جمعیت علماء بیدر کے زیرِ اہتمام ماہِ رمضان المبارک میں دیہات کے مستحقین میں راشن کٹس کی تقسیم۔
بیدر : 26/ فروری (نامہ نگار ) جناب حافظ محمد عمر قریشی جنرل سیکریٹری جمعیت علماء بیدر نے بتایا کہ ماہِ رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں جمعیت علماء ضلع بیدر ہر سال کی طرح امسال بھی خدمتِ خلق کے تحت امت کے غرباء و مساکین تک رمضان راشن کٹس کی تقسیم کا فریضہ انجام دے رہی ہے۔
جمعیت علماء ضلع بیدر اطراف و اکناف کے دیہاتوں میں ہر سال راشن کٹس تقسیم کرتی آرہی ہے، چنانچہ یکم رمضان سے ہی بیدر و اطراف کے دیہات میں یہ سلسلہ جاری ہے۔
یکم رمضان سے اب تک تقریباً 11 دیہاتوں کے مستحق گھروں تک رمضان راشن کٹس پہنچائے گئے ہیں۔ مزید یہ سلسلہ جاری ہے۔ اللہ تعالیٰ اس خیر کو قبول فرمائے اور معاونین کو جزائے خیر عطا فرمائے۔
Comments
Post a Comment