عاطف اشہرکی ضلعی ذمہ داری پر افطار و تہنیتی تقریب کا انعقاد۔


بیدر : 25/ فروری(نامہ نگار ) کل ہند مجلس اتحاد المسلیمن شاخ کی جانب سے دفترمجلس بیدر میں جناب عاطفاشہر کو بیدر کا ضلع نگران(انچارچ) مقرر کیے جانے پردفتر مجلس بیدرمیں دعوت افطار اورایک شاندار تہنیتی تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب میں جماعت کے ذمہ داران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے جناب عاطف اشہرکو نئی ذمہ داری ملنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی سرپرستی میں ضلع میں جماعتی سرگرمیوں کو مزید استحکام حاصل ہوگا۔
جناب عاطف اشہر نے جماعت کی مرکزی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ بیدر میں جماعت کو مضبوط بنانے، تنظیمی ڈھانچے کو فعال کرنے اور عوامی مسائل کو مؤثر انداز میں اٹھانے کے لیے پوری محنت اور دیانت داری کے ساتھ کام کریں گے۔ تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ