ایڈورڈ زلیخا عبدالغنی شیخ کا شولاپور کے سینٹرل پبلک نوٹری کی حیثیت سے تقرر۔
شولاپور: (صدائے مہارشٹرکی خصوصی رپورٹ ) ایڈورڈ زلیخا عبدالغنی شیخ اہلیا ایڈوکیٹ سرفراز پیرزادے کا سینٹرل پبلک نوٹری کی حیثیت سے تقررہوا۔ اس ضمن میں ایڈوکیٹ ملیندتھوبڑے ، سابق چیرمین و رُکن بارکونسل مہاراشٹرو گوا کے دست مبارک سے موصوفہ کو گال اور شال دے کر مبارکبادی گئی۔ ایڈوکیٹ زلیخاں کی تعلیمی قابلیت بی اے، ایم ایس ڈبلیو اور ایل ایل ایم ہے۔ آپ پچھلے اٹھارہ سال سے ڈسٹرکٹ سول کورٹ سولاپور میں پریکٹس کر رہی ہیں۔بی۔وی۔پی۔ کالج سولاپور میں لیکچر شپ کر رہی ہیں نیزشولاپور سوشل اسو سی ایشن آرٹس اینڈ کامرس کالج سولاپور میں بھی بحیثیت لیکچرار تدریسی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ آپ آرکیٹیکٹ کالج سولاپور و میں ہراسمنٹ کمیٹی کا پینل ایڈوکیٹ ہیں۔ پچھلے تین سال سے کامرس کے طلباء کے لیے" کنزیومر کورٹ شولاپور کی تعلیمی سیر" کا انعقاد کر تی آئی ہیں۔ قابل رکش و ستائش امر یہ کہ آپ نے اُردو میڈیم سے تعلیم حاصل کی۔ آپ کی ابتدائی ، ثانو اور اعلیٰ ثانوی تعلیم ایم۔ اے۔ پانگل اینگلو اُردو ہائی اسکول سے مکمل کی اور بی ۔اے۔ کی تعلیم سوشل کالج سے حاصل کی۔ بی۔اے سال دوم تک آپ نے اُردو مضمون رکھا۔ آپ کی اس نمایاں کامیابی پر شہر شولاپورکے تعلیمی حلقے بالخصوص خواتین میں خوشی کی لہر دوڑ گئ ہے۔ آپ کامیابی مسلم اُردو میڈم طالبات کے لیے مشعل راہ ثابت ہوئی ہے۔




Comments
Post a Comment