جی ایم مومن ویمنز کالج اسٹڈی سینٹر،بھیونڈی کے ایم اے اردو فرسٹ اور تھرڈ سیمسٹر کا شاندار نتیجہ۔


بھیونڈی: (عبدالعزیز انصاری) یشونت راؤ چوہان مہاراشٹر اوپن یونیورسٹی ناشک کے زیر انصرام جاری جی ایم مومن ویمنز کالج اسٹڈی سینٹر،بھیونڈی کے ایم اردو فرسٹ اور ٹھرد سیمسٹر کے نتائج کا اعلان 20 فروری 2026 کو آن لائن کیا گیا ۔مقام مسرت ہے کہ نتائج انتہائی شاندار رہے ۔امسال ایم اے اردو سال اول فرسٹ سیمسٹر میں کل 43 طلبہ شامل ہوئے ۔جن میں سے 39 طلبہ کامیاب ہوئے ۔نتیجہ 90.69 فیصد رہا ۔ٹاپ فائیو طلبہ میں انصاری ام ماریہ 81.64 فیصد کےساتھ اول مقام، انصاری فاطمہ بانو 79.82 فیصد کے ساتھ دوم مقام، دیوکر زوبیہ ساجد 79.09 فیصد کے ساتھ سوم مقام، انصاری ثانیہ78.90 فیصد کے ساتھ چہارم مقام اور خان رقیہ 78.20 فیصد کے ساتھ پنجم مقام پر رہیں ۔ا سی طرح ایم اے اردو سال دوم تھرڈ سیمسٹر میں کل 61 طلبہ امتحان میں شریک ہوئے ۔جس میں 50 طلبہ کامیاب ہوئے ۔نتیجہ 81.96 فیصد رہا ۔ٹاپ فائیو طلبہ میں خان نشرہ 78.90 فیصد کے ساتھ اول، مدعو خلوص 78.50 کےساتھ دوم، مومن بشرہ 75.30 فیصد کے ساتھ سوم، انصاری حرا اور شیخ اریبہ 74.70 فیصد کے ساتھ چہارم اور مومن محمد عاطف اور شاہ مصباح 74.40 فیصد کے ساتھ پنجم مقام پر رہے ۔اس کامیابی کے پیچھے طلبہ کی مسلسل محنت، علمی لگن اور اساتذہ کی مخلصانہ رہنمائی شامل ہے۔ادارہ اس کامیابی پر تمام طلبہ و طالبات اور اساتذہ کرام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہے اور امید ظاہر کرتا ہے کہ آئندہ سیمسٹر میں بھی اسی جوش و جذبے کے ساتھ کامیابیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ