فرینڈ سرکل مہرون جلگاؤں کی جانب سے دسویں و بارویں کےنمایاں کامیاب طلباء کےلیۓ جلسہ حوصلہ افزائی کا انعقاد۔
جلگاؤں (سعید پٹیل) یہاں کے مضافاتی علاقہ مہرون کے علاقہ میں رہائش پذیر دسویں اور بارہویں جماعت میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کی مہمانان کے ہاتھوں میڈل ٹرافی اور پھول دےکر حوصلہ فزائی کی گئ۔ پروگرام کی صدارت جمعیت علماء (ارشدمدنی) کے ریاستی نائب صدر مفتی محمد ہارون ندوی
نے کی۔ اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار ، شکیل میمن ،مولانا عقیل ندوی ، ڈاکٹر ماجد خان ، ادریس سیٹھ ہینگورا ، جمیل شیخ بھائی ، رزاق بھائی وغیرہ بطور مہمانان خصوصی موجود تھے۔
اس موقعہ پر فری لانس جرنلیسٹ عقیل خان بیاولی اور سعید پٹیل بھی شریک رہے۔ ۔علاقہ مہرون کے ایکتا ہال میں بروز جمعہ کو منعقد دسویں اور بارہویں جماعت کے امسال میں علاقہ مہرون کے رہائش پذیر طلباء کو سلیم انعامدار اور ان کے فرینڈ سرکل کی جانب سے استقبالیہ تہنیت پیش کی گئ۔جلسہ تہنیت کا تلاوت قرآن پاک سے آغاز عمل میں آیا۔بعدازاں سلیم انعامدار اور ان کے فرینڈ سرکل کی جانب سے مہمانان کا استقبال کیاگیا۔
صدارتی اظہار خیال میں مفتی محمد ہارون ندوی نے عصری اور دینی تعلیم پر محنت کے ساتھ توجہ مرکوز کرتے ہوۓ اپنا ، والدین اور سماج کا نام روشن کرنے کا مشورہ دیتے ہوۓ طلباء کواعلیٰ تعلیم کے حصول کے ساتھ اخلاق حسنہ کی تربیت کی رہنمائی کی۔ قبل ازیں
ڈاکٹر عبدالکریم سالار نے طلباءکو تعلیمی ترقی کےلیۓ کیریئر گائڈنس کی رہنمائی کرتےہوۓ اپنے نمبرات اور مضامین کی دلچسپی کے تحت تعلیمی شعبے کا انتخاب کرنے کا مشورہ دیا۔ بعدازاں نمایاں نمبرات سے امسال دسویں اور بارہویں کامیاب طلباء و طالبات کو ان کے والدین و سرپرستوں کے ساتھ مہمانان کے ہاتھوں سرٹفیکیٹ ، ٹرافی و میڈل دے کر حوصلہ افزائی کی گئ۔ اس موقع پر طلباء اور ان کے والدین ، سرپرست سمیت محب تعلیم حضرات نے شرکت کرکے طلباء کی حوصلہ افزائی کی۔نظامت عاقب سلیم پٹیل اور بشریٰ سعید میڈم نے کیں۔پروگرام کو کامیاب بنانے کےلیۓ فرینڈ سرکل نے محنت کی۔ جلسہ استقبالیہ مفتی محمد ہارون ندوی کی دعا پر اختتام پذیر ہوا۔
Comments
Post a Comment