محمد فصیح اللہ صدیقی کے سالانہ فاتحہ و دعائے مغفرت۔
بیدر 25 فروری (نامہ نگار) محسنِ اہلِ سنت جناب حکیم شیخ محمد فصیح اللہ صدیقی مبلغِ دعوتِ اسلامی بیدر مرحوم و مغفور کی پانچویں سالانہ فاتحہ کا مدنی مرکز و دعوتِ اسلامی مسجد درگاہ حضرت پیر فانی موقوعہ بیرون شاہ گنج بیدرمیں انعقاد عمل میں ایا۔کل بروز منگل مسجدہذا میں مجلسِ تلاوتِ قرآنِ مجید کا اہتمام کیا گیا۔ بعد ازاں ادائیگی نمازِ عصر قصیدہ بردہ شریف اور فاتحہ و دعائے مغفرت کی گئی ۔
انتظامی کمیٹی کے ذمہ داران و اراکین کے علاوہ ' مسلمانوں 'مولانا مفتی سید سراج الدین نظامی 'حافظ سید عمر ہاشمی 'محمد فراست علی ایڈوکیٹ نے حضرت کی 36 سالہ بے لوث دینی و سماجی خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جناب شیخ محمد فصیح اللہ صدیقی گزشتہ 36 سال تک ہر جمعہ اور مقدس راتوں 'عیدین کے موقع پرمصلیان مسجد کو خظاب کرتے اور انتظامی امور میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے اور دعوتِ اسلامی بیدر کو مستحکم و منظم کرنے میں اپنا نمایاں کردار ادا کیا۔
مرحوم نبی خانہ مبارک بیدر کے بحیثیت ناظم ماہ ربیع الاول میں تادمِ آخر وقتِ مقررہ پر حاضر ہو کر اجتماعات 'واعظ کی کارروائی حسن و خوبی انجام دیتے رہے۔ اس کے علاوہ اہلِ سنت اجتماعات کے جمیع پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے۔ مرحوم کے بھائی محمد عطا اللہ صدیقی نے بتایا کہ جناب شیخ محمد فصیح اللہ صدیقی اور ان کے بڑے بھائی محمد کفایت اللہ صدیقی مرحومین نے صرف دعوتِ اسلامی ہی نہیں بلکہ اہلِ سنت االجماعت کو مضبوط و مستحکم کرنے کے لیے اپنے آپ کو وقف کر دیا تھا۔قبل ازیں بعد نماز ظہر پیشکشی چادر گل مزار مرحوم و مغفور واقع احاطہ قبرستان درگاہ حضرت راجے مستان رحمتہ اللہ علیہ 'مسجد قباءبیرون فتح دروازہ فاتحہ و دعائے مغفرت کی گئی۔
بعد افطار بعد ادائیگی نماز مغرب وپرتکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا جہاں روزےداروں کے علاوہ عامتہ المسلیمن کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
Comments
Post a Comment