نیالکل منڈل کی ترقی کے لئے ایم پی فنڈسے50 لاکھ روپئے منظور.بھاسکرریڈی کا اظہارِتشکر۔


نیالکل 24/فروری(نمائندہ) ڈی سی سی چیف سکریٹری نیالکل منڈل مسٹر کے بھاسکر ریڈی نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ حلقہ اسمبلی ظہیر آباد کے نیالکل منڈل کی ترقی کے لئے لوکل ایریا ڈیولپمنٹ اسکیم LADS کے تحت 50 لاکھ روپے منظور کئے گئے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ اس پر رکن پارلیمنٹ ظہیرآباد مسٹر سریش کمار شیٹکار سے اظہار تشکر کیا. انہوں نے کہا کہ نیالکل منڈل کے مواضعات کی ترقی جیسے ہائی ماسٹ لائیٹس کی تنصیب، اسٹریٹ لائٹس کی درستگی اور دیگر ضروری کروائے جائیں گے. انہوں نے مزید کہا کہ نیالکل منڈل کے مختلف مواضعات کے لیے دو لاکھ سے نو لاکھ روپئے تک منظور کئے گئے ہیں۔۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ