سال 2025 کی کتابوں پر قومی ایوارڈز۔ پریس نوٹ 24 فروری 2026۔


سال 2025 کی کتابوں پر قومی ایوارڈز۔ 
پریس نوٹ 24 فروری 2026۔

امیرالنسا ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن، کڈپہ کے زیرِ اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی ادبی انعامات برائے سال 2025 دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ فاؤنڈیشن کی جانب سے یکم جنوری 2025 تا 31 دسمبر 2025 کے دوران شائع ہونے والی اردو کتابوں پر مختلف زمروں میں ایوارڈز تفویض کیے جائیں گے.

فاؤنڈیشن کے سکریٹری ڈاکٹر سردار ساحل نے بتایا کہ ان ایوارڈز کا مقصد اردو زبان و ادب کی ترویج و اشاعت، معیاری تصنیف و تحقیق کی حوصلہ افزائی اور اہل قلم کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے. 

ایوارڈز کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
مولانا ابوالکلام آزاد ایوارڈ

1۔ ایوارڈ برائے نثری مطبوعات: تحقیق و تنقید (1)
2۔ ایوارڈ برائے نثری مطبوعات: تاریخ و ثقافت (1)
3۔ ایوارڈ برائے نثری مطبوعات: تراجم (1)
ایوارڈ برائے نثری مطبوعات:
خاکے ،انشائیے(1)

علامہ اقبال ایوارڈ

1۔ ایوارڈ برائے شعری مطبوعات: حمد و نعت (1)
2۔ ایوارڈ برائے شعری مطبوعات: غزل، نظم اور دیگر اصناف (2)
3۔ ایوارڈ برائے شعری مطبوعات: ادب اطفال (1)

جوگندر پال ایوارڈ

1۔ ایوارڈ برائے نثری مطبوعات: ناول، افسانہ، ڈرامہ (2)
2۔ ایوارڈ برائے نثری مطبوعات: افسانچہ (2)
3۔ ایوارڈ برائے نثری مطبوعات: ادب اطفال (2)

قواعد و ضوابط
فاؤنڈیشن کے مطابق وہ مصنفین، مرتبین یا مترجمین جو اس سے قبل کسی مخصوص زمرے میں ایوارڈ حاصل کرچکے ہوں، آئندہ پانچ برس تک ایوارڈ کے اہل نہیں ہوں گے۔ ہر امیدوار صرف ایک ہی زمرے میں اپنی مطبوعہ کتاب داخل کرسکے گا۔

رجسٹریشن کے لیے گوگل فارم پُر کرنا لازمی ہے۔ رجسٹریشن فیس 200 روپے مقرر کی گئی ہے۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 28 فروری 2026 ہے، جس کے بعد لنک دستیاب نہیں رہے گا۔ کتابوں کی تین جلدیں رجسٹری پارسل،کورئیر یا گیان پوسٹ کے ذریعے فاؤنڈیشن کے دفتر ارسال کرنا ضروری ہے۔ کتابوں کی وصولی کی آخری تاریخ 10 مارچ 2026 مقرر کی گئی ہے۔ مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی کتابوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔

نتائج کا اعلان 15 اپریل 2026 کے بعد کیا جائے گا اور تمام انعام یافتگان کو واٹس ایپ یا ای میل کے ذریعے اطلاع دی جائے گی۔ فاؤنڈیشن نے واضح کیا ہے کہ ایوارڈ کے سلسلے میں کسی قسم کی سفارش یا استفسار قابل قبول نہیں ہوگا اور ججوں کا فیصلہ حتمی تصور کیا جائے گا۔

تمام کتابیں درج ذیل پتے پر ارسال کی جائیں:

چیئرمین
Ameerunnisa Educational and Welfare Foundation
SGM Mansion, 9/735 Hussainia Masjid Road
Agadi Street, Kadapa – 516001
Andhra Pradesh
موبائل: 7013282616

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ