نو 9 رمضان کو گلبرگہ میں 42واں عرس شریف۔حضرت شیخ شاہ محمدعلاؤ الدین جنیدی علیہ الرحمہ۔
بیدر : 25 /فروری ( نامہ نگار )جناب عبدالقیوم سالار جنگ کی اطلاع کے بموجب 42واں عرس شریف حضرت شیخ شاہ محمدعلاؤ الدین جنیدی ؒ بتاریخ9رمضان المبارک 1447ھ م27فروری2026ء بروزجمعہ بعد نمازِ عصر بہ احاطہ روضئہ شیخ دکنؒ، گلبرگہ میں بصد عقیدت و احترام منایا جارہا ہے۔ مراسمِ صندل مالی بدست مبارک تقدس مآب حضرت شیخ شاہ محمدافضل الدین جنیدی سراج باباصاحب قبلہ سجادہ نشین بارگاہ حضرت شیخ دکن ؒ انجام پائے گی۔ افطار اورتناول طعام کا اہتمام رہے گا۔جناب ابوالفیض سالار جنگ نے معتقدین مریدین و عامتہ المسلمین و وابستگانِ سلسلہ سے شرکت کی اپیل کی ہے۔
Comments
Post a Comment