حاجی امان اللہ جاگیردار نگر پریشد اردو اسکول و جونئیر کالج میں جماعت ہشتم کا اسکالرشپ امتحان خوش اسلوبی سے مکمل۔
نامہ نگار :عثمان احمد عمرکھیڑ ضلع ایوت (24 فروری 2026) شہر کے معروف تعلیمی ادارے حاجی امان اللہ جاگیردار نگر پریشد اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج میں گذشتہ اتوار، 22 فروری 2026 کو جماعت ہشتم کے اسکالرشپ امتحان کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ اس امتحانی مرکز کی خاص بات یہ رہی کہ یہاں رجسٹرڈ صد فیصد طلباء نے اپنی حاضری یقینی بنائی۔
انتظامیہ اور نگرانی
امتحان کو شفاف اور پرامن طریقے سے مکمل کرنے کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے تھے۔ مرکز کے سینٹر کنڈکٹر شیخ عثمان شیخ احمد کی قیادت میں امتحان کی کارروائی بحسن و خوبی انجام پذیر ہوئی۔ نگرانی کے فرائض درج ذیل اساتذہ نے نبھائے:
جنید ایاز احمد
اظہر مختار احمد
ضیاء اللہ خان حمیداللہ خان
شیخ صدام شیخ چھوٹو
معائنہ اور تاثرات
امتحان کے دوران تعلیمی ذمہ داران نے مرکز کا دورہ کر کے نظم و ضبط کا جائزہ لیا۔ دورہ کرنے والی شخصیات میں راحت روشن انصاری (کیندر پرمکھ) اور شیخ رسول پٹیل شیخ واحد (شکشن سبھا پتی، نگر پریشد عمرکھیڑ) سینٹر پر امتحان کے تئیں اور طلباء کے نظم و ضبط پر اپنے بہترین تاثرات قلمبند کیے ۔
اس موقع پرمحکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران وجے بیتے واڑ (بلاک ایجوکیشن آفیسر، پنچایت سمیتی عمرکھیڑ)، چندہ ڈھونے (توسیع تعلیم آفیسر، پنچایت سمیتی عمرکھیڑ) اور ارون برکلے سر تعلقہ سمنویک عہدیداران نے امتحانی مرکز پر موجود سہولیات، خاموشی اور بہترین نظم و ضبط کو دیکھ کر اپنی مسرت کا اظہار کیا اور اسکول انتظامیہ و نگران اساتذہ کی کارکردگی کو سراہا۔
Comments
Post a Comment