Posts

Showing posts from April, 2026

مہاراشٹر کی پیدائش: تاریخ، شناخت اور اجتماعی شعور کی ایک درخشاں داستان۔ از قلم : اسماء جبین فلک۔

Image
مہاراشٹر کی پیدائش: تاریخ، شناخت اور اجتماعی شعور کی ایک درخشاں داستان۔  از قلم : اسماء جبین فلک۔ برصغیر کی سیاسی و سماجی تاریخ میں بعض واقعات محض جغرافیائی تبدیلی نہیں ہوتے بلکہ وہ ایک قوم کے اجتماعی شعور، ثقافتی شناخت اور سیاسی پختگی کا مظہر بن جاتے ہیں۔ یکم مئی 1960 کو وجود میں آنے والی ریاست مہاراشٹر بھی اسی نوعیت کا ایک سنگِ میل ہے۔ یہ ریاست کسی انتظامی فیصلے کا نتیجہ نہیں تھی، بلکہ ایک طویل عوامی جدوجہد، فکری بیداری، لسانی شعور اور بے مثال قربانیوں کی مرہونِ منت تھی۔ اس کی تشکیل کی کہانی ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ جب کوئی قوم اپنی زبان، ثقافت اور شناخت کے تحفظ کے لیے متحد ہو جائے تو تاریخ کا دھارا بھی اس کے سامنے جھکنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔ انیسویں صدی کے اواخر اور بیسویں صدی کے آغاز میں جب ہندوستان میں سیاسی بیداری نے جنم لیا تو مختلف خطوں میں رہنے والے لوگوں نے اپنی علاقائی اور لسانی شناخت کو بھی اجاگر کرنا شروع کیا۔ مراٹھی بولنے والے علاقوں میں یہ احساس تیزی سے پروان چڑھا کہ ان کی زبان، ادب اور ثقافت کو ایک متحد انتظامی ڈھانچے کی ضرورت ہے تاکہ ان کی ترقی ممکن ہو سکے۔ ...

بچیوں کی تربیت ہمارے معاشرے کی ناگزیر ضرورت۔۔ تحریر : سید صداقت علی ندوی امام مسجد اقصی گنگا نگر آکولہ۔

Image
بچیوں کی تربیت ہمارے معاشرے کی ناگزیر ضرورت۔ تحریر : سید صداقت علی ندوی امام مسجد اقصی گنگا نگر آکولہ۔   صنف نازک کائنات کے حسین و خوبصورت شاہکاروں میں سےایک ہے جسکی لچک نرمی وملاطفت دلوں کوموہ لینے اور ذہنوں کو مسخر کرنے کا مؤثر ترین ذریعہ ہے  گویا اقبال علیہ الرحمہ کے الفاظ میں ۔   وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ  اسی کے ساز سے ہے زندگی میں سوز دروں ۔  لیکن افسوس کہ آج معاشرے کی ظالمانہ تقسیم نے اسے صرف ہوس کی تسکین کا ذریعہ بنا رکھا ہے اسکے نازک وپرعزم بازووں کوآزادی نسواں کے نام پر خودساختہ بوجھ ڈھونے اور خاتون خانہ کے بجائے حیا کی چادر کھینچ کراسے شمع محفل بننے پر مجبور کر دیا ہے۔  جسکی وجہ سے وہ ذات جو  ہمارے سماجی و معاشرتی اصلاح کا حقیقی ذریعہ تھی اسے صحیح تربیت سے جو اسلامی و انسانی معاشرے کی اہم و بنیادی ضروریات میں سے ہے۔جس کے بغیر انسانی نسل کی اصلاح وتربیت کاتصور ہی محال ہے کہیں اعلیٰ تعلیم کے نام پر تو کہیں خاندانی جبر اور اسے اپنے اوپر بوجھ سمجھنےکی وجہ سے محروم کیا جارہاہے۔ اسی کا فقدان اب ہمارے خاندانی تانے...

حج 2026 - عازمین حج کے لیے " نسک" پورٹل بے حد اہم۔ عازمین توجہ کریں۔

Image
کے این واصف : سعودی حکومت کے پیش نظر اللہ کے مہمانوں کی خدمت اولین ترجیح ہے۔ مملکت میں سالانہ بنیادوں پر لاکھوں عمرہ زائرین اور عازمین حج آتے ہیں جن کے معاملات کو منظم کرنے اور انہیں ہرممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے کافی اقدامات کیے جاتے ہیں۔  وزارتِ حج وعمرہ نے زائرین کے علاوہ مملکت کے شہریوں اور یہاں رہنے والے غیرملکیوں کی سہولت کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے مختلف اپیلی کیشنز متعارف کرائیں ہیں جن میں “نسک” اس اعتبار سے اہم ترین ہے کہ اس کے ذریعے عمرہ کی ادائیگی اور مسجد نبوی الشریف کی زیارت میں کافی سہولت ہوتی ہے۔

مزدور دیوس - ازقلم : مسرورتمنا۔

Image
مزدور دیوس -  ازقلم : مسرورتمنا۔ آج وہ بہت خوش تھا پانچ دن  سے گھر سے دور شہر میں مزدوری کرنے ایا تھا سوکھے چنے کھا کر رقم بچای تھی اسکی بیوی جو بہت بڑا سپنا دیکھتی تھی اچھا کھانا اچھا گھر بہت بڑا سندر سا جس میں بڑا آنگن اور پھولوں کا خوبصورت چھوٹا سا باغ ہو پتی اسے رانی کی طرح رکھے مگر ماں نے ایک مزدور سے بیاہ دیا سارے سپنے انسوں بنکر بہ گیے ..... .. ...........   آج.یکم مئ مزدور کی چھٹی کا دن تھا اس نے بچوں کے لیے جلیبی اور ماں کے.لیۓ پھل لیے بیوی کی چوڑیاں خریدی بیوی کا چہرہ.آنکھوں.میں گھوم گیا خوبصورت جوان عورت جسے بھوک اور غریبی نے دیمک کی طرح چاٹ لیا اسکا لاغر وجود اسکے گھر بچے اور بوڑھی ماں کو سمبھالنے سے قاصر تھا...... مگر وہ.دل وجان سے خدمت کررہی تھی گھر کے قریب پہونچا تو.ٹھٹھک کر رہ گیا ایک بھاری بھیڑ نے چونکا دیا غریب مزدوروں.کی پٹای ہورہی تھی اس نے آگے بڑھ کر پوچھا کیا ہوا ارے بھیا آج مزدور دیوس ہے اور.ای لوگ بھٹی لگانے چلے تھے... .. ..   پولیش نے دیکھا تو لگے دھنائ کرنے ارے بھیا آرام کر لو ایک دن گھر کا چولھا نا جلے نا سہی ......

افسانہ"بدنامی کے سائے"۔ - ازقلم : راشیدہ یاسمین، سکلیشپور، (ہاسن)

Image
افسانہ "بدنامی کے سائے" ازقلم : راشیدہ یاسمین، سکلیشپور، (ہاسن) 9035972491 مریم ایک نہایت پیاری، باوقار اور دلکش شخصیت کی مالک لڑکی تھی۔ بچپن ہی سے اس کی سمجھداری، نرمیِ گفتار اور خوش اخلاقی نے ہر دل میں اس کے لیے جگہ بنا لی تھی۔ اسکول میں اس کا نام ہمیشہ نمایاں رہتا—پڑھائی میں اول، کھیل میں آگے، اور فنونِ لطیفہ میں بھی نمایاں۔ اساتذہ اسے فخر کی نگاہ سے دیکھتے اور ساتھی طالبات اس جیسا بننے کی خواہش دل میں بسائے رکھتیں۔ مگر زندگی ہمیشہ ایک ہی رنگ میں نہیں رہتی… کہتے ہیں، کچھ خوشیاں ایسی ہوتی ہیں جو دوسروں کی آنکھوں میں کھٹکنے لگتی ہیں۔ شاید وہی بری نظر تھی، یا پھر حسد کی وہ چنگاری، جس نے مریم کی روشن زندگی کو دھیرے دھیرے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ وہ دن اسے آج بھی یاد ہے جب سب کچھ بدلنے لگا۔ تعریفوں کی جگہ سرگوشیاں سنائی دینے لگیں، محبتوں کی جگہ شکوے اور الزام۔ نہ جانے کہاں سے اس کے کردار پر انگلیاں اٹھنے لگیں۔ جو کام کبھی باعثِ فخر تھے، وہی اب طعنوں کا سبب بن گئے۔ مریم جتنا خود کو سنبھالنے کی کوشش کرتی، حالات اتنے ہی اس کے خلاف رخ اختیار کرتے گئے۔ وہ اندر ہی اندر بکھرن...

مہاراشٹر اردو اکیڈمی کے چیئرمین سید حسین اختر کا رئیس ہائی اسکول میں پُرتپاک استقبال۔

Image
بھیونڈی : (عبدالعزیز انصاری) شہر کے معروف تعلیمی ادارے رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیر کالج میں مہاراشٹر اردو ساہتیہ اکیڈمی کے چیئرمین سید حَسین اخترصاحب بدھ 29 اپریل 2026 کو تشریف لائے۔ ادارہ کے پرنسپل ضیاء الرحمٰن انصاری نے معزز مہمان کا شال اور گلدستہ پیش کرکے پُرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر کے ایم ای سوسائٹی کے نائب صدر ایڈوکیٹ یاسین مومن، رفیع الدین فقیہ بوائز ہائی اسکول کے چیئرمین نوح خلیل پٹیل، مہاراشٹر اردو ساہتیہ اکیڈمی کے ایگزیکٹو آفیسر و سپرنٹنڈنٹ سید شعیب ہاشمی، نیز عرفان برڈی، ایم مبین، پرنسپل ساجد صدیقی، عبدالعزیز انصاری اور صادق انصاری سمیت دیگر معززین موجود تھے۔واضح رہے کہ سید حسین اختر اور سید شعیب ہاشمی بھیونڈی میں اکیڈمی کی جانب سے مجوزہ ڈرامہ فیسٹیول کے انعقاد کے سلسلے میں مشاورتی نشست کے لیے تشریف لائے تھے۔ اس دوران انہوں نے مختلف اسکولوں کے سربراہان اور اساتذہ سے ملاقات کرکے پروگرام کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔

مزدوروں کا عالمی دِن یکم مئی اور اُردوشاعری - محمدیوسف رحیم بیدری، بیدر، کرناٹک۔

Image
مزدوروں کا عالمی دِن یکم مئی اور اُردوشاعری -   محمدیوسف رحیم بیدری، بیدر، کرناٹک۔  مزدور کے معنی گوگل پر اجرت، محنتانہ یادیہاڑی پر کام کرنے والا محنت کش شخص کے بتائے گئے ہیں۔ آگے لکھاہے ”وہ شخص جو جسمانی مشقت کے بدلے روزی کمائے۔ جیسے تعمیراتی کام کرنے والا، قلی، یاجفاکش آدمی“ایک معنی غیرمہارتی یادستی کام کرنے والے کے بھی بتائے گئے ہیں۔ ویکی پیڈیا نے مزدور کے معنی ایک ہی جملے میں دئے ہیں، وہ یہ کہ ”مزدور:روزی کے لئے ایسا کام کرتاہے جس میں غیرمہارت کے دستی پیشے شامل ہیں“البتہ اس نے پھاؤڑا لئے ہوئے ایک شخص کی تصویر کے اوپر مزدور لکھ کر نیچے انگریزی میں لکھاہے۔Heavy equipment operator, Ironworker, Cement Mason, Carpenter, Teamster, Hod, Carrierدئے گئے ہیں۔ فرہنگ عامرہ میں مزدور کے معنی ”مزدوری کرنے والا“ (ص573) دئے گئے ہیں۔ لغات کشوری میں بھی یہی معنی درج ہیں (ص457) شبد کوش (انگلش اردو ڈکشنری) میں تین معنی درج ملتے ہیں (۱) مزدور برائے مرمت Fixer, mender, repairer(۲) جفاکش، قلی، محنت کش، محنتیtoiler (۳) کامگار، محنت کش۔ دیگر ویب سائٹس پر مزدور کی ایک تعریف میں wor...

میلوِشَارم میونسپل کمشنر جناب کو۔ پَلَنی صاحب کی سبکدوشی کے موقع پر ایک شاندار تہنیتی تقریب کا انعقاد۔

Image
میلو شارم (محمد رضوان اللہ کے ذریعے) میلوِشَارم دی نیشنل ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے ایسوسی ایشن کے دفتر میں میلوِشَارم شہر کی ترقی اور فلاح کے لیے انتھک محنت کرنے والے اور عوام کی مختلف ضروریات و مطالبات کو پورا کرتے ہوئے نمایاں خدمات انجام دینے والے معزز میلوِشَارم میونسپل کمشنر جناب کو۔ پَلَنی B.Sc. صاحب کی سبکدوشی کے موقع پر ایک شاندار تہنیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کی صدارت ایسوسی ایشن کے صدر جناب کے۔ محمد ایوب صاحب نے کی۔ بطورِ مہمانانِ خصوصی، میلوِشَارم اہلِ سنت لبابین جماعت کے متولیان جناب باکتنی عرفان احمد صاحب، جناب مولانا گرامنی محمد عامر صاحب، جناب گرامنی احمد جمال صاحب اور جناب سوکار ارشاد احمد صاحب نے شرکت کی۔ تمام معزز مہمانوں نے میونسپل کمشنر کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں شال اوڑھا کر تہنیت پیش کی اور ان کی گرانقدر خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے عہدیداران کہ وہ نشاط احمد اور اراکین بھی موجود تھے۔ تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

انتیس (29) سالہ تدریسی مدت باد صبا کا ایک جھونکا: پروفیسر حامد اشرف۔

Image
انتیس (29)سالہ تدریسی مدت باد صبا کا ایک جھونکا: پروفیسر حامد اشرف۔ (اودگیر) زندگی کرائے کا گھر ہے. کوئی کرایہ دے کے جاتا ہے اور کسی پر کرایہ قرض ہو جاتا ہے. کوشش کریں کہ کرایہ ہم پر قرض نہ ہو. ان خیالات کا اظہار پروفیسر حامد اشر ف اپنی وداعی تقریب کےموقع پر کر رہے تھے جو مہاراشٹر اودےگری کالج اودگیرمیں یو جی. پی جی. اور پی ایچ.ڈی کے طلبہ و طالبات نے منعقد کی تھی. موصوف نے بتایا کہ ان کی 29 سالہ تدریسی زندگی کا وقفہ باد صبح کے ایک جھونکے کی طرح گزر گیا.   تقریب کا آغاز ہاشمی سید زبیر کی تلاوت قران پاک سے ہوا.  سیدہ صافیہ نے مترنم نعت شریف پیش کی. بعد ازاں پروفیسر حامد اشرف اور مہمانان کی بکثرت گل پوشی ہوی پھر تقاریر کا سلسلہ شروع ہوا.طلبہ و طالبات میں پٹھان آسیہ' پٹھان ارشاد' تمبولی رضیہ 'شیخ نصرت اور شعبہ اردو کی جزوقتی پروفیسرس ڈاکٹر زیتون بانو قریشی اور جہاں آرا قریشی نے کافی جذباتی تقاریر پیش کیں. اسی طرح پی ایچ ڈی اسکالرس میں سمیرا گلنار ' فارحہ تنویر نے الوداعی تقریب کی مناسبت سے اپنےرہنما کی خدمت میں خراج پیش کیا جبکہ پروفیس...

حج بیت اللہ۔۔ ازقلم : مولوی شبیر عبدالکریم تانبے۔

Image
حج بیت اللہ۔ ازقلم : مولوی شبیر عبدالکریم تانبے۔   حج بیت اللہ یہ اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک رکن ہے قرآن کریم اور احادیث مبارکہ میں اسکی فرضیت و فضیلت کے بارے میں ارشادات موجود ہیں استطاعت کی صورت میں زندگی میں ایک مرتبہ حج اور ایک مرتبہ عمرہ فرض ہوتا ہے جیساکہ حدیث شریف میں صراحت موجود ہے     حضرت ابراھیم علیہ السلام نے بیت اللہ کی تعمیر مکمل ہونیکے بعد اللہ تعالی کے حکم سے حج بیت اللہ کے لئے آواز لگائی جیساکہ قرآن کریم میں ارشاد ہے    اور لوگوں میں حج کا اعلان کردو لوگ تمہارے پاس چلے آئینگے پیادہ بھی اور اونٹنیوں پر بھی جو کہ دوردراز راستوں سے پہنچی ہونگی ( سورہ الحج)     حج کی فرضیت کے بعد نبئ کریم نے ایک ہی حج فرمایا اور یہ آپ کا آخری بھی حج تھا اسلئے اس حج کو حجة الوداع بھی کہا جاتا ہے    اللہ تعالی فرماتے ہیں    اور اللہ کے واسطے لوگوں کے ذمہ اس مکان کا حج کرنا فرض ہے یعنی اس شخص کو جوکہ طاقت رکھے وہاں تک کی سبیل کی ( سورہ آل عمران)     علماء کرام فرماتے ھیکہ استطاعت کی دو قسمیں...

مائیں گرمیوں کی چھٹیاں بچوں کے لیے بامعنی بنائیں - فردوس انجم ( بلڈانہ مہاراشٹر)

Image
مائیں گرمیوں کی چھٹیاں بچوں کے لیے بامعنی بنائیں -   فردوس انجم ( بلڈانہ مہاراشٹر) یوں تو گرمیوں کی چھٹیاں ہر بچے کے لیے خوشی، تفریح اور آرام کا وقت ہوتی ہیں۔ اسکولوں سے نجات، ہوم ورک سے چھٹی اور صبح جلدی اٹھنے کی پریشانی سے آزادی بچوں کو خوش کر دیتی ہے۔ اس خوبصورت موقع سے استفادہ حاصل کرتے ہوۓ والدین بچوں کی بہتر تربیت اور شخصیت سازی کے لیے بہترین موقع بنا سکتے ہیں۔ چھٹیوں کے دوران بچوں کا سارا وقت کھیل کود اور موبائل پر ضائع کرنا ایک عام بات ہے، لیکن اگر اس وقت کو مثبت سرگرمیوں میں لگایا جائے تو بچوں کی ذہنی، اخلاقی اور جسمانی نشونما میں زبردست بہتری آ سکتی ہے۔ اس مضمون میں چند باتوں کی طرف توجہ دلائی جا رہی ہے۔ ١۔ پلاننگ کریں :  سب سے پہلے، مائیں بچوں کے لیے ایک پلان تیار کریں۔ اس میں مطالعہ، کھیل، گھریلو ذمہ داریاں اور دینی و اخلاقی تعلیم شامل ہونی چاہیے۔ بچوں کو روزانہ کچھ دیر مطالعہ کا وقت دینا ان کی تعلیمی صلاحیت کو کمزور ہونے سے بچاتا ہے۔ ساتھ ہی، کہانیوں یا سیرت کی کتابیں پڑھوانا ان کے اخلاق کو سنوارنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ٢۔ گھریلو کام : گھریلو...

گرما کی تعطیلات اور ہماری ذمہ داریاں - تحریر : عارف محمد خان، جلگاؤں۔

Image
گرما کی تعطیلات اور ہماری ذمہ داریاں -  تحریر : عارف محمد خان، جلگاؤں۔ گرمیوں کی تعطیلات طلبہ کے لیے سال کا سب سے خوشگوار اور پُرسکون وقت ہوتا ہے۔ امتحانات کی تھکن کے بعد یہ دن راحت، آزادی اور خوشی کا پیغام لے کر آتے ہیں۔ تاہم یہ تعطیلات صرف آرام اور تفریح تک محدود نہیں ہونی چاہئیں بلکہ یہ وقت طلبہ کی شخصیت سازی، ذہنی نشوونما اور عملی زندگی کی تیاری کے لیے ایک بہترین موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ اگر اس قیمتی وقت کو منصوبہ بندی کے ساتھ گزارا جائے تو یہ زندگی کا رخ بدلنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ سب سے پہلے طلبہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی تعلیمی کمزوریوں پر توجہ دیں۔ سال بھر کی مصروفیات کے باعث بعض مضامین میں جو کمی رہ جاتی ہے، تعطیلات اس کی تلافی کا بہترین موقع ہوتی ہیں۔ طلبہ کو چاہیے کہ وہ روزانہ ایک معقول وقت مطالعہ کے لیے مخصوص کریں تاکہ اگلی جماعت کے لیے مضبوط بنیاد قائم ہو سکے۔ نصابی کتب کے ساتھ ساتھ غیر نصابی کتابوں کا مطالعہ بھی نہایت ضروری ہے، کیونکہ یہ علم میں وسعت اور سوچ میں پختگی پیدا کرتا ہے۔ دوسری اہم ذمہ داری صحت کا خیال رکھنا ہے۔ گرمیوں کے موسم میں جسم کو پ...

ہم آہنگ صحبت: سکون روح اور آسودگی کا سرچشمہ - از قلم : ڈاکٹر مولانا محمد عبد السمیع ندوی۔(اسسٹنٹ پروفیسر، مولانا آزاد کالج،‌ اورنگ آباد )

Image
ہم آہنگ صحبت: سکون روح اور آسودگی کا سرچشمہ  -  از قلم :  ڈاکٹر مولانا محمد عبد السمیع ندوی۔ (اسسٹنٹ پروفیسر، مولانا آزاد کالج،‌ اورنگ آباد ) موبائل نمبر: 9325217306   انسانی زندگی محض سانسوں کے تسلسل کا نام نہیں، بلکہ احساسات، تعلقات اور باہمی ہم آہنگی کا ایک نازک مگر گہرا نظام ہے۔ انسان اپنی فطرت کے اعتبار سے ایک سماجی مخلوق ہے، اور اس کی شخصیت کی تعمیر میں اس کے اردگرد موجود افراد کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اہلِ دانش ہمیشہ اس بات پر زور دیتے آئے ہیں کہ انسان کو اپنی صحبت اور رفاقت کا انتخاب نہایت سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے۔ ہم اپنے سماج میں بیشمار حلقہ احباب پر نظر ڈالیں تو یقیناً جہاں ہمیں اچھے شریف النفس اور نیک لوگوں کا گروہ ملے گا وہیں بد طینت بدمزاج خائن مکار اور دھوکے باز افراد کا ٹولہ بھی مل جائے گا۔ اگر آپ اچھی صحبت اختیار کرتے ہیں اور خوش اخلاق اور نیکی کے پروردہ دوستوں کی صحبت آپ کو میسر آجائے تو سمجھئے آپ دنیا کے خوش نصیب لوگوں میں ہیں۔ اسی حقیقت کو نہایت بلیغ انداز میں ایک خوبصورت جملہ یوں بیان کرتا ہے: وُجُودُ مَن يَ...

سیاست کے ’یو ٹرن‘ اور انقلابیوں کا ’ری چارج‘ پلان - از قلم: اسماء جبین فلک۔

Image
سیاست کے ’یو ٹرن‘ اور انقلابیوں کا ’ری چارج‘ پلان -  از قلم: اسماء جبین فلک۔ سیاست واقعی کمال فن ہے؛ یہاں اصول اتنی تیزی سے بدلتے ہیں جتنی تیزی سے ہم موبائل کا ڈیٹا آن آف کرتے ہیں، اور نظریات ایسے اپڈیٹ ہوتے ہیں جیسے ایپس بغیر پوچھے خود ہی اپڈیٹ ہو جائیں فرق صرف یہ ہے کہ ایپس کبھی کبھی بہتر ہو جاتی ہیں، مگر سیاستدان؟ خیر، وہ تو بس “بگ فکس” کے نام پر نئے بگز لے آتے ہیں۔ ابھی کل تک ہمارے چڈھا صاحب عوام کے دکھوں کے ایمبیسیڈر بنے ہوئے تھے، ایسے درد بھرے بیانات دے رہے تھے کہ لگتا تھا جیسے ہر ڈیلیوری بوائے کا بیگ انہوں نے خود اپنے کندھوں پر اٹھایا ہو، مگر آج وہ ایسے غائب ہوئے جیسے فری وائی فائی کا سگنل بارش میں۔ کل تک وہ 28 دن کے ری چارج کے خلاف ایسے برسرِ پیکار تھے جیسے یہ کوئی عالمی سازش ہو، اور آج خود ہی 5 سالہ پلان کا حصہ بن کر ایسی خاموشی اختیار کر لی ہے جیسے موبائل کو سائلنٹ پر رکھ کر چارجنگ پر لگا دیا ہوبس فرق یہ ہے کہ موبائل تو چارج ہو جاتا ہے، عوام کا صبر نہیں۔ عوام نے بھی کیا خوب دل لگایا تھا ان تقریروں سے، ہر جملہ ایسا لگتا تھا جیسے ابھی انقلاب دروازے پر دستک دے گا...

انصاری محمود احمد سر کو ریاستی سطح کے اردو سمپوزیم 2026 میں شرکت اور اردو ریڈنگ پروگرام 3.0 میں نمایاں خدمات انجام دینے پر ریجنل اکیڈمک اتھارٹی، چھترپتی سمبھاجی نگر کی جانب سے سند تفویض۔

Image
سولاپور (نمائندہ) ضلع پریشد اردو اسکول گلشن نگر، موہول کے قابلِ احترام استاد انصاری محمود احمد سر کو ریاستی سطح کے اردو سمپوزیم 2026 میں شرکت اور اردو ریڈنگ پروگرام 3.0 میں نمایاں خدمات انجام دینے پر ریجنل اکیڈمک اتھارٹی، چھترپتی سمبھاجی نگر کی جانب سے سرٹیفکیٹ آف پارٹیسپیشن سے نوازا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کامیابی کے ساتھ پاورپوائنٹ پریزنٹیشن پیش کی، جس سے ان کی تعلیمی صلاحیتوں اور محنت کا بھرپور اظہار ہوا۔ یہ کامیابی نہ صرف انصاری سر کے لیے بلکہ اسکول اور پورے ضلع کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ان کی محنت اور لگن دیگر اساتذہ اور طلبہ کے لیے ایک بہترین مثال ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ تعلیم و تربیت کے میدان میں نمایاں کارکردگی دکھاتے رہیں گے۔

گرو نانک پبلک اسکول کی طالبہ کی ادبی پیش رفت: نفسیاتی تھرلر "دی بونڈ بائی سے تھریڈ" منظرِ عام پر۔

Image
بیدر۔ 29/اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری) شہر بیدر کے معروف تعلیمی ادارے گرو نانک پبلک اسکول کی دسویں جماعت کی طالبہ اندرا کھوبا نے ایک نفسیاتی فنتاسی تھرلر ناول تحریر کر کے ادبی حلقوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے۔ ان کی اس کتاب کا عنوان De Bound by a Silent Thread: Some Lives Are Never Meant to Be Separated ہے، جو کہ اسرار و رموز اور گہرے انسانی جذبات کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ کتاب اب عالمی آن لائن پلیٹ فارم ایمیزون پر بھی دستیاب ہے۔اس شاندار کامیابی پر اسکول انتظامیہ کی جانب سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کامیاب طالبہ کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ادارے کی نائب صدر ڈاکٹر ریشما کورنے طالبہ کو اس بہترین ادبی کارنامے پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کی اور اس کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اندرا کے والدین کے علاوہ ڈین بی ہنومان، پرنسپل نلنی ڈی جی اور امجد علی نے شرکت کی اور طالبہ کی محنت کو سراہا۔اپنی کامیابی پر گفتگو کرتے ہوئے اندرا کھوبا نے کہا”گرو نانک پبلک اسکول کا تعلیمی ماحول انتہائی دوستانہ اور سازگار ہے۔ یہاں کے اساتذہ طلباء کی چھپی ہوئی صلاح...

حاجی محمد سلطان میموریل اردو ہائی اسکول میں کامیاب طلبہ کی تہنیت۔

Image
 بیدر 29 اپریل (نامہ نگار )تعلیمی سال26-2025 کے ایس ایس ایل سی امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کو گاوان ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے تہنیتی تقریب اسکول احاطہ میں منعقد ہوئی۔ جناب سید اظہرالدین صاحب سکریٹری گاوان ایجوکیشن سوسائٹی نے اسکول کے شاندار نتائج پر صدر مدرس اور اساتذہ کو مبارکباد دی اور آیندہ بھی اسی طرح محنت سے طلباءکے مستقبل کو روشن کرنے کی ترغیب دی۔جناب رفیق احمد صاحب نے طلباءکو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دی اور ملک و ملت کی خدمت کرنے کی ضرورت پر زور دیا نیز حق کی گواہی دینے کی اہمیت واضح کی۔جناب محمد اسحاق صاحب نے کہا کہ کالج کی تعلیم میں طلباءکو خدا ترسی اختیار کر نے کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ وہاں اساتذہ کی نگرانی نہیں ہوتی۔جناب محمد فراست علی خان صاحب نے کہا کہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جیسی قابلیت پیدا کرکے ملک کی خدمت کا جذبہ پیدا کرنا وقت کی ضرورت ہے۔مرزا محمود علی بیگ صاحب سرپرست طالبہ نے کہا اسکول کے بہتر نتائج اساتذہ اور صدر مدرس کی محنت اور دلچسپی کا نتیجہ ہے۔محمد معظم صاحب صدر مدرس نے اپنے افتتاحی خطاب میں ذمہ داران سوسائٹی ،ا...

ڈپٹی کمشنر شلپا شرما کے ہاتھوں حمید اللہ انگلش میڈیم ہائی اسکول منگلگی کے طالب علم محمد خسرو الدین کو شاندار کامیابی پر اعزاز۔

Image
بیدر، 29 اپریل (نامہ نگار) شاہین آڈیٹوریم ہال واقع شاہین نگر شاہ پور گیٹ بیدر میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں حمید اللہ انگلش میڈیم ہائی اسکول منگلگی کے ہونہار طالب علم محمد خسرو الدین قادری کو نمایاں تعلیمی کامیابی پر گلپوشی، میڈل اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز ڈپٹی کمشنر بیدر محترمہ شلپا شرما کی جانب سے رواں تعلیمی سال کے دہم بورڈ امتحانات میں مثالی نتائج حاصل کرنے پر دیا گیا۔ محمد خسرو الدین نے ریاست کرناٹک میں پانچواں رینک، ضلع بیدر میں دوسرا رینک جبکہ تعلقہ ہمنآباد اور تعلقہ چٹگوپہ میں پہلا رینک حاصل کر کے ایک منفرد شناخت قائم کی۔ اس موقع پر اسکول کی سکریٹری و ایڈمنسٹریٹر محترمہ شرین قادری میڈم کی بھی گلپوشی کی گئی اور انہیں مومنٹو پیش کیا گیا۔ تقریب میں ڈی ڈی پی آئی جناب سریش، سجادہ نشین جناب عظیم اللہ قادری (صدر ادارہ)، بی ای او جناب وینکٹیش، جناب عبدالقدیر (چیئرمین گروپ آف انسٹی ٹیوشنز، شاہین ادارہ جات بیدر) سمیت دیگر معززینِ ضلع موجود تھے جنہوں نے طالب علم کو مبارکباد پیش کی اور اس کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ایامِ فراغت اور کتابوں کی دل آویز صحبت ( تعطیلاتِ گرما )۔ از قلم : طٰہٰ جمیل نلاّمندو ( معاون معلّمہ پونے مہانگر پالیکا اُردو مدرسہ )

Image
ایامِ فراغت اور کتابوں کی دل آویز صحبت ( تعطیلاتِ گرما )  از قلم : طٰہٰ جمیل نلاّمندو ( معاون معلّمہ پونے مہانگر پالیکا اُردو مدرسہ )      ”جو علم کی راہ پر چل پڑے اسے تنہائی سے وحشت نہیں ہوتی، اور جو کتابوں سے حوصلہ پکڑنا سیکھ جائے وہ سب دلاسوں سے بے نیاز ہو جاتا ہے، اور جسے مطالعے سے اُنس ہو جائے اسے دوستوں کے بچھڑنے سے فرق نہیں پڑتا۔“               انسانی زندگی میں ایسے لمحات بھی آتے ہیں جب مصروفیات کا ہنگامہ وقتی طور پر تھم جاتا ہے اور وقت کی روانی کچھ سست سی محسوس ہونے لگتی ہے۔ یہی ایامِ فراغت دراصل انسان کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں بشرطیکہ وہ انہیں شعوری انداز میں استعمال کرے۔ ان لمحات کو اگر کتابوں کی دل آویز صحبت میسر آ جائے تو یہی فرصتیں علم و آگہی کے درخشاں چراغ روشن کر دیتی ہیں۔ کتاب محض اوراق کا مجموعہ نہیں بلکہ ایک ایسی خاموش رفیق ہے جو انسان کے باطن میں اتر کر اسے نئی جہات سے روشناس کراتی ہے۔ یہ وہ ہمدم ہے جو نہ صرف ذہن کو جِلا بخشتی ہے بلکہ دل کو بھی سکون عطا کرتی ہے۔ مطالعہ انسان کو فکر کی گہرائی، ...

سیکیاب اے آر ایس انعامدار ڈگری کالج برائے خواتین وجئےپور کے زیر اہتمام این ایس ایس اسپیشل سالانہ کیمپ کا اختتامی جلسہ کا کامیاب انعقاد۔

Image
وجئے پور : (راست) سیکیاب اے آر ایس انعامدار ڈگری کالج برائے خواتین وجئےپور و کرناٹکا اسٹیٹ اکامہادیوی ویمنس یونیورسٹی وجئے پور کے زیر اہتمام کستوری کالونی وجئے پور میں این ایس ایس اسپیشل سالانہ کیمپ کا اختتامی جلسہ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا اس جلسہ کے مہمان خصوصی جناب پروفیسر عظمیٰ ستیکر شعبہ ای سی ای سیکیاب انجنئیرنگ کالج وجئےپور نے اپنے اظہار خیال میں کہا کہ اس ہفت روزہ کیمپ میں آپ لوگوں نے کستوری کالونی کی عوام کی خدمت کی ہے اور ان لوگوں صفائی کے متعلق آگاہی کا کام کیا ہے وہ قابل ستائش ہے ہم صفائی کی ابتدا اگر اپنے گھر سے کریں گے تو این ایس ایس کا کام آسان ہوگا، یہ سماجی خدمات کا بہترین پلاٹ فارم ہے . اس جلسہ کے دوسرے مہمانان خصوصی اختر حسین مجاور نے کستوری کالونی میں کیمپ رکھنے پر شکریہ ادا کیا.اس جلسہ کے صدر ڈاکٹر ایچ کے یڈہلی، پرنسپل سیکیاب اے آر ایس انعامدار ڈگری کالج برائے خواتین وجئےپور نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ این ایس ایس سے طلبہ کو معاشرے کے مسائل اور زمینی حقائق کو قریب سے سمجھنے کا موقع ملتا ہے اس کے علاوہ دوسروں کی مدد کرنے اور معاشرے کے پسماندہ طبقات...

دگوال ضلع پریشر ہائی اسکول دسویں جماعت کے نتائج میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ۔

Image
کوہیر دکن 29 اپریل( نمائندہ) ریاست تلنگانہ میں یس یس سی امتحانات کے نتائج جاری کردئیے گئے۔تفصیلات کے بموجب دگوال ضلع پریشد ہائی اسکول کے طلباء وطالبات نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سو فیصد نمبرات حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔انتظامیہ نے بتایا کہ الماس تمکین 577،پرتھوگاری پوجا 568،ایم سوارنی567، خانہ پور ارچنا 565، عرشیہ جبین 564، تبسم 561، حفصہ بیگم552،معراج 550، تنویر بیگم 548،درگا بھوانی 548،حاجرہ فاطمی 546، گولہ نرسمہا 546، بونی ونشی 546، حلیمہ بیگم 540،بونی انجلی 528،واضح رہے کہ جملہ 71 طلباء نے ٹاپ کیا ہے اس موقع پر کامیاب طلباء کو اساتذہ اکرام کے علاوہ رشتے دار دوست احباب نے مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔۔

محلہ فیض پورہ کی جانب سے عبدالسلیم صدر مدرس کاوداعیہ،وزیربلدیہ اور حج رحیم خان نے 8/جماعتیں تعمیر کرنے کاوعدہ کیا۔

Image
بیدر۔ 29/اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری) جناب عبدالسلیم صدر مدرس سرکاری اردو/انگریزی ہائیرپرائمری اسکول فیض پورہ بیدر 30/اپریل کو اپنی ملازمت سے پوری طرح رخصت ہوں گے۔ اس موقع پر 28/اپریل کی شب ایک تقریب فیض پورہ سرکاری اردو اسکول میں منعقد ہوئی جہاں جناب عبدالسلیم صدرمدرس کو اہل محلہ(اولیائے طلبہ وطالبات) نے وداع کیا۔ ان کی خدمات کی ستائش کی۔ اس تقریب میں کارپوریٹر محمد اعظم خان شریک رہے۔ لیکن اس سے بڑھ کر وزیر بلدیہ اور حج جناب رحیم خان نے شرکت کی۔جناب رحیم خان نے عبدالسلیم صدر مدرس کے وداعیہ کو ایک اچھے صدر مدرس کا وداعیہ قرار دیا۔اس موقع پر جناب اعظم خان نے وزیربلدیہ اور حج کو بتایاکہ اسی اسکول میں این جی اوز کے توسط سے ٹیلرنگ اور مہندی ڈیزائن سکھاتے ہوئے 300خواتین کی جناب عبدالسلیم صاحب نے کاروباری مدد کی۔ آج اس میں سے کئی ایک خواتین اپنے پاؤں پر کھڑی ہیں۔ جناب عبدالسلیم صاحب صدر مدرس نے وزیر بلدیہ اور حج کو بتایاکہ اس اسکول میں اردو طلبہ کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ یہاں اول تاہفتم اردو میڈیم اور اول تاششم انگریزی میڈیم تعلیم دی جاتی ہے۔ جس کے لئے صرف 5کلاسیں ہیں۔ جب کہ جملہ 1...

درخت، پانی اور زمین بچانا ہے۔ یہ پیغام دنیا والوں تک پہنچانا ہے۔ ہمارے اور ہماری نسلوں کے مستقبل کے لیے۔ ڈاکٹر محمد ناصر باغبان۔

Image
اورنگ آباد : ملیہ آرٹس سائنس اینڈ مینجمنٹ سائنس کالج بیڑ شعبہ اردو کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد ناصر محمد عثمان باغبان، پیٹھن، پمپری راجہ اورنگ اباد کے تعلیمی، ادبی, سماجی، علمی اور سیاسی کارکن موجودہ موسم پر کہتے ہیکہ 40 ڈگری سے اوپر دنیا کے 100 گرم ترین شہروں میں سے 92 بھارت میں ہیں، اتر پردیش کا باندہ ملک کا گرم ترین مقام ہے، جہاں درجہ حرارت 47.4 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔ راجستھان اور مہاراشٹر سمیت چار ریاستوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کرگیا۔ 10 ریاستوں میں ہیٹ ویو الرٹ شمالی بھارت میں آسمان سے آگ برس رہی ہے، اتر پردیش، دہلی اور راجستھان میں ریڈ الرٹ آج کل سورج کی تپش میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ کہیں درجۂ حرارت 40، 42 بلکہ 44، 47 ڈگری تک پہنچ رہا ہے، جس کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں۔ درجہ حرارت ہر سال ہر موسم میں بدل رہا ہے۔ مستقبل میں 50 ڈگری تک بھی جاسکتا ہے اس لیے ہمیں گھبرانہ نہیں بلکہ ذمے داری نبھانا ہے۔"درخت بچاؤ، پانی بچاؤ، زمین بچاؤ" یہ صرف تین جملے نہیں ہے۔ ایک سادہ مگر بہت طاقتور پیغام دنیا کے لیے ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اگر ہم اپنے قدرتی وسا...

دھمکی کا نیا رنگ: یونیفارم میں گنڈا - بنگال میں اجے پال شرما کی تعیناتی انتخابی کمیشن کی سنگین غلطی۔از : جمیل احمد ملنسار- بنگلور۔

Image
دھمکی کا نیا رنگ: یونیفارم میں گنڈا -  بنگال میں اجے پال شرما کی تعیناتی انتخابی کمیشن کی سنگین غلطی۔ از : جمیل احمد ملنسار- بنگلور۔ 9845498354 انتخابی کمیشن آف انڈیا کو لمبے عرصے سے ہمارے جمہوری نظام کا سب سے معتبر اور قابلِ اعتماد محافظ سمجھا جاتا رہا ہے۔ عوام اس ادارے سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ سیاست کی آندھیوں سے بالاتر رہتے ہوئے آزاد، منصفانہ اور خوف سے پاک انتخابات کو یقینی بنائے گا۔ مگر افسوس کہ مغربی بنگال کے موجودہ اسمبلی انتخابات کے دوران کمیشن نے جو فیصلہ کیا، اس نے اس اعتماد کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔ اتر پردیش کے متنازع آئی پی ایس افسر اجے پال شرما کو ساؤتھ 24 پرگناس میں پولس آبزرور کے طور پر بھیجنا، اور پھر ان کا وہ رویہ جو سامنے آیا، سوچنے پر مجبور کر دیتا ہے۔وائرل ویڈیو میں اجے پال شرما، جنہیں یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت میں ’انکاؤنٹر اسپیشلسٹ‘ اور ’سنگھم‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، سینٹرل فورسز کے ساتھ ایک ٹی ایم سی امیدوار جہانگیر خان کے گھر پہنچتے ہیں۔ وہاں ان کے خاندان سے وہ لہجہ اختیار کرتے ہیں جو انتظامی نہیں، بلکہ صاف دھمکی آمیز ہے ”اگر بدمعا...

دھولیہ ضلع پریشد اردو اسکول پمپلنر میں داخلہ تقریب اور تقسیم انعامات کا انعقاد و وی آر لیب کا افتتاح۔

Image
جلگاؤں (سعید پٹیل) دھولیہ کے پمپلنیر سےنعیم علی و فروز خان کے ذریعے موصول ایک رپورٹ کےمطابق  ضلع کے پمپلنر میں واقع ضلع پریشد اردو اسکول میں نئے تعلیمی سال کے موقع پر گزشتہ سال کے ہونہار طلباء کی نئی داخلہ تقریب اور انعامات کی تقسیم کی تقریب انتہائی پرجوش ماحول میں منعقد ہوئی۔  پروگرام کی صدارت پمپلنر بی آئی ٹی ایکسٹینشن آفیسر اور اسکول نیوٹریشن آفیسر سنجیو وبھانڈیک نے کی۔ مہمانان خصوصی میں گروپ ایجوکیشن آفیسر راجندر پگارے ، ایکسٹینشن آفیسر پوار، پمپلنر سنٹر ہیڈ مکیش باویسکر، مولانا ابرار قادری، ظہور جاگیردار ، اسکول منیجمنٹ کے صدر نعیم علی ، نائب صدر نہال وسیم شیخ ، نائب صدر اسوسی ایشن ، ایوب شیخ اور دیگر شامل تھے۔ الطاف شیخ ، ٹیچرس پیرنٹس اسوسی ایشن کے صدر سلیم قریشی ، بالاہانے سینٹر ہیڈ جادھو سر ، ٹیچرس اسوسی ایشن کے صدر انیل تورون سر کناڈے سر، بھڈانے سر گاولی سر اور دیگر معززین موجود تھے۔  پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور معززین کا گلہاۓ عقیدت دے کر استقبال کیا گیا۔ تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے نئے طلباء کا پھولوں سے استقبال کیا گیا۔...

تلنگانہ دسویں جماعت کے نتائج 2026 جاری،طلباء وطالبات نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

Image
حیدرآباد دکن 29/ اپریل( نمائندہ ) ریاست تلنگانہ میں دسویں جماعت (SSC) کے نتائج 2026 جاری کر دیے گئے ہیں۔ ان نتائج کو ریاستی وزیرِ تعلیم نے جاری کیا۔ اس سال نتائج میں مجموعی طور پر بہتری دیکھی گئی ہے۔ ان نتائج میں 95.15٪ طلبہ کامیاب ہوئے۔ کل 5,26,166 طلبہ نے امتحان دیا، جن میں سے تقریباً 4,97,312 طلبہ کامیاب ہوئے۔ تفصیلات کے   مطابق تلنگانہ میں دسویں جماعت کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔ ریاست کے وزیرِ تعلیم نے ان نتائج کا اعلان کیا۔ اس سال مجموعی کامیابی کی شرح اضافہ ہوا  لڑکیوں کی کامیابی کی شرح 96.26 فیصد رہی، جبکہ لڑکوں کی کامیابی کی شرح 94.07 فیصد رہی۔ اس طرح لڑکیوں نے لڑکوں کے مقابلے میں بہتر کارکردگی دکھائی۔ یہ نتائج سرکاری طور پر جاری کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ   اس ماہ کی 30 تاریخ کو شام 5 بجے سے ریکاؤنٹنگ اور ری ویریفیکیشن کے لیے درخواست دینے کا موقع دیا جائے گا۔ 5 جون سے 12 جون تک طلبہ ایڈوانس سپلیمنٹری امتحانات کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ ان امتحانات کا آغاز 30 جون سے ہوگا اور 14 جولائی تک جاری رہیں گے۔ اسی طرح سے  ریاست بھر میں 5,713 اس...

محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر جناب کنپن کے تہنیتی پیغام کے ساتھ سبکدوش ہونے والے اساتذہ کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب۔

Image
تملناڈو (محمد رضوان اللہ کے ذریعے) تاریخ: 29 اپریل 2026 ویلور اردو سرکل کے اسکولوں میں تعلیمی سال 2025-2026 کے دوران سبکدوش ہونے والے اساتذہ اور ریاستی ایوارڈ یافتہ اسکولوں کے اساتذہ کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب آج بروز بدھ 29 اپریل 2026 کو صبح 10 بجے گڈی یاتھم روٹری سنگھ عمارت میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب کا اہتمام ویلور اردو سرکل کے تمام اسکولوں کے اساتذہ کی جانب سے کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع ابتدائی تعلیمی افسر جناب کیساون کی صدارت میں تقریب منعقد ہوئی۔ پروگرام کا اختتام محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر جناب سا کناپن کے تہنیتی پیغام کے ساتھ عمل میں آیا۔ تقریب میں اساتذہ کی خدمات کو سراہا گیا اور ان کی تعلیمی میدان میں گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ سا کننپپن کے تھنیتی پیغام کے ساتھ سبکدوش ہونے والا اساتذہ کہ اعزاز میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد

(طنزومزاح) بطرح”میں دوستوں سے ہاتھ ملانے میں رہ گیا”۔ ازقلم : فریدسحر،حیدرآباد دکن (انڈیا )

Image
 (طنزومزاح) بطرح”میں دوستوں سے ہاتھ ملانے میں رہ گیا”۔  ازقلم : فریدسحر،حیدرآباد دکن (انڈیا ) دستار کو میں اپنی بچانے میں رہ گیا اور شان بھی میں جھوٹی دکھانے میں رہ گیا پتنی کو اپنی میں تو رُلانے میں رہ گیا جنتا کو دیش کی بھی گُھمانے میں رہ گیا اک شعر بھی میں خود سےکبھی کہہ نہیں سکا استاد ہی کے شعر سُنانے میں رہ گیا عیبوں پہ پردہ ڈال دیا میرے رب نے پر اوروں کے عیب میں تو بتانے میں رہ گیا بیماریوں میں لاکھوں روپئے خرچ ہو گئے رشوت تمام عُمر میں کھانے میں رہ گیا ویسے ٹرین وقت پہ آئ بھی اور گئی “میں دوستوں سے ہاتھ ملانے میں رہ گیا” دولت حرام جتنی تھی سب چوری ہو گئی اک روپیہ حلال خزانے میں رہ گیا ماں باپ کی دُعائیں مری مُنتظر تھیں پر میں اہلیہ کے ناز اُٹھانے میں رہ گیا سب لوگ پیٹ بھرکےسحر کھاکےچل دئیے سب کو پروس کے میں کھلانے میں رہ گیا

انجنئیر محمد شہباز الدین کا بحیثیت ضلعی صدرموومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس ، ایم پی جے سنگاریڈی تقرر۔

Image
ظہیرآباد -29/اپریل(نمائندہ)ریاستی صدر تلنگانہ موومنٹ فارپیس اینڈ جسٹس ایم پی جے جناب عبدالمجید شعیب نے بعد مشاورت کے انجنیئرمحمد شہباز الدین رکن جماعت اسلامی ہند ظہیر آباد نارتھ کا بحیثیت ضلعی صدر ایم پی جے سنگاریڈی تقرر فرمایا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ جلد ازجلد اپنے ضلع میں ایم پی جے کا مزید تعارف کروائیں گے اور توسیع کےلئے بھر پور کوشیش کریں گے۔۔۔