خوف خدا والے دین کی ضرورت ہے۔۔ - تحریر : مولانا میر ذاکر علی محمدی پربھنی۔
خوف خدا والے دین کی ضرورت ہے۔۔ - تحریر: مولانا میر ذاکر علی محمدی پربھنی۔ 9881836729 آج ہم اس دور میں یہ مشاہدہ کر رہے ہیں،کہ ہم میں کتنی تبدیلیاں، خرابیاں اور برائیاں سرایت کرچکی ہیں۔ انسانی حقوق کی پا مالی، اخلاقی اقدار کا فقدان، تہذیب و تمدن کی کمی، کسی کی عزت نفس میں کتروبیونت، اور ایک دوسرے سے الفت ومحبت یہ ہم سے آہستہ آہستہ متروک اور کھسک رہی ہیں، اور اسکی جگہ نفرت،حسد ،کینہ، قطع رحمی ، انانیت، خودنمائ، انسان میں تخلیق پارہی ہے۔ جو خدائ دین سے ہم کو دور کررہی ہے۔جو ایک لمحہ فکریہ اور تشویشناک بات ہے۔ جبکہ اسلام کی خوبصورت تعلیم اور اللہ کا فرمان ہے کہ اسلام میں پورے کے پورے داخل ہوجاو۔ اللہ کے پاس فوقیت اور برتری اسی کو ہے جو اللہ سے ڈرتا ہو، جب امتوں میں بگاڑ اور اخلاقی اقدار کو پامال کیا جاتا ہے تو اللہ سے ڈر والا دین جاتا رہتا ہے۔ اور اسکی جگہ ( Glamour) گلیمر اور نمائشی دین جگہ لیتا ہے۔ جس سے انسانیت کی ہلاکت کے سوا اور کچھ نہیں۔ جو اللہ کا خوف نہیں رکھتا، اسے ساری دنیا ڈراتی ہے،اور جو اللہ سے ڈرتا ہے، ساری دنیا اس سے ڈرتی ہے۔ ایک سنت مسواک کی ادا...