شولاپور (نامہ نگار)۔ ایم۔ اے۔پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول اور جونیئر کالج شولاپور میں امسال NEET کے امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے ہونہار طلباء و طالبات کے لیے ایک تہنیتی پروگرام کا انعقاد کیاگیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عمر فاروق مُلّا ، عبد الرشید شیخ ، پرنسيپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان، محمد احمد فراز انصاری ، توفیق شیخ ، الطاف صدیقی، زیبا شیخ ، شگفتہ شیخ ، نغمہ مجاور ، دیگر اساتذہ اور بچوں کے سرپرست، والدین اور دِیگر مہمانان خصوصی شریک تھے۔ نیٹ امتحان میں عریض جواد علی پاشا نے 587۔ نمبرات (87۔95 پرسنٹايیل) ، ثانیہ زہرہ معین الدین شیخ نے 558 نمبرات ( 35۔95 پرسنٹايیل) حاصل کیے ، عبدالمنان الطاف میندرگی نے 526 نمبرات (56۔92 پرسنٹايیل) ، ارم ساجد رچبھرے نے 515 نمبرات (91۔91پرسنٹايیل)، اصفیه محمد احمد فراز انصاری نے 487 نمبرات ( 16۔90پرسنٹايیل)، عفت ماریہ فرمان اللّٰہ خان پٹھان نے 467 نمبرات ( 83۔88 پرسنٹايیل)، کے علاوہ صالحہ عبد الستار شیخ ، عائشہ زبیر شیخ اور ثمامہ محمد باغبان اور دیگر طالب علموں نے نیٹ اور جے ائ ائ میں شاندار کامیابی حا صل کی۔ ساتھ ہی ثمامہ...
شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ شولاپور ( محمد مسلم کبیر)- شمع شکشن پرسارک منڈل اور نذیر منشی توصیفی کمیٹی کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر سولاپور کے شمع اردو پرائمری اسکول مجریواڑی میں انٹر کلاس سپورٹس ویک کا ہوا میں غبارے چھوڑ کر مہمان خصوصی، نور ٹرسٹ کے چیئرمین نذیر منشی کے دست مبارک سے افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر نذیر منشی توصیفی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر محمد شفیع چوبدار، ادارے کے سکریٹری ابوبکر نلامندو، اردو کے سینئر صحافی چاند اکبر گلبرگہ، لاتور کے محمد مسلم کبیر،شفیع کیپٹن، سلطان اختر شیخ بحیثیت مہمانانِ خصوصی موجود تھے۔ اس موقع پر نذیر منشی نے زندگی میں کھیلوں کی اہمیت کے حوالے سے رہنمائی کرتے ہوئے کہا کہ موبائل فون کی وجہ سے ہر عمرکے لوگ جسمانی ذہنی صحت کو نظرانداز کرتے نظر آ رہے ہیں۔ نوجوان اور بوڑھے سستی و کاہلی کا شکار ہو گئے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ بچوں کی صحت خطرے میں ہے۔ اس لیے اب ورزش کے مختلف اقسام اور مختلف چھوٹے تفریحی کھیلوں کا اہتمام کرکے صحت مند معاشرہ قائم کرنے کی اپ...
شولاپور: نامہ نگار(محمد جاوید تاڑے) ١٧' جنوری ٢٠٢٤ء بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج شولاپور کو ،رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ، ممبئی کی جانب سے سو مفت کتابیں جس میں بائیولوجی، فزکس، میتھس کیمسٹری، NEET اور انگریزی ادب کی دی گئیں۔ ان کتابوں کا اجراء مدرسہ ہذا کے پرنسپل جناب محمد علی شیخ سر جمیل دکنی سر، محمد جاوید تاڑے سر، کوشلیہ دیشمکھ میڈم، دیکشیتھ سر، ڈاکٹر عبدالرشید شیخ سر اور سمیر کمیشنرسر، کے ہاتھوں کیا گیا۔ کتابوں کی اہمیت و افادیت کو مدرسہ ہذا کے معاون معلم ڈاکٹر عبدالرشید شیخ سر نے روشنی ڈالی ساتھ ہی ساتھ مدرسہ ہذا کے پرنسپل صاحب سے ایک کشادہ کتب خانہ کا انتظام کرنے کی درخواست کی تاکہ کثیر تعداد میں طالبات کتابوں سے مستفیض ہو سکیں۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کےلئے،محمد جاوید تاڑے سر، سمیر کمیشنرسر، ڈاکٹر عبدالرشید شیخ سر، نے انتھک کوششیں کیں ۔ اسکول کی جانب سے مدرسہ ہذا کے پرنسپل جناب محمد علی شیخ سر نے رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ، ممبئی کا اظہار تشکر کیا اور معاون معلم محمد جاوید تاڑے کی کاوشوں کی بدولت طالبات کے لیے...
Comments
Post a Comment