اقرا اسکول سالار نگر کی طالبات نوشین پٹیل اور پٹیل حنا جونیئر سائنٹسٹ و گولڈ میڈل کے لیے منتخب ۔۔

(جلگاؤں سے انیس الدین کی رپورٹ)
اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام اقرا اردو ہای اسکول سالار نگر جلگاوں میں جماعت دھم کے طالبات نوشین اصف پٹیل اور حنا انیس پٹیل نے حال ہی میں جونیئر سائنٹسٹ امتحان میں کامیابی حاصل کر کے گولڈ میڈل و جونیئر سائنٹسٹ کا خطاب جیتا ۔ڈاکٹر اے پی جی عبدالکلام جونیئر سائنٹسٹ مقابلہ جاتی امتحانات کا انعقاد اقرا اکیڈمیک أکولہ کی جانب سے اورنگ اباد میں کیا گیا تھا چار مراحل میں اس امتحانات لیے گئے پہلے تین مراحل کے امتحانات ان لائن پر مبنی تھے جن میں نوشین اصف پٹیل اور حنا انیس پٹیل نے تینوں مراحل میں ان لائن امتحانات میں نمایاں نمبرات حاصل کر کے چوتھے مرحلے کے لیے یعنی أف لائن انٹرویو و تحریری کے لیے منتخب ہوئے۔ انٹرویو و تحریری امتحان مولانا ازاد کالج میں اورنگ اباد میں منقد کیا گیا تھا ان دونوں طالبات نے انٹرویو و تحریری امتحان میں بھی اپنے علم کے جوہر بتا کر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جونیئر سائنٹسٹ خطاب و گولڈ میڈل حاصل کیے ۔اس بہتر کارکردگی پر اقراء اسکول سالار نگر کے صدر مدرس ڈاکٹر ہارون بشیر صاحب و تمام اساتذہ کرام نے انہیں مبارکباد پیش کی۔ ساتھ ہی اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب، اسکول کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ایس ایم ظفر صاحب، نائب صدر ڈاکٹر اقبال شاہ صاحب ،سوسائٹی کے سیکرٹری جناب اعجاز ملک صاحب، و دیگر ممبران نے نوشین پٹیل اور حنا پٹیل کو مبارکباد پیش کی ان کی حوصلہ افزائی کی۔ مقابلہ جاتی امتحانات کے کوارڈینیٹر شیخ نور محمد نثار احمد نے ان دونوں طالبات کی رہنمائی کی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔