Posts

Showing posts from June, 2026

مدرسہ تحتانیہ ذکور مدینتہ العلوم لال باڑہ ناندیڑ میں الوداعی تقریب۔

Image
آج بتاریخ 30/ جون 2026 بروز منگل مدرسہ تحتانیہ ذکور مدینتہ العلوم لال باڑہ کے سئنیر مدرس *محترم مجیب الدین فاروقی صاحب* کی الوداعی تقریب منعقد کی گئ ۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا بعد از گلپوشی مدرسہ کے اساتذہ صدرمعلمہ اور طلبہ وطالبات نے ایک ایسے استاد جنہوں نے اپنی زندگی کے 35 سال تک اس ادارے کی شان بڑھائی، طلباء کے مستقبل کو تابناک بنانے کے لئے حتی المقدور کوشش کی اور تعلیم کے معیار کو بڑھایا یعنی *مجیب الدین فاروقی صاحب* کی خدمات کو سراہا۔ *محترمہ نسرین فاطمہ صاحبہ ، محترم نعیم احمد صاحب ، محترم شاہد انور صاحب* نے اپنی تقریر میں کہا کہ تدریس کے ساتھ ساتھ مجیب الدین فاروقی صاحب نے طلباء کے اندر خود اعتمادی، نظم و ضبط، اخلاقیات اور محنت کی ایسی بنیاد رکھی کہ آج طلبہ ہمارے اسکول کا سرمایہ بن چکے ہیں۔   آپ نےصرف نوکری نہیں کی، بلکہ ایک مشن انجام دیا۔ سینکڑوں طلباء آج ڈاکٹر، انجینئر، افسر اور کامیاب انسان بنے ہوئے ہیں، اور سب کے دل میں آپ کا ایک الگ مقام ہے آپ کے اندازِ تدریس نے کمزور طلباء میں بھی آگے بڑھنے کی لگن پیدا کی۔صدر معلمہ نے اپنی صدارتی تقریر میں کہ...

سلمان منصور پوری کی رحلت - ازقلم : ظفر هاشمي ندوی(سابق فيملي كونسلر دبي كورٹ)

Image
سلمان منصور پوری کی رحلت -  ازقلم :  ظفر هاشمي ندوی (سابق فيملي كونسلر دبي كورٹ)   اللہ کی مقرر کی ہوئی مدت پوری ہوی اور سلمان منصور پوری بھی رخصت ہوئے- انا للہ و انا الیہ راجعون۔ سلمان صاحب کی زندگی کے دو رخ رہے - ایک قائد ندوۃ العلماء حضرت مولانا سید ابو الحسن علی ندوی رحمۃ اللہ علیہ کی زندگی میں تو دوسرا رخ ان کے انتقال کے بعد ان کا سلوک و رویہ حضرت مولانا محمد رابع ندوی رحمہ اللہ- کے ساتھ اور جملہ اسلامی تاریخ پر مستشرقین کی طرح تنقید یہاں تک کہ ان کی طرح صدیق أمت اور فاروق امت رضی اللہ عنہما اور حضرت ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ جیسے عظیم صحابہ پر طفلانہ اعتراضات- ہمارے تمام ندوی حضرات کیا سلمان صاحب کے ، صحابہ کے خلاف نظریات ، بیانات ، شیعوں کی تعریف ، ایران کے دورے اور ندوہ میں استاذ ہوکر اپنی من مانی تشریح مشہور کتاب مقدمہ ابن صلاح کو ہٹا کر ، طلبہ کو سنانا اور اتنا ہی نہیں بلکہ امتحان میں انہی کی تعریف و تشریح کو لکھنے کا حکم ورنہ فیل کر دینے کی دھمکیاں دینا، کیا ہمارے تمام ندوی حضرات ان سب باتوں کو ان کا توشہ آخرت قرار دینے کی ہمت رکھتے ہیں ؟ پھر اس کے ع...

مولانا سید سلمان حسینی ندوی کاروانِ علم کا ایک سالار رخصت ہوا - از قلم : محمود علی لیکچرر۔

Image
مولانا سید سلمان حسینی ندوی کاروانِ علم کا ایک سالار رخصت ہوا -  از قلم : محمود علی لیکچرر۔ 8055402819 مولانا سید سلمان حسینی ندوی کے انتقال کی خبر علمی دینی اور فکری حلقوں کے لیے گہرے رنج و غم کا باعث ہے۔ خاک مرقد پر تری لے کر یہ فریاد آؤں گا  اب دعائے نیم شب میں کس کو یاد میں آؤں گا!  وہ برصغیر کے ممتاز علماء خطباء اور مصنفین میں شمار ہوتے تھے۔ انہوں نے حدیث دعوت تعلیم، اصلاحِ معاشرہ اور ملتِ اسلامیہ کے مسائل پر اپنی تحریروں اور تقاریر کے ذریعے گراں قدر خدمات انجام دی مولانا سید سلمان حسینی ندوی برصغیر کے ممتاز اسلامی عالم اور عصری علوم ہر بھی سبقت حاصل تھی وہ مصنف خطیب اور مفکر تھے۔ ان کی علمی و دعوتی خدمات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔ ان کے انتقال سے علمی دنیا ایک مؤثر آواز سے محروم ہو گئی ہے۔   مولانا سید سلمان حسینی ندوی صاحب 1954 لکھنو اتر پردیش میں پیدا ہوئے خاندان ایک معروف علمی و دینی سادات خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ ان کی والدہ، مشہور اسلامی مفکر مولانا ابوالحسن علی حسنی ندوی (علی میاں) کی بھانجی تھیں، جن سے انہوں نے خصوصی علمی استفادہ کیا۔...

نلونا، ایوت محل میں اردو میڈیم کے تیسری اور چوتھی جماعت کے اساتذہ کے لیے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تحت نصاب پر مبنی چار روزہ ضلعی سطحی تربیتی ورکشاپ کا شاندار انعقاد!

Image
ایوت محل (نامہ نگار عثمان احمد عمرکھیڑ ضلع ایوت محل کی رپورٹ) : 26 جون 2026 ضلعی ادارہ برائے تعلیم و تربیت (DIET)، ایوت محل کے زیر اہتمام اردو میڈیم کی تیسری اور چوتھی جماعت کے اساتذہ کے لیے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تحت نصاب پر مبنی چار روزہ ضلعی سطحی تربیتی ورکشاپ حال ہی میں نلونا ایوت محل میں انتہائی جوش و خروش کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ اس خصوصی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ۲۲ جون ۲۰۲۶ء سے ۲۵ جون ۲۰۲۶ء تک ضلعی سطح پر کیا گیا تھا۔ افتتاح اور سرگرمیاں: تربیت کے پہلے دن، ۲۲ جون کو صبح ۰۹:۳۰ سے ۱۰:۱۵ بجے تک تمام شریک اساتذہ کی رجسٹریشن اور ایک پروقار افتتاحی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ روزمرہ کے شیڈول میں پہلے سیشن کے بعد اساتذہ کے لیے چائے کا وقفہ (Ice Break) اور دوپہر کے کھانے کا بہترین انتظام کیا گیا تھا۔ ماہرینِ تعلیم کی رہنمائی: چار روزہ ورکشاپ کے دوران مختلف مضامین پر تفصیلی سیشنز منعقد کیے گئے۔ جن کی تفصیل درج ذیل ہے: پہلا دن: ریاستی نصاب کا فریم ورک اور اسکولی تعلیم، HPC اور پری اسکول لیول کے ساتھ ساتھ زبان کی تعلیم جیسے موضوعات پر شیخ عثمان شیخ احمد، اشفاق سر، مستفیض سر، ند...

اولاد کی تربیت: کفایت شعاری، حقوق اور معاشرتی توازن - ازقلم : شعیب احمد محمدی۔

Image
اولاد کی تربیت: کفایت شعاری، حقوق اور معاشرتی توازن  -  ازقلم: شعیب احمد محمدی۔ دونوں کا جہاں ہے اسی ایک فضا میں   کرگس کا جہاں اور ہے شاہیں کا جہاں اور   — علامہ اقبال 1. تمہید: تربیت ہی نسلوں کا سرمایہ   اولاد اللہ کی سب سے بڑی نعمت اور امانت ہے۔ یہ وہ پودا ہے جسے والدین اپنے خون جگر سے سینچتے ہیں۔ اگر تربیت صالح ہو تو یہی اولاد دنیا میں آنکھوں کی ٹھنڈک اور آخرت میں نجات کا ذریعہ بنتی ہے۔ لیکن اگر تربیت میں کوتاہی ہو جائے تو یہی اولاد والدین کے لیے آزمائش اور معاشرے کے لیے فتنہ بن جاتی ہے۔ آج کا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ ہم بچوں کو ڈگری تو دلوا رہے ہیں، مگر دین، اخلاق اور کردار کی تعلیم سے غافل ہیں۔ 2. دینی پہلو: کفایت شعاری حکم ربانی ہے   اسلام میانہ روی کا دین ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اور فضول خرچی نہ کرو، بے شک فضول خرچ شیطان کے بھائی ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خرچ میں میانہ روی آدھی معیشت ہے۔ آج غریب گھرانوں کے بچے جب امیر دوستوں کو دیکھتے ہیں تو ان جیسا لباس، موبائل اور اسٹائل اپنانے کی ضد کرتے ہیں۔ ...

خاکی وردی، آئینی حلف اور ضمیر کی آواز – کیا افسر شاہی اپنی سمت کھو رہی ہے؟ - اظہر ظہیر الدین کردمے، شریوردھن ضلع رایگڈھ۔

Image
خاکی وردی، آئینی حلف اور ضمیر کی آواز – کیا افسر شاہی اپنی سمت کھو رہی ہے؟ اظہر ظہیر الدین کردمے، شریوردھن ضلع رایگڈھ۔ بھارتی جمہوریت کی بنیاد جس ستون پر ٹکی ہے، اسے بیورو کریسی یا افسر شاہی کہا جاتا ہے، اور اس ستون کو مضبوط رکھنے کے لیے ہر افسر کو ایک مقدس خاکی وردی اور آئین کی پاسداری کا حلف دیا جاتا ہے۔ لیکن جب ناگپور جیسے حساس شہر کے پولیس کمشنر وشواس نانگرے پاٹل راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (RSS) جیسی ایک مخصوص نظریاتی تنظیم کے اسٹیج پر کھڑے ہو کر اس کی سرعام تعریفوں کے پل باندھتے ہیں، تو یہ معاملہ صرف ایک سیاسی تنازعہ نہیں رہتا، بلکہ یہ براہِ راست ایک ذمہ دار افسر کے ضمیر، اس کی وفاداری اور خاکی وردی کی ساکھ پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان بن جاتا ہے۔ ایک پولیس افسر کی اولین اور آخری وفاداری صرف اور صرف اپنے فرائض، قانون اور ملک کے دستور کے ساتھ ہونی چاہیے، کیونکہ جب کوئی شخص آئی پی ایس (IPS) سروس میں داخل ہوتا ہے، تو وہ اپنی ذاتی پسند، ناپسند، مذہب، ذات اور سیاسی نظریات کو اسی وقت پیچھے چھوڑ دیتا ہے اور اس کی واحد شناخت 'خاکی وردی' بن جاتی ہے، جو ہر شہری کے لیے بلا تفری...

مرحوم الحاج عبدالواحد صاحب چودھری ایڈووکیٹ کی یاد میں فکرِ آخرت و تعزیتی اجلاس کامیابی سے منعقد - علماء و دانشوروں کے مؤثر خطابات، مرحوم کی خدمات کو شاندار خراجِ عقیدت، طلبہ کی باوقار شرکت نے روحانی ماحول کو دوبالا کر دیا۔

Image
شوراپور (نامہ نگار: رہبر تماپوری): رنگم پیٹ، دیوگیرہ روڈ پر واقع معروف دینی درسگاہ طیبہ ٹرسٹ جامعہ احیاء العلوم کے زیرِ اہتمام مسجد حاجی عبدالرحیم چودھری (جامعہ نگر) میں مرحوم الحاج عبدالواحد صاحب چودھری ایڈووکیٹ کی یاد میں "تعزیتی و اصلاحی اجلاس اور فکرِ آخرت" نہایت روح پرور، باوقار اور کامیاب انداز میں منعقد ہوا۔ اس بابرکت اجلاس میں شہر و اطراف کے علماء کرام، ائمہ مساجد، معززینِ شہر، وکلاء، اساتذہ، سماجی شخصیات اور عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جبکہ جامعہ احیاء العلوم کے تمام طلبہ بھی آغاز سے اختتام تک نہایت نظم و ضبط، ادب اور انہماک کے ساتھ شریک رہے۔ طلبہ کی باوقار موجودگی اور خاموشی سے خطابات کو سماعت کرنے سے پوری مجلس نورانیت، سنجیدگی اور دینی وقار کا حسین منظر پیش کر رہی تھی۔ اجلاس کی سرپرستی حضرت الحاج حافظ مقصود احمد صاحب خطیب دامت برکاتہم العالیہ نے فرمائی، جبکہ صدارت کے فرائض الحاج عبدالحکیم انجم صاحب چودھری (صدر مسجد حاجی عبدالرحیم چودھری) نے انجام دیے۔ پروگرام کا اہتمام حافظ اصغر حسین صاحب تالیکوٹی (مہتمم جامعہ احیاء العلوم) کی نگرانی میں ہوا او...

سرخ مہر - ڈاکٹر سراج انور، امراؤتی ، مہاراشٹر ۔

Image
سرخ مہر  - ڈاکٹر سراج انور، امراؤتی ، مہاراشٹر  ۔ موبائل : 8668323359   بھاری اور کھردرے لکڑی کے تختوں پر جمی چالیس سال پرانی کالک پر جب سرکاری محکمے کی سرخ مہر لگی، تو سردار کلدیپ سنگھ کی آنکھوں میں ڈھابے کے چولہے کا دھواں پہلی بار پانی بن کر اتر آیا۔   ' گرو کرپا ڈھابہ' ہائی وے کے اس موڑ پر واقع تھا جہاں سامان سے لدے ٹرکوں کی طویل قطاریں رات کے اندھیرے کو چیرتی ہوئی گزرتیں اور دور دراز کے مسافروں کو تندور کی تپش اپنی طرف کھینچ لیتی۔ نیم اندھیرے میں لپٹے اس موڑ پر پیلے بلب کی مدہم روشنی اور پیتل کے بڑے پتیلوں سے اٹھتا دھواں دور سے ہی تھکے ہارے ڈرائیوروں کا استقبال کرتا۔ یہاں نہ تو کوئی جدید روشنیاں تھیں اور نہ مینو کارڈ؛ بس مٹی کے روایتی تندور سے نکلتی گرما گرم کڑک روٹیاں، مکھن کی تہہ میں ڈوبی تڑکے والی دال کی مہکتی خوشبو اور کلدیپ سنگھ کی ایمانداری تھی۔ باپ دادا کے زمانے سے بس ایک ہی اصول چلا آ رہا تھا: "رب دی دتی روٹی اے، بندے نوں زہر نہیں کھوا سکتے۔ "   " پاپا جی! ہائی وے پر فوڈ اتھارٹی کی گاڑیاں دکھائی دے رہی ہیں۔ سائیں کینٹین والا تو اپنی دکان ...

رام مندر چندہ چوری اسکینڈل: عقیدت اور غبن کاری کا دردناک سفر- (چمپت رائے کا استعفیٰ: اخلاقی ذمہ داری یا سیاسی مجبوری؟)۔ ازقلم : اسماء جبین فلک۔

Image
رام مندر چندہ چوری اسکینڈل: عقیدت اور غبن کاری کا دردناک سفر-  (چمپت رائے کا استعفیٰ: اخلاقی ذمہ داری یا سیاسی مجبوری؟) ازقلم : اسماء جبین فلک۔ ایک ایسا مندر جو کروڑوں ہندوؤں کی آستھا کا مرکز بن کر ابھرا، جسے سام، دام، دنڈ، بھید کے فلسفے کے تحت حاصل کیا گیا۔ جہاں ملک بھر سے عقیدت مندوں نے اپنی جان، مال اور وقت کی قربانیاں دے کر اس کی تعمیر کو ممکن بنایا، آج اسی مندر کے انتظامی ڈھانچے میں پنپنے والے کرپشن اور بدعنوانی کے اسکینڈل نے نہ صرف عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے بلکہ اس پورے سیاسی و مذہبی نظام پر بھی سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں جو اس مندر کی تعمیر اور انتظام کے دعویدار تھے۔ ایودھیا کے رام جنم بھومی مندر کے چندے میں خیانت کا یہ معاملہ صرف مالی بے ایمانی کا ایک واقعہ نہیں، بلکہ ایک ایسا المیہ ہے جس نے عقیدت کو غبن کاری میں بدلنے کا دردناک سفر طے کیا ہے۔ یہ معاملہ جون 2026 میں اس وقت سامنے آیا جب سماجوادی پارٹی کے سابق رکن اسمبلی پون پانڈے نے الزام لگایا کہ رام مندر میں عقیدت مندوں کے چندے سے تقریباً سات کروڑ روپے کی رقم غبن کی گئی ہے۔ اس الزام کے بعد پورے ملک می...

عبدالقیوم خان کفایت خان بال بھارتی پونہ کی لسانی کمیٹی رکن کے عہدے پر۔

Image
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) نندوربار میونسپل پرائمری اسکول بورڈ ، کے معاون معلم شہادہ کے رہائشی عبد القیوم خان کفایت خان جو گزشتہ تقریباً چوبیس برسوں سے تعلیم، تربیت اور اردو زبان کی خدمت میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے ہزاروں طلبہ کی علمی، اخلاقی اور عملی رہنمائی‌کی ہے۔ درس و تدریس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنی ذاتی اعلیٰ تعلیم کے حصول کا سلسلہ بھی جاری رکھا اور علم تاریخ و اردو میں ایم اے سمیت متعدد تعلیمی اسناد حاصل کیں۔ ان کی علمی صلاحیت، تدریسی تجربے اور اردو زبان سے گہری وابستگی کے اعتراف میں انہیں مہاراشٹر راجیہ پاٹھیہ پستک نرمتی و ابھیاس کرم سنشودھن منڈل (بال بھارتی) پونے کی اردو لسانی کمیٹی کا رکن منتخب کیا گیا۔ انہوں نے یہ اعزاز مقررہ تحریری اور زبانی امتحانات میں کامیابی حاصل کرکے اپنی قابلیت اور استحقاق کی بنیاد پر حاصل کیا، جو ان کی علمی دیانت اور مسلسل محنت کا روشن ثبوت ہے۔ عبد القیوم خان درسی کتب کی تیاری، نصابی اصلاحات، اسباق کے انتخاب اور اردو زبان کے فروغ کے لیے نہایت سنجیدگی سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ایس سی ای آر ٹی، مہاراشٹر کی ب...

مشعلِ ہند فاؤنڈیشن راویر کو تنویر رضا برکاتی کی جانب سے بیش قیمت علمی کتابوں کا تحفہ

Image
۔  جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) راویر شہر میں بروز اتوار 28 جون 2026 کو شہر کی معروف و مشہور تعلیمی سماجی خدمات انجام دینے والی تنظیم مشعلِ ہند فاؤنڈیشن، میں ایک نشست کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر تنویر رضا برکاتی (چیئرمین دارالسرور ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی، برہانپور) کی جانب سے مشعلِ ہند فاؤنڈیشن کو بیش قیمت علمی کتابوں کا تحفہ پیش کیا گیا۔ ان کتابوں میں "تاریخِ زرنگار برہان پور" جیسی اہم کتاب بھی شامل ہے، جس میں شہر برہانپور کی تقریباً 650 سالہ تاریخی معلومات موجود ہیں۔ تنویر رضا برکاتی نے کتابوں کے مطالعہ اور اردو ادب کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور لوگوں کو مطالعہ کی جانب راغبت دلائی۔ انہوں نے مشعلِ ہند فاؤنڈیشن کی تعلیمی و سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا وعدہ بھی کیا اس نشست میں بطور مہمانِ خصوصی آصف ممبر (نائب صدر نگر پریشد راویر)، شیخ اسماعیل پہلوان (رسول پور) ، ایڈووکیٹ قیوم خان ، شیخ نثار قریشی شیخ عمران اور دیگر معزز شخصیات موجود تھی آصف ممبر نے مشعلِ ہند فاؤنڈیشن کے کاموں کی خوب پذیرائی کی اور ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ تمام مہمانان نے...

امتیاز جلیل کی پکار، گوپی ناتھ منڈے کی یادگار، عوام کے نام سرکاری اسپتال - جانے والے کبھی واپس نہیں آتے - جانے والوں کی یاد آتی ہے - سید فاروق احمد قادری۔

Image
امتیاز جلیل کی پکار، گوپی ناتھ منڈے کی یادگار، عوام کے نام سرکاری اسپتال -   جانے والے کبھی واپس نہیں آتے - جانے والوں کی یاد آتی ہے -   سید فاروق احمد قادری۔ سن 2014 سے 2019 کے درمیان ایک اہم عوامی مسئلہ سامنے آیا۔ اس مقام پر گوپی ناتھ منڈے کی یادگار کے طور پر مجسمہ تعمیر کرنے کی تجویز تھی، لیکن اس وقت کے رکنِ اسمبلی امتیاز جلیل نے یہ مؤقف اختیار کیا کہ عوام کو ایک مجسمے سے زیادہ ضرورت ایک ایسے سرکاری اسپتال کی ہے جہاں غریب، مزدور اور متوسط طبقے کے افراد بہتر علاج کی سہولت حاصل کر سکیں۔ اسی مقصد کے لیے انہوں نے عوامی آواز بلند کی، قانونی راستہ اختیار کیا اور ممبئی ہائی کورٹ میں رِٹ پٹیشن نمبر 99/2017 دائر کی۔ مسلسل مخالفت، سیاسی دباؤ اور مشکلات کے باوجود وہ اپنے مؤقف پر قائم رہے کہ عوام کی خدمت ہر اختلاف سے بالاتر ہے۔ یہ جدوجہد کسی شخصیت یا جماعت کی مخالفت کے لیے نہیں، بلکہ عوام کی صحت، علاج اور بہتر مستقبل کے لیے تھی۔ آخرکار یہ کوشش کامیاب ہوئی اور گوپی ناتھ منڈے میموریل ہاسپٹل کا قیام عمل میں آیا، جو آج ہزاروں شہریوں کے لیے امید اور علاج کا مرکز ہے۔ اس...

اردواصناف سخن گوئی‘‘ کا دوبارہ آغاز۔

Image
حیدرآباد۔29/جون(راست)انجمن ریختہ گویان حیدرآباد کے زیراہتمام منعقدہ کامیاب ادبی پروگرام ’’اصنافِ سخن گوئی‘‘ کے سلسلے کا ایک بار پھر5/جولائی بروز اتوار صبح11 بجے تا ایک بجے دن بمقام صفدریہ گرلز ہائی اسکول، نزد مسجد عزیزیہ ہمایوں نگر میں دوبارہ آغاز ہونے جارہا ہے۔جس کا موضوع ’’قطعہ کیا الگ سے کوئی صنفِ شاعری ہے‘‘ ۔؟ ہوگا۔اراکین انجمن کے علاوہ اردو دوست حضرات اور طلبہ کو اس موضوع پر اظہار خیال کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ بہترین قطعات اور اس کی درست تشریح پر کسی دو حصہ لینے والوں کو مومنٹوز پیش کئے جائیں گے۔ ڈاکٹر جاوید کمال خیرمقدم اور ڈاکٹر گل رعنا قطعہ کے موضوع پر اظہار خیال کریں گی۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر عطیہ مجیب عارفی انجام دیں گی اور شکریہ جناب جاوید محی الدین ادا کریں گے۔ اراکین انجمن محترمہ رفیعہ نوشین ، جناب لطیف الدین لطیف، ڈاکٹر ثمینہ بیگم، محترمہ صائمہ متین اور جناب واجد محی الدین خوبصورت قطعات پیش کریں گے۔ انجمن کے سرپرست اور بہی خواہ پروفیسر ایس اے شکور، جناب ہمایوں مرزا، جناب ایم اے ماجد، جناب کے این واصف، جناب ابومسعود عبدالغنی،ڈاکٹر عتیق اقبال، محترمہ جسوین جے ر...

جلتی مشعل کی طرح ہیں فیصل آپ۔ - (الحاج عبدالقادر فیصل صاحب، نائب صدر ٹی۔یو۔ڈبلیو۔جے۔ ، ریاست تلنگانہ کے یوم ِ پیدائش 29/جون 2026 کے موقع پر)۔ ازقلم : میرؔبیدری، بیدر،کرناٹک۔

Image
جلتی مشعل کی طرح ہیں فیصل آپ۔ -  (الحاج عبدالقادر فیصل صاحب، نائب صدر ٹی۔یو۔ڈبلیو۔جے۔ ، ریاست تلنگانہ کے یوم ِ پیدائش 29/جون 2026 کے موقع پر)  ازقلم : میرؔبیدری، بیدر،کرناٹک۔ آج افضل کی طرح ہیں فیصل آپ  قول ِ فیصل کی طرح ہیں فیصل آپ  یوم ِ پیدائش مبارک ہو فقط  دل میں ہلچل کی طرح ہیں فیصل آپ      رہنما اُردو صحافت کے ہیں جب  ہاں مکمل کی طرح ہیں فیصل آپ  آپ سب کو چاہتے ہیں باخدا  سب پہ بادل کی طرح ہیں فیصل آپ  آپ ہیں شیریں دہن بس جان لو  کیسے حنظل کی طرح ہیں فیصل آپ؟  رہنما بھی آپ سا کوئی نہیں  جلتی مشعل کی طرح ہیں فیصل آپ  جاننے والے پتہ رکھتے رہے  ماں کے آنچل کی طرح ہیں فیصل آپ

جنت کی گیارنٹی - ازقلم : ظفر ھاشمی ندوی۔(سابق فیمیلی کونسلر دبی کورٹ)

Image
جنت کی گیارنٹی -  ازقلم : ظفر ھاشمی ندوی۔ (سابق فیمیلی کونسلر دبی کورٹ) ہر مسلمان کی دلی خواھش ہے کہ اسے دنیا ہی میں جنت میں جانے کی گیارنٹی مل جائے - مگر اس امت میں صرف دس مسلمان ایسے ہیں جن کو واقعی یہ گیارنٹی ملی ہے اور وہ ہیں حضرت ابو بکر الصدیق  حضرت عمر بن الخطاب حضرت عثمان بن عفان حضرت علی بن ابی طالب حضرت طلحہ بن عبید اللہ حضرت زبیر بن العوام حضرت عبد الرحمن بن عوف حضرت سعد بن ابی وقاص حضرت سعید بن زید اور حضرت ابو عبیدہ بن الجراح رضی اللہ عنھم( ترمذی، سنن ابی داود، مسند احمد بن حنبل رحمہ اللہ) ان کے بعد قیامت تک پیدا ہونے والوں مسلمانوں کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے دو باتیں ایسی بتائیں ہیں کہ اگر کوئی مسلمان ان دو باتوں پر زندگی بھر عمل کر لے تو اس کی جنت کی ضمانت اور گیارنٹی خود نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے دی ہے - ( عن سھل بن سعد الساعدی رضی اللہ عنہ قال : قال رسول اللہ صلی اللہ “ من یضمن لی ما بین لحییه وما بین رجلیه أضمن له الجنة جو شخص مجہے اس کے دونوں جبڑوں کے درمیان والے حصہ کی اور اس کے دونوں پیروں کے درمیان والے حصہ کی ضمانت دے دے میں اس کو ج...

گلبرگہ میں ادبی سرگرمیوں کا نیا سنگِ میل — چوتھا "اوپن مائک" کامیابی سے منعقد۔

Image
گلبرگہ: (نامہ نگار: رہبر تماپوری جی رپورٹ) شہرِ گلبرگہ کی ادبی و ثقافتی فضا میں ایک اور خوش آئند باب اس وقت رقم ہوا جب یہاں چوتھے "اوپن مائک" پروگرام کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ اس باوقار ادبی محفل نے نوجوان شعراء، ادباء، مزاح نگاروں، مقررین اور فنکاروں کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع فراہم کیا، جبکہ حاضرین کو معیاری ادب، مثبت تفریح اور عمدہ فن سے لطف اندوز ہونے کا موقع بھی ملا۔ چند برس قبل تک اس نوعیت کے پروگرام زیادہ تر بنگلور، دہلی، ممبئی، حیدرآباد اور دیگر بڑے شہروں میں منعقد ہوتے تھے، لیکن اب گلبرگہ میں بھی اس روایت نے مضبوط بنیادیں حاصل کر لی ہیں۔ یہ تبدیلی اس بات کی غماز ہے کہ شہر میں ادب اور فن کے فروغ کے لیے سنجیدہ اور مخلص افراد مسلسل عملی کوششیں کر رہے ہیں۔ اس کامیاب سلسلے کے روحِ رواں محمد مزمل احمد زماں اور ان کی پوری ٹیم Reson 8 خصوصی مبارکباد کی مستحق ہے، جنہوں نے نہایت محنت، خلوص اور بہترین منصوبہ بندی کے ساتھ اس پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ یہ اس سلسلے کا چوتھا اوپن مائک تھا، جبکہ ان کیReson 8ٹیم اب تک...

ڈاکٹر فریدہ تبسم کی تصنیف "تنقیدی جہات و مطالعات تنقید و تجزیے کا روشن باب"۔ - واجد اختر صدیقی (گلبرگہ)

Image
ڈاکٹر فریدہ تبسم کی تصنیف "تنقیدی جہات و مطالعات  تنقید و تجزیے کا روشن باب"۔ -  واجد اختر صدیقی (گلبرگہ)  9739501549 اردو ادب میں تنقید محض کسی تخلیق کے محاسن و معائب کی نشاندہی کا نام نہیں بلکہ یہ ایک ایسا فکری عمل ہے جو ادب کے باطن میں پوشیدہ فکری جہات کو آشکار کرتا ہے۔ ہر دور میں ایسے ناقدین سامنے آتے رہے ہیں، جنہوں نے تخلیقی ادب کو نئی تعبیرات عطا کیں اور قاری کے ذہن و شعور کو تازہ زاویۂ نگاہ بخشا۔ عصرِ حاضر میں جب کہ ادبی منظرنامہ تیزی سے بدل رہا ہے، ایسے میں سنجیدہ تنقیدی شعور رکھنے والی شخصیات کی اہمیت بہت زیادہ ہو جاتی ہے۔ ڈاکٹر فریدہ تبسم کا شمار بھی انہی اہلِ قلم میں ہوتا ہے جنہوں نے مطالعے، مشاہدے اور فکری بصیرت کے ذریعے اپنی الگ شناخت قائم کرنے کی جانب گامزن ہیں۔ ڈاکٹر فریدہ تبسم شعبۂ اردو، جامعہ گلبرگہ میں بہ حیثیت گیسٹ فیکلٹی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ علم و ادب سے ان کا رشتہ گہرا ہے اور وہ افسانہ نگاری کے میدان میں بھی اپنی شناخت رکھتی ہیں۔ ان کا اولین افسانوی مجموعہ ’’روشنان‘‘ کے عنوان سے منظرِ عام پر آیا ہے۔ اس سے قبل ان کی ایک کتاب ’’نقشِ معنی‘...

سعودی وزارت حج و عمرہ کا ڈیٹا سینٹر مکمل طور پر کلاؤڈ پر منتقل - حج خدمات مزید بہتر ہونگے۔

Image
کے این واصف : سعودی وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے وزارت کے ڈیٹا سینٹر کی مکمل طور پر کلاؤڈ پر منتقلی کا افتتاح کیا ہے، کلاؤڈ کمپیوٹنگ کی جانب 100 فیصد منتقلی مکمل ہوگئی۔ سعودی خبر رساں ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق ڈیٹا سینٹر (وزارت حج و عمرہ کا معلوماتی مرکز) کی 100 فیصد کلاؤڈ کمپیوٹنگ سے وزات کی تیکنیکی تیاری مضبوط ہوگی، جس سے حج کا تجربہ مزید مؤثر ہونے میں مدد ملے گی۔ انھون نے کہا کہ یہ کامیابی سعودی وژن 2030 کے اہداف کو آگے بڑھاتی ہےجو زائرین کے لیے خدمات کو بہتر بنانے کارگر ثابت ہوگا۔   ڈاکٹر الربیعہ بتایا عازمین حج اورعمرہ زائرین کو اعلی معیار کی خدمات فراہم کرنے کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام تشکیل دیا گیا ہے۔ حج وعمرہ ڈیٹا سینٹر 2002 میں قائم کیا گیا تھا۔

مشعلِ ہند فاؤنڈیشن راویر کو جناب تنویر رضا برکاتی صاحب کی جانب سے قیمتی و بیش قیمت علمی کتابوں کا تحفہ۔

Image
(پریس ریلیز راویر 29 جون) راویر شہر میں بروز اتوار 28 جون 2026 کو راویر کی معروف و مشہور تعلیمی و سماجی خدمات انجام دینے والی تنظیم مشعلِ ہند فاؤنڈیشن، راویر کے دفتر میں ایک اہم نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر جناب تنویر رضا برکاتی صاحب (چیئرمین دارالسرور ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی، برہانپور) کی جانب سے مشعلِ ہند فاؤنڈیشن کو بیش قیمت اور علمی کتابوں کا تحفہ پیش کیا گیا۔ ان کتابوں میں "تاریخِ زرنگار برہان پور" جیسی اہم کتاب بھی شامل ہے، جس میں برہانپور کی تقریباً 650 سالہ تاریخی معلومات موجود ہیں۔     جناب تنویر رضا برکاتی صاحب نے کتابوں کے مطالعہ اور اردو ادب کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور لوگوں کو مطالعہ کی جانب راغبت دلائی۔ انہوں نے مشعلِ ہند فاؤنڈیشن کی تعلیمی و سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا وعدہ بھی کیا۔    اس اہم نشست میں بطور مہمانِ خصوصی محترم آصف ممبر صاحب (نائب صدر نگر پریشد راویر)، شیخ اسماعیل پہلوان (رسول پور)، ایڈووکیٹ سید شمشیر علی صاحب، ایڈووکیٹ قیوم خان صاحب، شیخ نثار قریشی صاحب، شیخ عمران صاحب اور دیگر معزز شخصیات موجود تھی...

تعلیمی اداروں کے ذمہ داروں کا ظلم،ذہنی دباؤ نے ایک اور استاد کی جان لے لی؟ نظامِ تعلیم کب جاگے گا؟ - تعلیمی اداروں میں اساتذہ پر بڑھتا ذہنی دباؤ،اکولہ کے معلم کی خودکشی نے نظامِ تعلیم پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے۔۔ ازقلم : عمران عبدالعلیم باحشوان۔

Image
تعلیمی اداروں کے ذمہ داروں کا ظلم،ذہنی دباؤ نے ایک اور استاد کی جان لے لی؟ نظامِ تعلیم کب جاگے گا؟ -  تعلیمی اداروں میں اساتذہ پر بڑھتا ذہنی دباؤ،اکولہ کے معلم کی خودکشی نے نظامِ تعلیم پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے۔  ازقلم : عمران عبدالعلیم باحشوان۔  (روزنامہ آج کی آواز ،اورنگ آباد مہاراشٹرا) 9730000675  ایک استاد صرف کتابیں نہیں پڑھاتا بلکہ قوم کے مستقبل کی بنیادیں مضبوط کرتا ہے۔ وہ اپنے علم کردار اور رہنمائی سے نسلوں کی فکر اخلاق اور شعور کی تعمیر کرتا ہے. انہی کی بدولت معاشرے میں اخلاقی قدریں پروان چڑھتی ہے اور ایک اچھا استاد اپنی تعلیم کے ذریعے نسلوں کو روشن مستقبل عطا کرتا ہے. مگر افسوس کہ آج اساتذہ ذہنی دباؤ ناانصافی اور بے بسی کا شکار ہوتے جا رہے ہیں، جس کی وجہ سے بعض اپنی جان تک گنوا بیٹھتے ہے جبکہ بہت سے اساتذہ ذہنی دباؤ کے باعث مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہے ،اس سے بھی زیادہ افسوس کی بات یہ ہے کہ اس قسم کی شکایات بعض مسلم تعلیمی اداروں کے خلاف بھی سامنے آتی ہےجو مسلم معاشرے کے لیے نہایت تشویش ناک ہے۔ جو ادارے قوم کی خدمت اور تعلیم کے فروغ کے نا...

قومی یکجہتی، بھائی چارہ اور اخوت کے فروغ کے لیے لوک ساہتیہ منچ کی گراں قدر خدمات۔ ہمہ لسانی مشاعرہ و ادبی اجلاس سے ڈاکٹر ماجد داغی ، ڈاکٹر شیوشنکر برادر، نرسمہا ہیمنور اور سی ایس مالی پاٹل و دیگر کا خطاب۔

Image
کلبرگی 28 / جون لوک ساہتیہ منچ کلبرگی گزشتہ تین دہائیوں سے ہندوستانی زبانوں کے ساتھ ساتھ انگریزی فنکاروں کو بھی ایک پلیٹ فارم پر اپنے فنی کمالات کی پیشکشی کے ذریعے قومی یکجہتی اور بھائی چارہ و اخوت کے خوشگوار ماحول کو استحکام بخش رہی ہے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر ماجد داغی صدر لوک ساہتیہ منچ کلبرگی نے اپنے صدارتی خطاب میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج اس گنگا جمنی تہذیب کو عام کرنے کی شدید ضرورت ہے ۔ نائب صدر منچ شری سی این بابلگاؤں نے کہا اپنے تعارفی کلمات میں کہا کہ لوک ساہتیہ منچ کلبرگی مختلف زبانوں کے شعراء ، ادباء اور فنکاروں کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس ہر ماہ کی آخری اتوار کو کرناٹک ہندی پرچار سبھا سیڑم روڈ کلبرگی کے آڈیٹوریم میں پابندی سے منعقد کیا جاتا ہے۔       ڈاکٹر ماجد داغی کی صدارت میں منعقدہ اس تقریب میں شری سی ایس مالی پاٹل ضلعی صدر کنڑا جناپدا پریشد اور شری نرسمہا ہیمنور صدر پرتھاما کاوی سمیلن ضلع کلبرگی نے بحیثیت مہمانانِ خصوصی شرکت فرمائی ۔ جبکہ ممتاز کنڑ شاعر و موسیقی کار ڈاکٹر شیوشنکر برادر اور دیگر مہمانوں کو تہن...

حسینیت و یزیدیت - ازقلم : ابوذر صفدر نریاؤں امبیڈکر نگر۔

Image
(حسینیت و یزیدیت)  از ابوذر صفدر نریاؤں امبیڈکر نگر ذکرِ حسینؓ سے گھبرائیے نہیں، یزید کی وکالت سے باز آجائیے   ہر سال محرم الحرام آتا ہے، کربلا کی یادیں تازہ ہوتی ہیں، مگر افسوس! امت کے ایک طبقے کا رویہ آج بھی وہی ہے جس نے نئی نسل کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔ جونہی امام حسینؓ کا ذکر محبت، عقیدت اور درد کے ساتھ شروع ہوتا ہے، فوراً کچھ آوازیں بلند ہونے لگتی ہیں: "صحابہ کا بھی ذکر کرو!" "یہ تو شیعوں کی روش ہے!" "کوفیوں نے شہید کیا تھا، یزید کا کیا قصور؟" گویا ذکرِ حسینؓ شروع ہوا نہیں کہ اصل مقصد ذکرِ حسینؓ نہیں، بلکہ اس کے اثر کو کم کرنا اور رخ موڑ دینا بن جاتا ہے۔ عرض ہے... ذکرِ صحابہ کے لیے پورا سال پڑا ہے، ردِّ شیعت کے لیے بھی پورا سال موجود ہے؛ کم از کم دس محرم کو تو ذکرِ حسین محبت، عقیدت اور درد کے ساتھ ہونے دیجیے۔ آخر اس میں قباحت کیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے نواسے کا ذکر احترام سے کیا جائے؟ افسوس تو اس بات پر ہوتا ہے کہ بعض مخصوص حلقوں کے چند افراد، اور بعض مخصوص حلقوں کے اکثر لوگ، سالہا سال ذکرِ حسینؓ کی توفیق سے محروم رہتے ہیں۔ لیکن جونہی کوئ...

علمی وادبی خدمات _ڈاکٹر آمینہ بیگم کو جیا پردا کے ہاتھوں ایوارڈ۔

Image
حیدرآباد 28 جون- ڈاکٹر آمینہ بیگم لکچرر شعبہ تاریخ کو pride of Southern India کا Academic Excellence Award in Education علمی وادبی خدمات کے صلہ میں محترمہ جیا پرادہ سابقہ رکن راجیہ سبھا و مشہور اداکارہ کے ہاتھوں حیدرآباد کی دی پارک ہوٹل میں عطا کیا گیا ۔ین ٹی آر گورنمنٹ ڈگری کالج کے شعبہ تاریخ کی لکچرر جو اردو دوست علم نواز ایک مورخ ہیں آپ کو ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ڈاکٹر آمینہ بیگم ضلع محبوب نگر کی متو طن ہیں۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ نیوٹن اسکول سے اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول اردو میڈیم سے میٹرک کیا۔ گورنمنٹ گرلز جو نیر کالج سے انٹر اور MVS گورنمنٹ ڈگری کالج سے ڈگری کی سند حاصل کی۔ بی۔ ایڈ B.Ed ,M.Edالمدینہ کالج آف ایجو کیشن سالم نگر ،محبوب نگر سے کیا۔پی۔جی۔اور P.HD.کی سند مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سے حاصل کیا۔آپ نے کئی مقالہ بین الاقوامی کانفر نس اور کئی تحقیقی پیپر سمینار کانفرنس میں پڑھ چکی ہہں۔ آپ کے کئی مضامین بھی مختلف رسا لوں اور جرنل میں شائع ہو چکے ہیں۔آپ کی ابتدا سے اعلی تعلیم بہ زبان اردو ہوئی ہے۔ آپ طلبا ء کی ...

شعلہ فاؤنڈیشن کا پانچ سالہ تعلیمی سفر: اردو ذریعۂ تعلیم کے طلبہ کے لیے ایک مثالی خدمت - یادگیر کے ہونہار طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے "ٹاپرس اپریسی ایشن ایوارڈ" تقریب کا شاندار انعقاد۔

Image
شاہ پور (نامہ نگار: رہبر تماپوری):اردو زبان کے فروغ، مادری زبان میں معیاری تعلیم کی ترویج اور طلبہ کی تعلیمی حوصلہ افزائی کے مقصد سے شعلہ فاؤنڈیشن، ایجوکیشنل اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ، شاہ پور کے زیرِ اہتمام، مرحوم الحاج سید فضل الرحمن شعلہ کی یاد میں ضلع یادگیر کے ایس ایس ایل سی (دسویں) اور پی یو سی دوم کے امتحانات میں اردو ذریعۂ تعلیم سے نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں "ٹاپرس اپریسی ایشن ایوارڈ" کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں اساتذۂ کرام، تعلیمی ماہرین، سماجی و ملی شخصیات، والدین اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شعلہ فاؤنڈیشن گزشتہ پانچ برسوں سے مسلسل اردو ذریعۂ تعلیم کے فروغ، طلبہ کی رہنمائی اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے۔ فاؤنڈیشن ہر سال اردو میڈیم میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی اعزاز افزائی کرتے ہوئے انہیں اعزازی اسناد، یادگاری شیلڈز، تہنیتی اسناد اور امدادی تحائف پیش کرتی ہے، تاکہ ان کے اندر تعلیمی شوق، خود اعتمادی اور آگے بڑھنے کا جذبہ مزید مضبوط ہو۔ فاؤنڈیشن کی خدمات صرف ایوارڈ تقر...

مرکزی تعلیمی بورڈ ممبرا اور ایجوکیشنل اپلفٹمنٹ فورم کے اشتراک سے پرنسپل میٹنگ کامیابی سے منعقد۔ - مسجد الاقصیٰ، تنور نگر میں 30 تا 40 تعلیمی ذمہ داران کی شرکت، سید تنویر احمد صاحب کا خصوصی خطاب۔

Image
ممبرا، 27 جون: مرکزی تعلیمی بورڈ ممبرا اور ایجوکیشنل اپلفٹمنٹ فورم (EUF) کے اشتراک سے مسجد الاقصیٰ، تنور نگر، ممبرا میں 27 جون کو پرنسپلز اور تعلیمی ذمہ داران کی ایک اہم میٹنگ کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی۔ پروگرام کا آغاز حافظ محبوب عالم کی دلنشیں آواز سے ہوا۔ اس اجلاس میں ممبرا اور اطراف کے مختلف اسکولوں کے تقریباً 40 پرنسپلز، منیجمنٹ اراکین اور تعلیمی ذمہ داران نے شرکت کی۔ پروگرام کا مقصد اسکولوں کے معیار کو بہتر بنانا، تعلیمی میدان میں باہمی تعاون کو فروغ دینا اور طلبہ کی تعلیمی ترقی کے لیے مشترکہ حکمت عملی تیار کرنا تھا۔ پروگرام کے مہمانِ خصوصی محترم سید تنویر احمد صاحب تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں معیاری تعلیم، تعلیمی اداروں کی ذمہ داری اور موجودہ دور کے چیلنجز پر روشنی ڈالتے ہوئے اساتذہ اور ذمہ داران کو طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کے لیے سنجیدہ کوششیں کرنے کی تلقین کی۔ مرکزی تعلیمی بورڈ ممبرا اور ایجوکیشنل اپلفٹمنٹ فورم کے ذمہ داران نے بھی مرکزی تعلیمی بورڈ اور ایجوکیشنل اپلفٹمنٹ فورم کے تعلق سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تعلیمی میدان میں مشترکہ کوششوں کو مزید مضبوط بنانے ک...

مادر علمی کے نو آموز پرنسپل نعیم بشیر کا استقبال۔

Image
جلگاؤں:(ریحان کریمی) 1942 میں قائم شدہ ضلع جلگاؤں دھولیہ اور نندوربار کی اولین اردو ہائی اسکول مولانا عبدالرزاق اینگلو اردو ہائی اسکول و نور محمد چاچا جونیئر کالج جلگاؤں کے نو منتخب پرنسپل جناب نعیم بشیر کا استقبال ان کے رفقائے کار نے دفتر پہنچ کر بڑے ہی والہانہ انداز میں کیا۔ نعیم بشیر نے ثانوی تعلیم اسی درسگاہ سے حاصل کی تھی۔ ایک طالب علم کا اسی تاریخی اسکول میں سب سے اونچے عہدے پر پہنچنا اپنے آپ میں ایک اعزاز کی بات ہے۔ اس موقع پر صحافی و افسانہ نگار، سابق صدر مدرس مشتاق کریمی، ڈاکٹر آفاق انجم، محمد عاصم راوی اور سپروائزر ناظم خان موجود تھے۔ تعلیمی معیار کی بلندی پر اس دوران بات چیت بھی ہوئی۔ پرنسپل نعیم بشیر نے کہا کہ وہ کردار سازی اور معیار تعلیم کی بلندی کے لیے سنجیدگی سے کوششیں کریں گے۔ اس ضمن میں انہیں انتظامیہ کا بھرپور تعاون مل رہا ہے اس بات کا اعادہ بھی انہوں نے کیا۔ احباب نے انہیں نیک خواہشات و دعائیں دیں۔ اس موقع پر ان کی خدمت میں گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔