الحاج فیاض ملا کی زکات ادا کرنے کی ایک نئی مثالی تحریک ۔


(عبدالمنان شیخ کی رپوٹ)  کاجل نگر ڈیولپمنٹ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر الحاج فیاض ملاجی نے امسال رمضان میں مستحق وغریب خواتین کو بیس نئی سلائی مشین محض اس لیے دی تاکہ اپنی محنت سے خود کفیل بنیں ۔ عبدالمنان شیخ نے تمہیدی کلمات پیش کرتے ہوئے اس تحریک کی ستائش کی اور مزید کہا کہ الحاج فیاض ملا جیسے بے لوث خدمات انجام دینے والے لوگوں سے ہی سماج سے غربت کم ہوسکتی ہے ۔مولانا عبد الکریم( امام و خطیب کاجل نگر مسجد ) نے اپنے خطاب میں کہا کہ زکات زیادہ تر ایسے لوگوں کو دیجیے کہ اگلے سال زکات لینے والے نہیں زکات دینے والے بن جائیں ان کے دعائیہ کلمات کے ساتھ سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں ۔گزشتہ سال بھی محنت کش غریب طبقے کے لوگوں کو ساز وسامان کے ساتھ بیس ٹھیلے تقسیم کیے تھے تاکہ وہ اپنے قدموں پر کھڑے رہیں کسی کے محتاج نہ بنیں ۔اس موقع پر کاجل نگر ڈیولپمنٹ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداران اراکین اور محلے کے دیگر معزز حضرات بھی موجود تھے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ