اتنی خوشی۔۔۔!!از۔۔۔سراج الدین نلا مندو(راحیل)(پیر کرم علی شاہ پنویل مہا نگر پالیکا اُردو اسکول نمبر ۱۰, رائے گڑھ، مہاراشٹرا۔)


اتنی خوشی۔۔۔!!

از۔۔۔سراج الدین نلا مندو(راحیل)
(پیر کرم علی شاہ پنویل مہا نگر پالیکا اُردو اسکول نمبر ۱۰, رائے گڑھ، مہاراشٹرا۔)
_____________________________________________

پیارے بچوں! 
السّلام الیکم۔۔

خوشیاں آنے والی ہیں!!

         سبھی سوچ رہے ہونگے کی امتحان کے وقت میں خوشیاں کہاں سے ؟؟ پیارے بچوں امتحان ختم ہونے والے ہیں اور رمضان کا با برکت مہینہ بھی ختم ہونے والا ہے۔ امتحانات ختم ہوجانے کے بعد سبھی بچوں نے چھٹیوں کے لیے الگ الگ تیاریاں کی ہونگی۔
         کسی نے کھیل کھیلنے کا سامان خریدنے کی بات اپنے ابّو سے کی ہوگی۔ کسی نے نانی کے گاؤں جانے کی ضد کی ہوگی۔ اور کوئی سوچ رہا ہوگا کی چھٹیوں میں بہت ساری شرارتیں کریں گے۔ 
لیکن بچوں ایک بات یاد رکھو۔ چھٹیوں میں مزے کرنا بہت اچھی بات ہے لیکن  آنے والے سال آپ کونسی جماعت میں جانے والے ہو، اس بات کی فکر کرتے ہوئے چھٹیاں ختم ہونے سے ایک ہفتہ قبل ہی نئے تعلیمی سال کی تیاری بھی کر لی جائے تو بہتر ہے۔ 
کیونکہ جب اسکول اور مدارس پھر سے شروع ہوجائیں گے تو ہمیں اسکول اور مدرسہ جانے میں دقّت نہیں ہونی چاہیے۔
      چھٹیوں میں ہم نئے مشغلے سیکھ سکتے ہیں۔ جیسے کمپیوٹر چلانا، ٹائپنگ سیکھنا، قلمکاری ، لکھنے کی طریقے، خوشخطی کی طرف ہمیں خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
      چھٹیوں کے ساتھ ساتھ گرمی کا موسم بھی شروع ہونے والا ہے تو بچوں اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں ۔ دھوپ میں جانے سے گُریز کریں۔ لہٰذا صبح یا شام ۵ بجے کے بعد ہی کھیلنے کا معمول بنا لیں۔ جس سے صحت بھی اچھی رہیگی اور تندرست بھی رہوگے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔