گذشتہ پانچ سالوں سے مسجد ریلوے اسٹیشن جالنہ میں  دس روزہ اصلاحی مجالس منعقد کی جاتی ہے اس سال بھی مولانا حسن ملی ندوی صدر جمعیۃ علماء ضلع جالنہ کی صدارت  اور مولانا رئیس احمد صاحب ملی صدر صفا بیت المال جالنہ کی نگرانی میں 19 رمضان المبارک بیسویں شب سے بعد نماز تراویح ٹھیک دس بجے سے مسجد ریلوے اسٹیشن جالنہ میں یہ مبارک سلسلہ شروع ہونے جارہا ہے پہلے دن 19 رمضان المبارک بروز سنیچر کو تصور آخرت اور ہماری غفلت اس عنوان سے مفتی شعیب اشاعتی استاذ دارالعلوم سیندھوا ایم پی کا خطاب ہوگا  دوسرے دن 20 رمضان المبارک بروز اتوار پہلی طاق رات کو رمضان المبارک سے ہم نے کیا سیکھا اس عنوان پر مولانا عبد الروف ندوی استاذ مدرسہ فیض العلوم جالنہ رہنمائی فرمائیں گے 21 رمضان المبارک بروز پیر کو مفتی محمد استاذ جامعہ منہاج العلوم رنجنی حقوق العباد کی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے 22 رمضان بروز منگل کو مفتی آدم أستاذ دارالعلوم سیندھوا ایم پی موبائل کا غلط استعمال اور ہمارے نوجوان کے عنوان سے خطاب فرماینگے  23 رمضان بدھ ک...

ہادیہ نورین اور سعد بلاگی نے کیا اپنا پہلا روزہ۔

Image
     شولاپؤر:  باغبان محممد رفیق دروگ کر مولانا کے نواسے ہادیہ نورین اور محمد سعد عمران بلاگی نے اپنا پہلا روزہ رکھا۔ ہادیہ نورین عمران بلاگی ، یہ  چھ سالہ بچی نوبل ویژن اسکول بیجاپور، میں یو کے جی کی طالبہ ہے ۔ جب کہ محمد سعد عمران بلاگی ، عمر 8 سال ،بیے بچہ سیکيب اسکول بیجاپور میں دوم جماعت میں زیر تعلیم ہے ۔  ان دونوں معصوم روزے داروں کو افراد خانہ ، اور متعلقین نے ان کے پہلے روزے کی تکمیل پر مبارکباد پیش کی۔ صدائے مہاراشٹر کی طرف سے دونوں نونہالوں، ان کے والدین اور رشتہ داروں کو صمیم قلب سے بے حد مبارکباد۔ 🌹🤲

جلگاؤں کے نو نہال الفیض آصف سید نے اب تک کے پورے روزے مکمل ہی کئے۔

Image
جلگاؤں (تبریز شمسی) الفیض آصف سید اس نونہال نے اب تک پورے روزے مکمل ہی کئے ہیں۔ سید الفیض تیسری جماعت ضلع پریشد اسکول لونڈھری تعلقہ جامنیر ضلع جلگاؤں کے طالب علم ہیں۔ اور آج اس بچے کی ایمانی تقویت اور اسلامی فریضہ کی ادائگی کے موقع پر اساتذہ اکرام ، دادا دادی، نانا نانی ،تمام دوست اور اہل خانہ نے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور بچے کی خوب ہمت افزائی بھی کی۔  صدائے مہاراشٹر کی طرف سے اس معصوم اور اس کے والدین اور متعلقین کو صمیم قلب سے بے حد مبارکباد۔

بی اے۔ ایم ایس۔ امتحان میں عصمت باغبان کی شاندار کامیابی۔

Image
شولاپور (اقبال باغبان) - سولاپور کے بیگم پیٹھ میں رہنے والے جاوید اسماعیل باغبان (سندفل والے)، ان کی دختر عصمت باغبان نے مہاراشٹر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس ناشک کے ذریعہ بی اے ایم ایس آخری سال کے امتحان میں 70 فیصد نمبر حاصل کرکے شاندار کامیابی حاصل کی۔   عصمت نے ویراگ کے سائی آیورویدک کالج، ہسپتال اور ریسرچ سینٹر سے بی اے ایم ایس(B.A.M.S) کی پڑھائی مکمل کی۔اس کامیابی پر عصمت باغبان کو اس کے چاچا جاوید باغبان، واحد باغبان، پھوپھاحاجی خدابخش تلجاپورے، اقبال باغبان، بھائی جا ن سلیم باغبان، زبیر باغبان، سہیل باغبان، مامو رحمن باغبان ، سکندر باغبان (تیروالے) اور دیگر حضرت نے مبارکباد دی ہے۔

خضر صداقت حسین باغبان نے کیا اپنا پہلا روزہ۔

Image
 شولاپؤر:  بیجاپور بیس کے اپنے وقت کے معروف عطر فروش مرحوم غلام  حسین باغبان کے پوتے اور  صداقت حسین باغبان کے فرزند  خضر نے  اپنا پہلا روزہ رکھا۔ آٹھ سالہ ، یونین ایجوکیشن سوسائٹی (پانگل) پرائمری اسکول کے جماعت سؤم کے طالب علم خضر کے پہلے روزے کی تکمیل پر افراد خانہ نے مبارکباد پیش کی۔ صدائے مہاراشٹر کی طرف سے صداقت حسین اور اس کے والدین کو صمیم قلب سے بے حد مبارکباد۔🌹🤲

محمد اویس شاہ نواز شیخ نے اپنی زندگی کے پہلے روزے کا مکمل کیا۔

Image
شولاپور : (نامہ نگار) محمد اویس شاہ نواز شیخ نے اپنی زندگی کے پہلے روزے کی کامیاب ابتدا کر کے اسلام کے پانچ فرائض میں سے ایک روزہ کی عملی دلیل پیش کی۔ محمد اویس اول جماعت میں ایم۔اے۔پانگل اردو پرائمری اسکول میں زیر تعلیم ہے۔ اس کے والد شاہ نواز شیخ سوشل کالج میں ناظم کتب کی حیثیت سے زیر ملازمت ہیں۔ بچے کی تکمیل روزہ پر اس والدین اور تمام اہل خانہ اور رشتہ داروں نے مبارکباد دی اور بچے کو اپنی دعاؤں سے نوازہ۔ صدائے مہاراشٹر کی طرف سے محمد اویس اور اس کے والدین کو صمیم قلب سے بے حد مبارکباد۔🌹🤲

آئیٹا ممبرا کی افطار پارٹی۔

Image
ممبرا: (محمد اسلم)۔ آج بروز پیر بتاریخ ۲۵ مارچ ۲۰۲۴ کو ویمنز سینٹر ممبرا میں آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن ممبرا کی جانب سے وابستگان تنظیم اور دیگر اساتذہ کے لئے ایک افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔تقریباً چالیس مرد اساتذہ نے اس کے شرکت کی۔ ممتاز سر کی دعا پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔افطار کے بعد طعام کا بھی نظم تھا۔

ڈاکٹر آدم رضا کو پنڈھرپور تعلقہ کا مثالی معلّم اعزاز تفویض۔

Image
شولاپور: (نامہ نگار) پنچایت سمیتی پنڈھرپور کی جانِب سے دیا جانے والا 2022/23 کا "مثالی معلم اعزاز " ڈاکٹر آدم رضا کو دیا گیا. ڈاکٹر آدم رضا ضِلع پریشد اُردو مدرسہ کرکمب میں بحیثیتِ مدرّس ملازمت کرتے ہیں. اُنھوں نے کئی تعلیمی, سماجی سرگرمیاں منعقد کی ہیں۔ حال ہی میں ڈاکٹر آدم رضا کی کتاب کو مہاراشٹر راجیہ اُردو ساہیتہ اکاڈمی ممبئی کا ادبی اعزاز ملا .ضِلع شولاپور کے اطراف دہیی علاقے میں آپ نے کئی اُردو مشاعرے بھی منعقد کرکے اُردو ادب کی خدمات انجام دی ہے.

محمد بلال عمران جمعدار نے پہلا روزے مکمل کیا۔

Image
شولاپور (اقبال باغبان): محمد بلال عمران جمعدار اس نونہال نے پہلا روزہ مکمل کیا ہے ۔ محمد بلال دوسری جماعت میں شوشل اردو اسکول شولاپور میں پڑھتے ہیں۔ محمد بلال نے پہلا روزہ اپنی عمر کے 7سال میں رکھا ہے ۔ جس کے مکمل کرنے پر اسے سماج کے تمام شعبوں سے سراہا گیا ہے اور آج اس بچے کی ایمانی تقویت اور اسلامی فریضہ کی ادائگی کے موقع پر والدین، دادا دادی، نانا نانی ،تمام دوست اور اہل خانہ نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔  محمد بلال کے والد عمران جمعدار مہا نگر پالیکا اردو اسکول شولاپور میں معلم ہیں اور ان کی والدہ حسین اختر ماہنامہ نئے ستارے نئی روشنی رسالہ کے مدیر ہیں۔ صدائے مہاراشٹر کی طرف سے اس معصوم اور اس کے  والدین اور متعلقین کو صمیم قلب سے بے حد مبارکباد۔ 🌹🤲

وجئے پور (بیجاپور) کے معصوم روزہ دار۔

Image
وجئے پور: ڈاکٹر محمد سمیع الدین کی دختران نائرہ سحرش،عمر 8 سال، نرمین سہیرہ عمر 6 سال دونوں معصوم روزہ داروں نے روزہ رکھے ہیں جن کا تعلق بیجاپور سے ہے. صدائے مہاراشٹر کی طرف سے ان معصوم روزہ داروں کو  صمیم قلب سے مبارکباد بے حد مبارکباد۔ 🌹🤲

پیکرِ جراءت و ایثار کا مینار۔ اے۔آر۔ ڈی۔خطیب۔۔۔۔ از قلم : عبدالمنّان شیخ۔

Image
پیکرِ جراءت و ایثار کا مینار۔ اے۔آر۔ ڈی۔خطیب۔  از قلم : عبدالمنّان شیخ ۔ محترم اے۔آر۔ڈی خطیب جن کا پورا نام عبدالرحمن داود خطیب ہے ۔تعلیمی ،سماجی خدمات کے ضمن میں اے۔آر۔ ڈی ۔خطیب صاحب کا ایک خاص موقف ہےجس سے بے شمار لوگ اتفاق کرتے ہیں اور چند لوگ اختلاف بھی کرتے ہیں لیکن ایک بات بلا خوف تردید کی جاسکتی ہے کہ مسلسل محنّت اور اخلاص، حق پسندی کے اعلا رویے کی بنا پر اے۔آر۔ڈی ۔خطیب خطہء کوکن کے ہی نہیں مہاراشٹر کے تعلیمی میدان میں لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے ۔رتناگیری ضلع کے ایک چھوٹے سے گاؤں کرجی میں پیدا ہونے والا یہ شخص شروع سے ہی حق گوئی، بے باکی ،بے لاگی،بے خوفی اور جہدِ مسلسل کا یہ پیکر اپنے زندگی میں حق بات کے لیے کبھی کسی سے سمجھوتہ نہیں کیا یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے شدید ترین نظریاتی مخالفین کے با وجود اپنے کردار ،اخلاق، صدق و وفا سے سبھوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں اور گہرے تعلقات استوار کیے ہوئے ہیں ۔کوکن کی تعلیمی، سماجی خدمات ،تعلیمی بیداری کی نبض پر ہمیشہ ان کا ہاتھ رہا ہےاور اب بھ...

ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور۔ کے ننہے روزہ دار۔

Image
   شولاپور: ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور میں زیر تعلیم جماعت اول کے طلبہ و طالبات نے پہلا روزہ رکھ سب کو حیران کردیا۔      موسم گرما کی چلچلاتی دھوپ میں گرمی کی شدت بڑھ جانے کی وجہ سے کئی تندرست لوگوں نے روزہ سے منہ پھیر لیا ہے۔ایسے حالات میں اسکول کی تربیت و ترغیب پر ننھے بچوں نے اپنا پہلا روزہ رکھ سب کو حیران کر دیا ہے ۔         ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول ہر سال بچوں میں روزہ رکھنے کا جذبہ پروان چڑھے اور بچوں میں بچپن سے روزہ رکھنے کا احساس پیدا ہو اس نسبت سے مختلف انعامات سے نوازا جاتا ہے۔اور دعاؤں سے نوازا جاتا ہے تاکہ اللہ ہم سب کی مغفرت فرمائے آمین۔ ارحان ایوب علی انڈیکر علیشاہ حضرت علی چھپربند امامہ ایوب شیخ عائشہ پیرزادے علیشاہ نداف عرفات قلعدار۔ سعدیہ انڈیکر۔ فردوس ہلیال۔ صادق پیرزادے۔ صادق پیرزادے۔ نسیمہ کوکٹ نور مہک پیرزادے۔ تمام معصوم روزہ داروں کو صدائے مہاراشٹر کی...