جلگاؤں کے پٹیل محمد زین کو باوقار 'اچیورز ایوارڈ 2026' سے نوازا گیا؛ انٹیریئر ڈیزائننگ میں کامیابی کا پرچم لہرایا۔
جلگاؤں (سعید پٹیل) فیشن اور انٹیریئر ڈیزائننگ کے شعبے میں نمایاں مقام رکھنے والے معروف ادارے نِف گلوبل (NIF Global) جلگاؤں اور سنگیتا اکیڈمی کے زیراہتمام منعقدہ ایک پروقار تقریب میں شہر کے ابھرتے ہوئے نوجوان انٹیریئر ڈیزائنر پٹیل محمد زین محمد ادریس کو 'اچیورز ایوارڈ 2026' (Achievers' Award 2026) سے سرفراز کیا گیا ہے۔ انہیں یہ ایوارڈ انٹیریئر ڈیزائننگ کے میدان میں ان کی بہترین تخلیقی صلاحیتوں (Creativity)، انتھک محنت اور منفرد وژن کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔
معروف سیاسی شخصیات کی موجودگی میں اعزاز
گذشتہ روز 30 مئی 2026 کو منعقدہ مذکورہ پروقار تقریب میں مہاراشٹرا اور جلگاؤں کی کئی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ پٹیل محمد زین کو یہ سرٹیفکیٹ معزز مہمانانِ کی موجودگی میں پیش کیا
گیا۔ سرپرست وزیر ضلع جلگاؤں شری گلاب راؤ پاٹل
حکومت مہاراشٹر کے وزیر براۓ ٹیکسٹائل شری سنجے ساؤکارے ، جلگاؤں شہر کےایم۔ایل۔اے
شری سریش بھولے (راجو ماما)
جلگاؤں بلدیہ اعظمی میئر شریمتی دیپ مالا کالے ،
ڈائریکٹر، نِف گلوبل و سنگیتا اکیڈمی ، جلگاؤں شریمتی سنگیتا پاٹل وغیرہ معززین کی موجودگی میں نوازا گیا۔
مذکورہ اعزاز تخلیقی صلاحیت اور لگن کا اعتراف تھا۔
اس موقعہ پر ادارے کی ڈائریکٹر شریمتی سنگیتا پاٹل نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پٹیل محمد زین نے انٹیریئر ڈیزائننگ کے شعبے میں اپنی جدید سوچ اور محنت سے ایک الگ مقام حاصل کیا ہے۔ ان کا کام نہ صرف جدید تقاضوں کے عین مطابق ہے بلکہ آنے والے نئے ڈیزائنرز کے لیے بھی ایک مشعلِ راہ ہے۔
اس شاندار کامیابی پر پٹیل محمد زین کے اہل خانہ، دوست احباب اور نِف گلوبل کے تمام اسٹاف و اساتذہ سمیت رشتہ دار دوست احباب نے انہیں دلی مبارکباد پیش کی ہے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
Comments
Post a Comment