ڈاکٹر شاہ تابش ریاض احمد کی ایم بی بی ایس امتحان میں نمایاں نمبرز سے کامیابی۔

(جلگاؤں سے انیس الدین کی رپورٹ) حال ہی میں ایم بی بی ایس کے نتائج کا اعلان ہوا جس میں جلگاوں شہر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر تابش ریاض احمد شاہ نے جلگاوں میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس میں نمایاں نمبرز سے کامیابی حاصل کی۔ ڈاکٹر تابش کی کے جی سے بارویں تک کی تعلیم اقراء اردو  اسکول سالار نگر میں مکمل ہوئی ایم بی پی ایس کے نتیجے میں نمایاں نمبر سے کامیاب ہونے پر  ڈاکٹر تابش نے اقراء اردو سکول سالار نگر کے صدر مدرس ڈاکٹر ہارون بشیر صاحب و دیگر اساتذہ سے ملاقات کی اپنے رزلٹ کے متعلق اساتذہ کو بتایا کہ میری اس کامیابی میں اپ لوگوں کی محنت و دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ہارون بشیر صاحب و دیگر اسٹاف نے ڈاکٹر تابش شاہ کو مبارکباد پیش کی اور دعاؤں سے نوازا۔ اسی موقع پر سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب و اسکول کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ایس ایم ظفر صاحب و دیگر ممبران نے مبارکباد پیش کی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات سے نوازا۔ ڈاکٹر تابش کے والد شاہ ریاض احمد اقرا  اسکول میں تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں ڈاکٹر تابش کے بھائ  ڈاکٹر شاہ دانش بھی اقرا میڈیکیل کالج سے  بی یو ایم ایس  مکمل کر چکے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔