محمد بلال عمران جمعدار نے پہلا روزے مکمل کیا۔
شولاپور (اقبال باغبان): محمد بلال عمران جمعدار اس نونہال نے پہلا روزہ مکمل کیا ہے ۔ محمد بلال دوسری جماعت میں شوشل اردو اسکول شولاپور میں پڑھتے ہیں۔ محمد بلال نے پہلا روزہ اپنی عمر کے 7سال میں رکھا ہے ۔ جس کے مکمل کرنے پر اسے سماج کے تمام شعبوں سے سراہا گیا ہے اور آج اس بچے کی ایمانی تقویت اور اسلامی فریضہ کی ادائگی کے موقع پر والدین، دادا دادی، نانا نانی ،تمام دوست اور اہل خانہ نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
محمد بلال کے والد عمران جمعدار مہا نگر پالیکا اردو اسکول شولاپور میں معلم ہیں اور ان کی والدہ حسین اختر ماہنامہ نئے ستارے نئی روشنی رسالہ کے مدیر ہیں۔
صدائے مہاراشٹر کی طرف سے اس معصوم اور اس کے
والدین اور متعلقین کو صمیم قلب سے بے حد مبارکباد۔ 🌹🤲
Comments
Post a Comment