Posts

Showing posts from September, 2026

امن اور شانتی کا پیغام دینے والے "محفلِ عشقِ اولیاء" پروگرام نے سامعین کو مسحور کر دیا۔

Image
امن اور شانتی کا پیغام دینے والے "محفلِ عشقِ اولیاء" پروگرام نے سامعین کو مسحور کر دیا۔  سولاپور - انّ دان سیوا سوسائٹی کی جانب سے سولاپور والوں کے لیے ایک شاندار روحانی اور صوفی موسیقی کے پروگرام "محفلِ عشقِ اولیاء" اور "محفلِ قوالی" کا روحانی پروگرام ہُتاتما سمرتی مندر، سولاپور میں منعقد ہوا۔ منتظم ڈاکٹر اے. اے. بیجاپورے نے سب کا استقبال کرتے ہوئے پروگرام کا مقصد بیان کیا۔ ڈاکٹر واحد جمعدار، غفور سوداگر نے مہمانِ خصوصی اکبر سولاپوری ممبئی، ایڈوکیٹ ریاض شیخ، سمیر شیخ، سیفن شیخ، سدھیر کھرٹمل، ضمیر شیخ، زبیر قریشی، متین باغبان، اقبال درویش، ایاز شیخ، توفیق شیخ، شوکت پٹھان، حاجی محبوب شیخ، واحد بیجاپورے، حاجی رستم کمپلی، ڈاکٹر آصف اقبال، مقبول موہولکر، وحیدہ بھنڈالے، ایوب احمد نلّامندو، اختر منیار، غفور شیخ کا شال اور گلدستہ پیش کر کے استقبال کیا۔ خصوصی قوالی پروگرام میں محمد یوسف کریمی، معین احمد، بابا سگاری، نوراللہ کریمی اور مُنّا قوّال ان فنکاروں نے اپنی سُریلی آواز کے جادو سے سامعین کو مسحور کر کے خوب داد سمیٹی۔  سولاپور کے مشہور...

الحمد عربی مدرسہ کے طلبہ کے لیے تربیتی و ثقافتی جلسے کا انعقاد۔

Image
بھیونڈی: (راست) الحمد ایجوکیشن سوسائٹی، بھیونڈی کے زیرِ اہتمام جاری الحمد عربی مدرسہ کے طلبہ و طالبات کے لیے ایک پُروقار تربیتی و ثقافتی جلسے کا انعقاد الحمد ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، بھیونڈی کے ہال میں کیا گیا۔ جلسے کا مقصد طلبہ کی دینی و تعلیمی رہنمائی کے ساتھ ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا، ان کے اعتماد میں اضافہ کرنا اور ان کی تعلیمی و غیر نصابی سرگرمیوں سے والدین و سرپرستوں کو واقف کرانا تھا۔ جلسے کی صدارت الحمد جونیئر کالج کے معلم محمد سر نے کی، جبکہ الحمد انگلش ہائی اسکول کے سینئر ٹیچر ابو الکلام سر مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے موجود رہے۔ پروگرام کا آغاز عربی مدرسہ کی طالبہ خان مدیحہ ندیم کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ اس کے بعد انصاری بشریٰ شمیم احمد، شیخ انم محمد ارشد، صدیقی علیزہ انیس احمد اور شیخ محمد اذہان محبوب احمد نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں نعتِ پاک کا نذرانہ پیش کیا۔ جلسے میں طلبہ و طالبات نے مختلف دینی، تعلیمی اور ثقافتی پروگرام پیش کرکے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ خان محمد زعیم طارق، شاہ آیت محمد اعظم، انصاری ادیبہ محمد صابر، خان محمد زیان، خان زو...

جی ایم مومن کالج اسٹڈی سینٹر کے طلبہ کی مضمون نویسی مقابلے میں نمایاں کامیابی۔

Image
بھیونڈی : (عبدالعزیز انصار) ’پرافیٹ فار آل‘ (Prophet for All) مہم کے تحت عبدالحکیم انصاری اسٹڈی سینٹر اور بھیونڈی اسٹوڈنٹس ہیلپ فورم کے اشتراک سے گزشتہ دنوں بھیونڈی کے 16 اسکولوں اور کالجوں کے طلبہ (بوائز) کے درمیان سیرت النبی ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر مضمون نویسی مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلے میں شریک ہر اسکول اور کالج سے ججز کی جانب سے تین بہترین مضامین کا انتخاب انعامات کے لیے کیا گیا۔ اس مقابلے میں جی ایم مومن کالج اسٹڈی سینٹر کے طلبہ نے بھی بھرپور شرکت کرتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ طلبہ نے ’حیاتِ مبارکہ ﷺ کے اخلاقی پہلو‘ عنوان پر اپنے بہترین مضامین تحریر کیے۔ ججز کے فیصلے کے مطابق خان یوسف عبدالاحد، بی اے سال سوم نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ محمد ظہیر رجب علی اور شکیل احمد رجب علی، بی اے سال دوم نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرکے اسٹڈی سینٹر کا نام روشن کیا۔ مقابلے میں کامیاب طلبہ کو اتوار 30 اگست 2026ء کو عبدالحکیم انصاری اسٹڈی سینٹر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر منعقدہ تقریب میں انعامات سے نوازا گیا۔ صدرِ جلسہ مولانا حلیم اللہ قاسمی، مولانا اوصاف فلاحی، رئی...

موہن بھاگوت کا چھکا: بی جے پی کے لیے سوالات کی نئی اننگز - سید فاروق احمد قادری۔

Image
موہن بھاگوت کا چھکا: بی جے پی کے لیے سوالات کی نئی اننگز -  سید فاروق احمد قادری۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت کا امریکہ کے شہر نیویارک میں دیا گیا حالیہ بیان ہندوستان کی سیاست میں ایک نئی بحث کا سبب بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو ہندو یہ سمجھتا ہے کہ ہندوستان میں مسلمانوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے، وہ ان کی نظر میں ہندو ہی نہیں ہے۔ یہ بیان بلاشبہ اہم ہے۔ ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جہاں مختلف مذاہب، زبانوں اور ثقافتوں کے لوگ صدیوں سے ساتھ رہتے آئے ہیں۔ اس لیے اگر آر ایس ایس کے سربراہ خود یہ کہتے ہیں کہ مسلمانوں کو ہندوستان سے الگ نہیں کیا جا سکتا تو اس پیغام کا خیرمقدم ہونا چاہیے۔ لیکن اصل سوال یہ ہے کہ یہ بات امریکہ میں کیوں؟ ہندوستان میں کیوں نہیں؟ سپریم کورٹ کے معروف وکیل کپل سبل نے بھی اسی پہلو کی طرف توجہ دلائی کہ اگر ہندوستان کی تکثیریت اور مسلمانوں کے ساتھ رہنے کی بات کرنی ہے تو یہ پیغام ہندوستان میں بھی اسی وضاحت کے ساتھ دیا جانا چاہیے۔ اپوزیشن کے کئی رہنماؤں، جن میں راہل گاندھی اور شیوسینا کے سنجے راؤت بھی شامل ہیں، نے بھاگوت کے ...