ڈاکٹر محمد حنیف سگری اور ڈاکٹر عظمیٰ سگری دونوں بھائی بہن کی تاریخ ساز کامیابی۔
(عبدالمنان شیخ) سولاپور کے معروف شاعر و مدرس دولہا صاحب سگری (سابق سرپنچ)کے صاحب زادے ڈاکٹر محمد حنیف سگری (MBBS)اور ڈاکٹر عظمیٰ سگری (BAMS) پتاپور کے یہ بھائی ،بہن پہلے مسلم ڈاکٹر بن کر تاریخ سازشاندار کامیابی حاصل کی ہے ۔یہ دونوں اپنی کامیابی کا سہرا والدین اور اپنے اساتذہ کو دینا چاہتے ہیں ان۔ کی تربیت کا ہی نتیجہ کہ آج ہم اس مقام پر ہیں ۔ان کی اس شاندار تاریخ ساز کامیابی پر کاجل نگر ڈیولپمنٹ اور ویلفیئر سوسائٹی کے تمام عہدیداران اور اراکین نے دل کی عمیق گہرائیوں سے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ساتھ ہی ساتھ کلیان نگر ،گجراج نگر ،گجانن نگر اور قرب وجوار میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔
Comments
Post a Comment