بیگم قمر النساء کاریگر گرلز میں تصویر میں رنگ بھریں مقابلے کا کامیاب انعقاد۔کثیر تعداد میں طالبات حصہ لے کر اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔


بیگم قمر النساء کاریگر گرلز میں تصویر میں رنگ بھریں مقابلے کا کامیاب انعقاد۔
کثیر تعداد میں طالبات حصہ لے کر اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
شولاپور (محمد عرفان ڈوکا) چھترپتی شیواجی مہاراج کی یوم پیدائش کے موقع پر ڈاکٹر پنجاب راؤ دیشمکھ راشٹریہ شیکشک پریشد شولاپور کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج شولاپور میں تصویر میں رنگ بھریں مقابلہ (रंग भरण स्पर्धा) منعقد کیا گیا تھا۔ اس مقابلے میں پانچویں سے آٹھویں جماعت کی 250 طالبات شریک تھیں۔ 
 اول دوم و سوم انعام یافتہ طالبات کو خوبصورت ٹرافی و سند ساتھ ہی ساتھ سبھی شریک طالبہ کو سند ادارے ہذا کی جانب سے دی گی۔ اس سرگرمی میں شامل طالبات نے بہت ہی خوبصورتی سے تصویر میں رنگ بھرا۔ مدرسہ ہٰذا کی صدر مدرسہ محترمہ تحسینہ شیخ صاحبہ بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس سر گرمی کے لئے مدرسہ ہٰذا کے ڈرائنگ ٹیچر عارف خان پٹھان سر اور نوشین کلبرگے آپا نے بچوں کی رہنمائی فرمائی۔ اس کامیابی کو کامیاب بنانے کے لئے اشفاق منیار سر،سمیر شیخ سر، سمیر کمیشنر سر،محمد عرفان ڈوکا، یونس بالگی سر، بابو چیکاٹے، فرہین شیخ نے محنت کی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ