ایس آئی او بیدر یونٹ کے وفود کی محمد رحیم خان وزیر برائے اقلیتی امور و حج سے ملاقات۔


بیدر24فروری(نامہ نگار ) اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن (SIO) بیدر یونٹ کے وفود نے ، جناب الحاج محمد رحیم خان صاحب وزیر برائے اقلیتی امور و حج، حکومتِ کرناٹک سے ایک مفصل اور نتیجہ خیز ملاقات کی۔ اس ملاقات میں تعلیم، اقلیتی فلاح و بہبود اور علاقائی ترقی سے متعلق اہم مسائل پر گفتگو کی گئی۔
وفود نے وزیر موصوف کو علاقائی اور ضلعی سطح کے اہم مطالبات پر مشتمل ایک مفصل چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا۔
اہم علاقائی مطالبات
گلبرگہ ریجن میں KEA سب سنٹر کا قیام تاکہ مقامی طلبہ کو امتحانات میں سہولت حاصل ہو۔
 بیدر ضلع میں منظور شدہ مقامات پر مولانا آزاد اسکولوں کا جلد آغاز۔
 حج ہاؤس، بنگلورو میں مفت کوچنگ کلاسز میں ٹیکنیکل کورسز کی توسیع۔
کلیان کرناٹک (KK) خطہ میں تعلیمی ترقی کی خصوصی نگرانی اور مسلسل جائزہ۔
پی ایچ ڈی اسکالرز کے لیے فیلوشپس کا اجرا۔
 اقلیتی اداروں بشمول مولانا آزاد ماڈل اسکول (MAMS) اور مورارجی دیسائی رہائشی اسکول (MRDS) کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری۔
 بیدر میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (AMU) کے آف کیمپس کا قیام۔
دیونہلی میں اقلیتی یونیورسٹی کے قیام کی تجویز۔
 سر سید ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے وژن کا ہر دو سال بعد جائزہ۔
میڈیکل ایجوکیشن کے بنیادی ڈھانچے کا جائزہ اور مضبوطی۔
سرکاری اساتذہ کی خالی آسامیوں کو پُر کرنا۔
بیدر کے لیے اہم ترقیاتی مطالبات
 نوجوانوں کے لیے سافٹ اسکل انہانسمنٹ سنٹرز (Enhancement Centre) کا قیام۔
 ترقی یافتہ ریاستوں کے مطابق تعلیمی بجٹ میں اضافہ۔
 مقامی نوجوانوں کے لیے روزگار اور روزگار کے مواقع میں اضافہ کے لیے ٹھوس اقدامات۔
بیدر یونیورسٹی میں نئے میڈیکل الائیڈ کورسز کا آغاز۔
 بیدر میں نئے BUMS اورBHMS کالجوں کے قیام کی تجویز۔
وزیر موصوف نے نہایت گرم جوشی اور توجہ کے ساتھ وفد کی بات سنی اور مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ کوششوں کا یقین دلایا۔
ایس آئی او بیدر ضلع تعلیمی اور سماجی و معاشی ترقی کے لیے اپنی غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کرتی ہے اور حکومت کے ساتھ تعمیری تعاون کے ذریعے ان مطالبات کو عملی شکل دینے کی امید رکھتی ہے۔
ملاقات میں ایس آئی او بیدر ضلع کے صدر برادر سیف الدین، ضلع سکریٹری برادر فرقان پٹیل، بیدر یونٹ کے صدر برادر سید اِزہان، یونٹ سکریٹری برادر ایم اے مقتدر، پی آر سکریٹری برادر ابراہیم مسعود اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ