رمضان میں ملازمت پیشہ خواتین معمولات کو یوں آسان بنائیں۔تحریر: نکہت انجم ناظم الدین۔
رمضان میں ملازمت پیشہ خواتین معمولات کو یوں آسان بنائیں۔ تحریر: نکہت انجم ناظم الدین۔ ماہ رمضان المبارک ہماری زندگی میں نظم وضبط، صبر اور خود آگہی پیدا کرنے والا مہینہ ہے۔ اس دوران روزمرہ معمولات میں فطری طور پر کچھ تبدیلیاں آتی ہیں۔ خصوصاً ان خواتین کے لیے جو ملازمت کے ساتھ ساتھ گھریلو ذمہ داریاں بھی انجام دیتی ہیں۔ دفتر کے مقررہ اوقات، بچوں کی نگہداشت، گھر کے کام اور عبادات سب ایک ساتھ ان کی توجہ کے متقاضی ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں اکثر خواتین ذہنی دباؤ اور جسمانی تھکن محسوس کرتی ہیں۔ اگر اس مہینے میں وقت کی درست ترتیب نہ کی جائے تو عبادات کا ذوق بھی متاثر ہوتا ہے اور گھریلو و پیشہ ورانہ فرائض میں توازن قائم رکھنا بھی دشوار ہو جاتا ہے۔ ماہ رمضان المبارک میں دن کے لمحات اکثر ہمیں محدود محسوس ہوتے ہیں اور توانائی بھی عام دنوں کے مقابلے میں کم محسوس ہوتی ہے اس لیے ضروری ہو جاتا ہے کہ ہر کام کو سوچ سمجھ کر بروقت انجام دیا جائے۔ ملازمت پیشہ خواتین اگر دن کے آغاز میں اپنے معمولات کو ذہنی طور پر ترتیب دے لیں تو بہت سی الجھنیں خود بخود ختم ہو سکتی ہیں۔ غیر ضروری مصروفیات کو کم کرن...