موومنٹ آف جسٹس اور علم فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام روزانہ سحری کا انتظام، 400 سے 500 سے زائد روزہ دار مستفید۔


بیدر، 25 فروری (نامہ نگارمحمد عبدالصمد منجووالا) موومنٹ آف جسٹس اور علم فاؤنڈیشن کی جانب سے ماہِ مبارک رمضان میں روزانہ سحری کا باقاعدہ انتظام کیا جا رہا ہے، جس سے روزانہ 400 سے 500 بلکہ بعض اوقات اس سے بھی زائد روزہ دار فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ مستفید ہونے والوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔
سحری کے پکوان کی تیاری مدرسہ جامعہ ہاشمیہ، دلہن دروازہ، چونا بھٹی کے قریب کی جاتی ہے۔ یہاں کھانا تیار کرنے کے بعد اسے باقاعدہ پیکٹوں میں پیک کیا جاتا ہے۔ بعد ازاں یہ پیکٹ اندرون شاہ گنج، مکی مسجد کے دروازے کے سامنے تقسیم کیے جاتے ہیں، تاکہ باہر سے آنے والے افراد کو جگہ تلاش کرنے میں آسانی ہو۔
جناب سید سرفراز ہاشمی ایڈوکیٹ نے بتایا کہ اس انتظام سے خاص طور پر وہ طلبہ و طالبات فائدہ اٹھا رہے ہیں جو دور دراز علاقوں سے تعلیم کے لیے بیدر آئے ہوئے ہیں، اور وہ سرکاری ملازمین بھی جو یہاں بغیر اہلِ خانہ کے مقیم ہیں۔
انہوں نے خاص طور پر اس بات پر زور دیا کہ تقریباً 200 سے زائد طالبات اس سہری سنٹر سے فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ یہ وہ بچیاں ہیں جو نہ تو ہوٹل جا سکتی ہیں، نہ ہی سحری کے وقت زومیٹو جیسی سروسز دستیاب ہوتی ہیں، اور نہ ہی ان کے پاس کھانا پکانے کی مناسب جگہ ہوتی ہے۔ ایسے میں یہ سہری سنٹر ان کے لیے بڑی سہولت ثابت ہو رہا ہے۔
سحری کے لیے طلبہ پہلے سے رابطہ کرتے ہیں اور ان کے نمبر واٹس ایپ گروپ میں درج کر لیے جاتے ہیں، جس کی بنیاد پر کھانے کی مناسب مقدار تیار کی جاتی ہے۔ تنظیم کے کارکنان ظہر سے فجر تک مسلسل محنت کرتے ہیں اور یہ تمام خدمات رضاکارانہ طور پر انجام دی جا رہی ہیں۔ اس نیک کام میں ساتھیوں اور معاونین کا بھرپور تعاون حاصل ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔