رمضان قرآن کا مہینہ روزہ تقوی’ کا ذر یعہ دعوت افطار وطعام ظہیرآباد میں ناظم ضلع سنگاریڈی مغرب کا خطاب۔
ظہیر آباد -24/ فروری(نمائندہ) جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد نارتھ کے زیر اہتمام غوری کامپلیکس مین روڈ ظہیرآباد میں منعقدہ دعوت افطار وطعام سےجناب محمد ناظم الدین غوری ناظم ضلع سنگاریڈی مغرب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دراصل رمضان قرآن کامہینہ ہے روزہ اس کا اظہار تشکر ہے قرآن کو ہم تراویح میں سنتے ہیں لیکن اسکے سمجھنے پر دھیان نہیں دیتے- قرآن کو پڑھنے سے ثواب تو ملتا ہے لیکن ہدایت اصل چیز ہے اس پروگرام کاآغاز محمد عدنان کے درس قرآن سے ہوا سیکریٹری سید امتیاز نے شرکاء کا خیر مقدم کیا محمد معین الدین معاون ناظم ضلع سنگاریڈی مغرب نے دعاسے قبل اعلان کیاکہ مسجد اشاعت اسلام لطیف روڈ خان محلہ میں قرآن فہمی کا نظم مرد وخواتین کے لئے ہے نماز عشاء 8:30 بجے اور تراویح کے ہر چار رکعت میں مختصر ترجمہ اور صرف روزانہ ایک ہی پارہ پڑھا جاتاے انھوں نے استفادہ کی اپیل کی اور واضح کیاکہ یہاں جو دعوت کی گئی ہے گزشتہ 10 سال سے نعیم الدین غوری اور انکے رفقاء کی جانب سے کی جارہی قابل تعریف قدم ہے جو مبارکبادی کے مستحق ہیں اسلم خان سید شاہد الیکٹریکلس سعادت شریف پلمبر ورکس حسن الدین سید ابراہیم شاہ علی اور ایک بڑی ٹیم نے ایک کثیر تعداد کے افطار نماز مغرب اور طعام کے بہترین انتظامات کئے اس موقع پر امیر مقامی ظہیر آباد نارتھ محمد قیصر غوری اور امیر مقامی ساوتھ سید روف ومعززین کی کثیر تعداد موجود تھی۔۔۔
Comments
Post a Comment