مریم ممتاز اردو پرائمری اسکول کی کے جی کی طالبہ، 5 سالہ اقصیٰ توفیق شیخ نے پہلا روزہ مکمل کیا۔
سولاپور: (الماس بدری) مریم ممتاز اردو پرائمری اسکول، سولاپور کی جماعت کے جی (KG) کی 5 سالہ طالبہ اقصیٰ توفیق شیخ نے ماہِ رمضان المبارک میں بروز جمعرات 19 تاریخ کو اپنا پہلا روزہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔ اس کم عمری میں روزہ رکھنا اور اسے بخوبی پورا کرنا نہایت قابلِ تحسین اور لائقِ ستائش عمل ہے۔
ادارے کے صدرِ محترم جناب فیض انعامدار نے ننھی طالبہ کو دلی مبارکباد پیش کی اور اس کے جذبۂ ایمانی کو سراہا۔ بعد ازاں اسکول کی انتظامیہ اور اساتذۂ کرام نے بھی اقصیٰ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اس کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
بچی کے والدین اور اہلِ خانہ نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اقصیٰ کو صحت و تندرستی عطا فرمائے، اسے دین و دنیا میں کامیابیاں نصیب کرے اور ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے۔
Comments
Post a Comment