ہمارے روزے اور موبائل۔از۔۔۔۔ پرویز ضیاء الدین ڈنڈوتی (ممبئی)


(مضمون)
ہمارے روزے اور موبائل۔
از۔۔۔۔ پرویز ضیاء الدین ڈنڈوتی (ممبئی)
ہر سال ماہ رمضان ہمارے بیچ اپنی رحمتیں برکتیں لے کر نازل ہوتا ہے۔ ہمیں چاہیئے کہ اس مہمان کی قدر کریں۔ لیکن افسوس آج کل کی نوجوان نسل خصوصی طور پر کالج پڑھنے والا طبقہ رمضان میں سحر و افطار تو کرتا ہے لیکن بقیہ وقت عبادات و تلاوت کی بجائے موبائل میں لگا رہتا ہے۔ اکثر رمضانوں میں مسلم محلوں میں یہ منظر دیکھا جاتا ہے کہ نوجوان لڑکے فری فائر یا ایسے ہی کسی گیم میں لگے رہتے ہیں ۔ روزے کے نام پہ سر پر ٹوپی سجی ہوتی ہے لیکن نماز کے وقت میاں موبائل میں مصروف، تراویح کے وقت گلی کے کسی کونے میں موبائل گیم کی محفل سجی ہوتی ہے۔ جتنے لوگ گیم کھیلتے ہیں اس کے تین گنا سامعین ان محترم حضرات کے موبائل میں نگاہیں گڑائے کھڑے رہتے ہیں۔ میرا ایک سوال ان موبائل گیم کے کھلاڑیوں سے یہ ہے کہ کل روز محشر جب اللہ آپ سے آپ کے روزے کے متعلق سوال کرے گا تو‌آپ کیا جواب دو گے؟ 
خدارا اس موقع کو غنیمت جانو اور موبائل کا استعمال اس ماہ میں کم سے کم کرو۔ 
ہم موبائل کا استعمال تلاوت کے‌لئے بھی کر سکتے ہیں۔ آج کل بہت سارے اسلامی سافٹ وئیر بھی موجود ہیں جو نماز کے اوقات وغیرہ بتاتے ہیں ہماری عبادات و تلاوت کو بھی ٹریک کرتے ہیں۔ اس طرح موبائل کا صحیح استعمال بھی ہوگا اور ہماری آخرت بھی سنور جائے گی۔ 
اللہ تعالی ہم تمام کو اس ماہ مبارک میں اور بعد رمضان بھی خوب عبادت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔