جمعیۃ علماء جالنہ کے زیر اہتمام آخری عشرہ میں دس اصلاحی مجالس کا انعقاد
جالنہ۔ رمضان المبارک کے آخری عشرہ سے استفادہ کیلیے جمعیۃ علماء جالنہ کی طرف سے گذشتہ پانچ سالوں سے مسجد ریلوے اسٹیشن جالنہ میں دس روزہ اصلاحی مجالس منعقد کی جاتی ہے اس سال بھی مولانا حسن ملی ندوی صدر جمعیۃ علماء ضلع جالنہ کی صدارت
اور مولانا رئیس احمد صاحب ملی صدر صفا بیت المال جالنہ کی نگرانی میں 19 رمضان المبارک بیسویں شب سے بعد نماز تراویح ٹھیک دس بجے سے مسجد ریلوے اسٹیشن جالنہ میں یہ مبارک سلسلہ شروع ہونے جارہا ہے پہلے دن 19 رمضان المبارک بروز سنیچر کو تصور آخرت اور ہماری غفلت اس عنوان سے مفتی شعیب اشاعتی استاذ دارالعلوم سیندھوا ایم پی کا خطاب ہوگا
دوسرے دن 20 رمضان المبارک بروز اتوار پہلی طاق رات کو رمضان المبارک سے ہم نے کیا سیکھا اس عنوان پر مولانا عبد الروف ندوی استاذ مدرسہ فیض العلوم جالنہ رہنمائی فرمائیں گے 21 رمضان المبارک بروز پیر کو مفتی محمد استاذ جامعہ منہاج العلوم رنجنی حقوق العباد کی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے 22 رمضان بروز منگل کو مفتی آدم أستاذ دارالعلوم سیندھوا ایم پی موبائل کا غلط استعمال اور ہمارے نوجوان کے عنوان سے خطاب فرماینگے
23 رمضان بدھ کو راہ خدا میں خرچ کرنے کی فضیلت اس عنوان پر مفتی فہیم صدر جمعیۃ علماء نیا جالنہ کا خطاب ہوگا
24 رمضان بروز جمعرات اولاد پر والدین کے اور والدین پر اولاد کے حقوق کے بارے مفتی رمضان استاذ مدرسہ ارشاد العلوم مجرے باڑی رہبری فرماینگے
25 رمضان بروز جمعہ کو مولانا ارشد ندوی سابق استاذ مدرسہ فیض العلوم جالنہ موجودہ حالات میں کرنے کے چند کام پر روشنی ڈالیں گے
26 رمضان بروز سنیچر ستائیسویں طاق رات میں قاضی شریعت ضلع جالنہ مفتی عبد الرحمن کا مکاتب قرآنیہ وقت کی بڑی ضرورت کے عنوان سے ایمان افروز خطاب ہوگا
27 رمضان بروز اتوار کو مسجد اقصی اور ارض فلسطین سے ہمارا رشتہ اس عنوان پر مولانا معز الدین فاروقی ندوی صدر جمعیۃ علماء ضلع اورنگ آباد کا تفصیلی خطاب ہوگا
28 رمضان بروز پیر کو عید کے بعد دین سے ہمارا تعلق اس اہم عنوان سے مفتی احسان الحق مظاہری مہتمم مدرسہ عربیہ فیض العلوم جالنہ خطاب فرمائیں گے نظامت اور تمہید مفتی سہیل احمد نایگاوی ناظم دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ ضلع کی ہوگی نیز بعد بیان دس منٹ سوال جواب کا وقفہ ہوگا مفتی عبد الرحمن صاحب موضوع سے متعلق سوالات کے جوابات دینگے روزآنہ مظلوم فلسطینی بھائیوں کے لیے اجتماعی دعاء بھی ہوگی انشاءاللہ برادران اسلام سے گذارش ہے کہ اپنی آخرت سنوارنے کے لیے خدا کے دیے ہوئے وقت میں سے کچھ وقت فارغ کرکے روزآنہ دوست احباب کے ساتھ تشریف لائے انشاء اللہ بہت فائدہ ہوگا
الداعیان الی الخیر جمعیۃ علماء نیا جالنہ
Comments
Post a Comment