اقراء تھیم کالج میں مضمون نویسی مقابلے کا انعقاد۔


جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیرِ اہتمام ایچ جے تھیم کالج جلگاوں کے شعبۂ اردو کے زیرِ اہتمام 25 فروری 2026 کو کالج میں "اردو زبان کی اہمیت و افادیت" کے عنوان سے مضمون نویسی مقابلہ منعقد کیا گیا۔ جس میں طلبہ و طالبات نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔اس مقابلے کا مقصد طلبہ میں اردو زبان سے محبت پیدا کرنا، تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور تحریری اظہار کی مہارت کو بہتر بنانا تھا۔ شرکاء نے اردو زبان کی ادبی، ثقافتی اور تعلیمی اہمیت پر نہایت عمدہ مضامین پیش کیے پرنسپل ڈاکٹر وقار شیخ، صدر شعبۂ اردو ڈاکٹر کہکشاں انجم ، اسسٹنٹ پروفیسر مبشر پٹیل' پروفیسر ڈاکٹر راجو گوارے اور دیگر اساتذہ کرام نے طلبہ کی کارکردگی کی سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ادبی مقابلے طلبہ کی فکری و تخلیقی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ مقابلے کے اختتام پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ والے طلبہ کو انعامات سے نوازنے کا اعلان بھی کیا گیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ