مکہ مکرمہ میں حاجیہ نسرین سلطانہ کا انتقال، حمیلہ پور میں آج صبح نمازِ غائبانہ ادا کی گئی۔


بیدر، 30 مئی (نامہ نگار محمد عبد الصمد): جناب سید عبید کی اطلاع کے مطابق محترمہ الحاجہ نسرین سلطانہ زوجہ سید داؤد ، مالک اسٹون کریشر، ساکن حمیلہ پور ضلع بیدر، جو حج کمیٹی ریاستِ کرناٹک کے توسط سے اپنے شوہر کے ہمراہ فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہوئی تھیں، 29 مئی کو مکہ مکرمہ میں انتقال کرگئیں۔ مرحومہ کا کور نمبر KA-5958-2 بتایا گیا ہے۔
مرحومہ کے انتقال کی خبر سے حمیلہ پور اور اطراف کے علاقوں میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔ مرحومہ کی مغفرت اور ایصالِ ثواب کے لیے آج صبح جامع مسجد حمیلہ پور میں نمازِ غائبانہ ادا کی گئی، جس میں بڑی تعداد میں مصلیان، عزیز و اقارب، رشتہ داروں اور اہلِ علاقہ نے شرکت کی اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔جبکہ تدفین مکہ مکرمہ میں عمل میں آئی.
انتقال کی اطلاع ملتے ہی تعزیت کا سلسلہ جاری رہا۔ متعدد افراد نے مرحومہ کی رہائش گاہ پہنچ کر اہلِ خانہ سے اظہارِ ہمدردی کیا۔ اس موقع پر مرحومہ کی نیک سیرتی، حسنِ اخلاق اور دینی مزاج کا تذکرہ کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
مرحومہ کے پسماندگان میں شوہر سید داؤد ، ایک دختر اور دو فرزندان شامل ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور تمام پسماندگان کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔