ویتنام کے شہریوں کی حُبُّ الْوَطَنی اور ان کی ہنرمندی قابلِ تقلید : بسواراج دیشمکھ۔
کلبرگی 31 / مئی. بسواراج دیشمکھ، شرن بسویشور ودیا وردھک سنگھ کے سیکرٹری اور کلیان کرناٹک ہوراٹا سمیتی کے اعزازی صدر، کل ویتنام کے دس روزہ دورے کے بعد کلبرگی پہنچے۔ ان کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویتنامی عوام کی حب الوطنی لائقِ تحسین و قابلِ تقلید ہے ۔ ویتنام کی یکجہتی اور سالمیت کا جزنہ دیکھا کہ وہ ویتنام کی ترقی و استحکام کے کسی بھی قربانی ہر وقت تیار رہتے ہیں، چاہے ان کا مذہب، ذات یا جماعت کچھ بھی ہو۔ ماضی میں، امریکہ کے لوگ فخر سے کہتے تھے کہ انہوں نے اپنے ملک کی اجتماعی طاقت کی وجہ سے کامیابی حاصل کی ہے۔ چونکہ ویتنام نے سیاحت کے شعبے کو خاص اہمیت دی ہے، اس لیے یہ ملک کے لیے بہت آمدنی پیدا کرے گا۔ ہمارے ملک میں بے شمار قلعوں ، قدرتی مقامات اور مذہبی مقامات موجود ہیں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے سیاحت کے فروغ کو خصوصی ترجیح دے۔ اس موقع پر، سمیتی کے بانی چیئرمین، ڈاکٹر لکشمن دستی نیلکنٹ راؤ پٹیل نے کہا، پروفیسر آر۔ کے۔ ہوڑگی ، ڈاکٹر بسوراج کمنور، بسواراج گلاشیتی، کیلاس ناتھ دکشت، شرن گوڈا پٹیل پالا، سید ثناء اللہ، سید رؤف قادری، اسلم چونگے ، آنند سدھامنی، موہن کٹی منی اور معززین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
Comments
Post a Comment