قربانی اللہ کا پسندیدہ عمل اسوۂ ابراہیمی امت مسلمہ کے لئےایک عظیم نعمت ظہیرآباد مسجداشاعت اسلام میں نمازعیدالاضحی’سے قبل امیر مقامی محمد قیصر غوری کا خطاب۔
ظہیرآباد 30/مئی(نمائندہ) مسجد اشاعت اسلام راشدہ اسد متصل اسلامک سنٹر لطیف روڈ ظہیرآباد میں نماز عید الاضحی’ صبح 6:30 بجے وقت مقررہ پر خشوع وخضوع کے ساتھ حافظ محمد جنید کی امامت میں ادا کی گئی اس سے قبل امیر مقامی جماعت اسلامی ظہیر آباد نارتھ جناب محمد قیصر غوری نے" اسوہ ابراہیمی ملت اسلامیہ کے لئےایک عظیم نعمت " خطاب کیا انہوں نے کہا کہ قربانی کا عمل اللہ کا پسندیدہ عمل ہے اللہ نے ابراہیم علیہ السلام کو پے درپے امتحانات اور آزمائیش کیا اور اس پر ملنے والے انعامات کو قرآن و حدیث کی روشنی میں بیان کیا اور موجود حالات میں مسلمان جس آزمائش سے گزر رہے ہیں ان حالات میں ہر گز ناامیدنہ ہوں یہ مومن کا شیوہ نہیں.مومن حالات سے ہر گز نہیں گھبراتا اور اللہ کی رحمت سے کبھی مایوس نہیں ہوتاکیونکہ مایو سی کفر ہے اور آزمائش کی ان گھڑیوں میں ہر مسلمان کو چاہیئے کہ وہ توحید دین وایمان پر اپنی شریعت پر مضبوطی و استقامت کے ساتھ ڈٹ جائیں اور دعوت دین کو اپنا شعار بنالیں اپنے اتحادکو بھی برقرار رکھیں اسوۂ ابراہیمی کا انقلابی پیغام جاری وساری رکھیں اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامیں رکھیں اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر منی کے میدان میں یوم نحر میں صحابہ سے فرمایا تھا کہ تمہارے مال تمہاری جان تمہاری عزت و آبرو ایک دوسرے پر ایسے ہی حرام ہیں جیسے آج کا یہ حرمت والا دن حرمت والا مہینہ ہے کسی مسلمان کے لیے ہرگز جائز نہیں وہ دوسرے مسلمان کی جان مال عزت آبرو وقار پر حملہ کرے اور اللہ کے حکم کی تعمیل میں ہر طرح کی قربانی دینے کے لئے تیار ہوجائیں قربانی ہمیں اطاعت فرماں برداری تسلیم ورضا کا پیغام دیتی ہے۔واضح رہے کہ مسجد معززین شہر واطراف سے تنگ دامنی کا شکوہ کر رہی تھی اس موقع پر ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند سنگاریڈی مغرب محمد ناظم الدین غوری معاون ناظم ضلع محمد معین الدین ضلعی صدر MPJ سنگاریڈی انجنئیر شہباز الدین اسٹیٹ آئیٹا فینانس سیکریٹری سید اظہرالدین ضلعی سیکریٹری آئیٹا سنگاریڈی خواجہ نظام الدین ودیگر کی کثیر تعداد موجودتھی۔۔۔
Comments
Post a Comment