سولاپور کی 7 سالہ حازیقہ باغبان نے پہلا روزہ مکمل کیا۔


شولاپور ( 19 فروری): شولاپور۔ امسال رمضان مبارک کے پہلے ہی دن مورخہ انیس فروری کو شولاپور کی ننھی روزدار حازیقہ عمر فاروق باغبان نے پہلا روزہ رکھا۔ اپنی عمر کے ساتویں سال میں اس معصوم بچی نے اپنا پہلا روزہ رکھا اور پورا کیا۔ امسال اوّل جماعت میں زیرِ تعلیم، اس ہونہار طالبہ کو روزے کی یہ سعادت حاصل ہوئی۔ اس موقع پر متعلقین، اہل خانہ اور عزیز و اقارب نے حازیقہ کو مبارک باد پیش کی اور دعاؤں سے نوازا، نیز اس کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
    ربِّ کائنات سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ، حازیقہ کو تقویٰ، کامل ایمان نصیب فرمائے اور  دنیا و آخرت کی ساری خوشیوں اور خیر و عافیت سے سرفراز فرمائے۔ آمین یا رب العالمین ۔ 

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔