روزوں کی پابند ریدا فاطمہ بنتِ معین الدین انصاری۔
(گوونڈی : خان شبنم فاروق کی رپورٹ)
محمد معین الدین انصاری کی دس سالہ صاحبزادی ریدا فاطمہ نے اب تک کے مکمل روزے خشوع وخضوع کے ساتھ رکھے ہیں ۔ روزوں کی پابندی کے ساتھ ساتھ نماز کی ادائیگی بھی اول وقت میں کرتی ہے۔ الحمدﷲ قرآن مقدس کی تلاوت بھی کرتی ہے ۔ جلد ہی قرآن مکمل کرنے والی ہے ۔ 15 سورہ ازبر ہیں ۔ صبح و شام کی دعاؤں کے ساتھ کھانا کھانے کے آداب ، پانی پینے کے اداب، بیت الخلا کے آداب ، وغیرہ یاد ہونے کے ساتھ انپر عمل بھی کرتی ہے۔ ﷲ اس بچی کو نیک و صالح بناۓ ۔ اور اس بچی کے اعمال کو قبول کرے ۔۔
آمین۔
صدائے مہاراشٹر کی طرف سے اس بچی کے والدین اور اساتذہ کو صمیم قلب سے دلی مبارکباد۔
Comments
Post a Comment