ڈاکٹر پی اے انعامدار ائی سی ٹی سینٹر اقرا اسکول سالار نگر میں اسناد کی تقسیم۔


جلگاؤں: (انیس الدین کی رپورٹ) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انصرام اقرا اردو اسکول سالار نگر جلگاوں میں ڈاکٹر پی اے انعامدار آئی -سی- ٹی سینٹر میں الحمدللہ 51 کمپیوٹر کی ایک کمپیوٹر لیب اقرا ایجوکیشن سوسائٹی نے جدید طرز پر بنائی۔ سوسائٹی کے صدر جناب عبدالکریم سالار صاحب نے طلبہ کو وقت اور زمانے کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے کمپیوٹر کورسیس شروع کرنےکے لیے بہترین فرنیچر اور انٹرنیٹ کی سہولت کے ساتھ لیب مہیا کی ۔ڈاکٹر پی اے انعامدار صاحب نے اس لیپ کے لیے کمپیوٹر ڈونیٹ کیے۔ کمپیوٹر لیب میں ایم. ایس. آفس/ ڈی. ٹی. پی اور ائی .سی. ٹی کے تین تین ماہ کے کورس شروع کیے گئے۔امسال تقریبا 54 بچوں نے ایم ایس ۔آفس ۔کا ڈپلومہ مکمل کیا۔طلبہ نے امتحان اور پریکٹیکل دینے کے بعد تمام طلبہ کو سند دی گئی۔اس موقع پر اسکول کے ہیڈ ماسٹر ڈاکٹر ہارون بشیر، کمپیوٹر لیب کے انچارج شیخ نور محمد سر نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب ، اسکول کمیٹی کے چیئرمن ایس ۔ایم ظفر صاحب و دیگر ممبران نے تمام طلبہ کو کورس مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کیں۔نیز اسکول ہذا کے صدر مدرس ڈاکٹر ہارون بشیر صاحب ای سی ٹی لیب کے انچارج شیخ نور محمد صاحب کو بھی مبارکباد پیش کی۔ مستقبل میں یہ کورسیس جاری رکھنے کے لیے، اور زیادہ طلباء کو شامل کرنے کے مشورہ سے نوازا۔ واضح رہے کہ اسکول کے تمام کلاسس میں ایل سی ڈی پروجیکٹر لگے ہیں جس کی مدد سے تمام اساتذہ تدریس کرتے ہیں۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔