جماعتِ اسلامی ہند کی جانب سے سیرت النبی ﷺ کوئز تحریری مقابلہ - جلگاؤں کی مختلف اسکولوں کے 750 طلبہ نے لیا حصہ؛ "سیرتِ رسول ﷺ سے شناسائی اور عملی زندگی میں اسوۂ حسنہ اپنانے پر زور"
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی): نئی نسل کو سیرتِ رسولِ اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے روشناس کرانے، آپ ﷺ کی حیاتِ طیبہ کے مختلف گوشوں کا مطالعہ کرنے اور سیرتِ نبوی ﷺ کے پیغام کو عام کرنے کے مقصد سے جماعتِ اسلامی ہند، جلگاؤں شاخ کی جانب سے سیرت النبی ﷺ کوئز تحریری مقابلے کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس مقابلے میں شہر کے تقریباً تمام اہم تعلیمی اداروں کے 750 طلبہ و طالبات نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ مقابلے میں شریک طلبہ کو تقریباً ایک ہفتہ قبل سیرتِ نبوی ﷺ پر مشتمل منتخب کتابیں مطالعے کے لیے فراہم کی گئی تھیں۔ سوال نامہ انہی کتب کے مندرجات کی بنیاد پر مرتب کیا گیا، تاکہ طلبہ نہ صرف سیرتِ رسول ﷺ کا مطالعہ کریں بلکہ اس کے اہم واقعات، تعلیمات اور عملی پہلوؤں کو سمجھنے کی کوشش بھی کریں۔ جماعت پنجم تا ہشتم کے طلبہ کے لیے جونیئر گروپ میں " ہمارے حضور ﷺ‘‘ جبکہ جماعت نہم تا دوازدہم کے طلبہ کے لیے سینئر گروپ میں ’’ہادیِ اعظم ﷺ‘‘ کتاب مطالعے کے لیے دی گئی تھی۔ طلبہ نے مقررہ مدت میں ان کتابوں کا مطالعہ کیا اور اس کے بعد تحریری مقابلے میں شرکت کی۔ یہ سیرت کوئز تحریری مقابلہ شہر کے تعلیمی ادارے ...