Posts

Showing posts from October, 2026

افسانچہ - خواب فروش - ازقلم: رہبر تماپوری

Image
 افسانچہ -   خواب فروش -  ازقلم: رہبر تماپوری ، مہمان معلم، جامعہ اسلامیہ احیاء العلوم، جامعہ نگر، تماپور، ضلع یادگیر، ریاستِ کرناٹک، انڈیا رابطہ: 8431012141 فجر کی اذان ختم ہوئی تو مالن نانی نے نماز پڑھی، جھونپڑی سے باہر آئیں اور نیم کے پیڑ تلے جھاڑو دینے لگیں۔ چبوترہ صاف کیا، چارپائی بچھائی اور لاٹھی ایک طرف رکھ دی۔ محلے میں بچے گلی ڈنڈا کھیل رئے تھے۔ نانی نے عینک ناک پر جما کر آواز دی، ’’ارے او بچے لوگاں! کائیکو ایڈا شور مچا رئے؟ سویر کا ٹائم ہے رے! جاؤ، مولوی صاحب کے پاس سبق پڑھو، پھر اسکول کو جاؤ۔ پڑھ لکھ لئیے تو کل کو کسی کے آگے ہاتھ نئیں پھیلانا پڑے گا، سمجھے؟‘‘ ایک بچہ بستہ اٹھاتے ہوئے بولا، ’’نانی، آج کھیلنے دو نا!‘‘ ’’کھیلنا ہے تو شام کو کھیلو۔ پہلے دماغ کو چلاؤ!‘‘ بچے ہنستے ہوئے نکل گئے۔ تھوڑی دیر بعد رحیم اپنی پھٹی ہوئی قمیص پہنے آیا۔ نانی نے اسے غور سے دیکھا۔ ’’کیا رے رحیم، آج پھر بستہ نئیں لایا؟‘‘ ’’نانی، ابا بولے، پڑھائی سے کیا ملنا؟ دکان پہ بیٹھ۔‘‘ نانی نے اس کا ہاتھ پکڑ کر انگلیاں دیکھیں۔ ’’اے! یہ انگلیاں ترازو پکڑنے کے واسطے نئیں، کتاب ...

عنا دل باغ کےغافل نہ بیٹھے آشیانوں میں - محمد ناظم ملی تونڈاپوری، جامعہ اکلکواں

Image
عنا دل باغ کےغافل نہ بیٹھے آشیانوں میں -  محمد ناظم ملی تونڈاپوری،  جامعہ اکلکواں بغیر کسی ابہام کے یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ تمام انسانیت کی بھلائی کامیابی و کامرانی نہ صرف اس جہان کی بلکہ دونوں جہان کی صرف اور صرف عبدیت اور خدا کی بندگی ہی میں ہے مطلق العنانی اور بے راہ روی میں نہیں ہاں مگر اج کھلے بندوں اس بات کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے کہ خدائے واحد کی بندگی کو چھوڑ کر دنیا کسی اور کی بندگی میں مصروف ہے بلکہ اس بابت لوگ پراگندہ افکار اور منتشرخیالات کا شکار ہے اور اس ضمن میں بلا تردد یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ مغربی افکار و خیالات نے جو ستم ڈھایا ہے وہ ناقابل بیان ہے مغربی فلسفہ اور اس کی فکر گستاخ سے لوگ اس قدر متاثر ہین کہ بنا سوچے سمجھے اس کے پیچھے سر پٹ دوڑنے میں مصروف ہے جاھل بھی ان پڑھ اور گنوار بھی۔ پڑھا لکھا جانکار اور سمجھدار بھی۔ واضح ہوگی بعضے افراد تواسکے ایسے اسیر اوردیوانےہیں اور مغربی عطا کے ایسے شائق ہیں کہ جو کچھ ان کو مغرب کی طرف سے ملتا ہے اسی کو نجات دہندہ تصور کرتے ہوئے بلا کسی تردد کے لے لیتے ہیں نہ اس پر غور و فکر کرنا ہے نہ ہی تدبر و تفکر ا...

فلائی دبئی - ہنگامی لینڈنگ کے بعد اسرائیلی مسافرون کا سعودی عرب سے اظہارِ تشکر - تمام مسافر تبوک سے روآنہ۔

Image
کے این واصف :  سعودی کے انگریزی روزنامہ “عرب نیوز” کے مطابق فلائی دبئی کی پرواز میں سوار ایک اسرائیلی مسافرون نے بدھ کے روز سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کے بعد مملکت اور اس کے عوام کی جانب سے ملنے والی مدد اور مہمان نوازی پر اظہار تشکر کیا۔ واقعے کے بعد خوف زدہ مسافر بالآخر تل ابیب کے قریب بن گوریون ایئرپورٹ پہنچ گئے۔ طیارے نے ڈرامائی طور پر اپنا رخ تبدیل کرتے ہوئے شمالی سعودی عرب کے شہر تبوک میں واقع شہزادہ سلطان بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کمپنی کے مالک الموغ اٹالی نے بن گوریون ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی عرب کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات اور میزبانی کی ستائش کی۔  درین اثناء تبوک میں پرنس سلطان بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ فلائی دبئی کی پروازکے تمام مسافر متبادل پرواز کے ذریعے شام پانچ بجکر 40 منٹ پر اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئے۔

سعودی وژن 2030” میں کاروباری مواقع- انڈین بزنس اینڈ پروفیشنل نیٹ ورک (آئی بی پی این) فورم میں رہنماؤں کا اظہارِ خیال۔

Image
سعودی وژن 2030” میں کاروباری مواقع- انڈین بزنس اینڈ پروفیشنل نیٹ ورک (آئی بی پی این) فورم میں رہنماؤں کا اظہارِ خیال۔ ریاض (پریس نوٹ)  انڈین بزنس اینڈ پروفیشنل نیٹ ورک (آئی بی پی این) کے زیرِ اہتمام شیراٹن ہوٹل جدہ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں بزنس اڈوائزرز، سرمایہ کاروں اور کاروبار سے جڑے افراد نے “سعودی وژن 2030”کے تحت جاری معاشی تبدیلی اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے نئے کاروباری مواقع پر تبادلۂ خیال کیا۔ جدہ سے عبدالرحمٰن مرزا بیگ کی رپورٹ کے مطابق “سعودی عرب: بدلتی دنیا میں مواقع“ کے عنوان سے منعقدہ فورم کے اجلاس میں رئیل اسٹیٹ، سرمایہ کاری، لاجسٹکس، سپلائی چین اور میری ٹائم شعبوں کے ماہرین نے شرکت کی اور مملکت کے تیزی سے بدلتے کاروباری ماحول، سرمایہ کاری کے امکانات اور مختلف شعبوں میں پیدا ہونے والے مواقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اجلاس کی نظامت آئی بی پی این کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن عاصم ذیشان خان نے کی، جبکہ آئی بی پی این کے چیئرمین عزیزالرب نے افتتاحی خطاب کیا۔ انہوں نے ہند،سعودی کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی روابط کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ...

صحتمند کل کیلئے ایوروید” جدہ میں یومِ آیوروید کی پُروقار تقریب - زیر اہتمام انڈین کونسلیٹ۔

Image
جدہ (پریس نوٹ) :  قونصلیٹ جنرل آف انڈیا، جدہ کے زیرِ اہتمام “11ویں یومِ آیوروید” کے موقع پر ایک خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں آیوروید کے جامع اصولوں اور جدید دور میں احتیاطی صحت، متوازن غذا اور صحت مند طرزِ زندگی کے فروغ میں اس کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ جدّہ سے صحافی عبدالرحمٰن مرزا بیگ کی روآنہ کردہ رپورٹ کے مطابق تقریب میں سعودی اداروں کے نمائندوں، سفارتی برادری کے ارکان، صحت و تندرستی کے ماہرین، ماہرینِ تعلیم، صنعتی شعبے سے وابستہ شخصیات اور ہندوستانی برادری کے معزز اراکین نے شرکت کی۔ پروگرام کے دوران ماہرین نے آیوروید کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی، جبکہ معلوماتی پریزنٹیشنز اور باہمی تبادلۂ خیال کے ذریعے صحت مند طرزِ زندگی، بیماریوں سے بچاؤ اور مجموعی بہبود کے لیے آیوروید کے اصولوں کی اہمیت پر گفتگو کی گئی۔ تقریب کا ایک نمایاں حصہ آیوروید نمائش تھی، جس میں “آیور آہار”، مختلف طبی پودوں، جڑی بوٹیوں اور مصالحہ جات کے علاوہ ہندوستانی آیورویدک اور فلاح و بہبود سے متعلق مصنوعات پیش کی گئیں۔ نمائش نے شرکاء کو ہندوستان کی قدیم طبی روایات، قدرتی غذائی تصورا...

اکثریت کے میلے اور اقلیت کی مسجد -تین فٹ کا زخم - جمیل احمد ملنسارؔ، بنگلور ۔

Image
اکثریت کے میلے اور اقلیت کی مسجد -تین فٹ کا زخم -  جمیل احمد ملنسارؔ، بنگلور ۔  9845498354 اجین میں اس ہفتے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے شاہی مسجد کے جزوی انہدام کے خلاف آخری اپیلیں بھی نمٹا دیں۔ سمجھوتے کا اعلان ہوا کہ مسجد کا کوئی تین فٹ حصہ جائے گا، مینار کو اپنی جگہ سے ہٹایا جائے گا اور دکانداروں کو متبادل دکانیں دی جائیں گی۔ سڑک چوڑی ہوگی تاکہ سنہ دو ہزار اٹھائیس کے سنگھستھ کمبھ میلے کے قافلوں کو کشادہ راستہ ملے۔ فائل بند، نظم بحال، اور ترقی کا کارواں رواں دواں۔ بتایا یہی جا رہا ہے کہ قانونی کارروائی کے بعد ایک معقول مفاہمت طے پا گئی۔ بلدیہ کو جگہ درکار تھی اور مسجد کمیٹی نے احتجاج اور گرفتاریوں کے بعد کم کٹوتی پر رضامندی ظاہر کر دی۔ شہر میں اسّی سے زائد مذہبی عمارتیں اسی زد میں ہیں، جن میں بیشتر مندر ہیں۔ عوامی مفاد، ٹریفک کی روانی اور یاتریوں کا متوقع ہجوم، عدالت میں انہی دلائل کا پلڑا بھاری رہا۔ مگر واقعات کی ترتیب کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ پہلے نوٹس آئے۔ پھر عرضیاں داخل ہوئیں۔ ایک جج نے انہیں یہ کہہ کر خارج کر دیا کہ آنے والے میلے کی ضرورت بڑی ہے اور مسجد...

ضلعی سطح کے انٹر اسکول اینڈ کالجیٹ باکسنگ مقابلے میں رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے طلبہ نے 35 گولڈ، 18 سلور، 11 براونز میڈل جیتنے میں کامیاب۔

Image
بھیونڈی : (عبدالعزیز انصاری) بھیونڈی نظامپور شہر میونسپل کارپوریشن اور تھانہ ضلع کھیل کود ڈپارٹمنٹ کے مشترکہ اہتمام میں 29 اور 30 ستمبر 2026 کو نیاز انٹرنیشنل اسکول میں ضلعی سطح کے انٹر اسکول اینڈ کالجیٹ باکسنگ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ ان مقابلوں میں بھیونڈی تعلقہ کے 48 اسکولوں سے تقریباً 1100 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔مقابلے 14,17,19سال عمر زمرے میں کھیلے گئے۔ رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، بھیونڈی کے کھلاڑیوں نے تینوں عمر کے زمروں میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 35 گولڈ، 18 سلور اور 11 برونز میڈل حاصل کیے اور ادارے کا نام روشن کیا۔طلبہ کی رہنمائی ذاکر انصاری، مصیب مومن اور،اقراء شیخ اور محمد علی قریشی نے کیا تھا۔ طلبہ کے اس شاندار کامیابی پر کے ایم ای سوسائٹی مجلس منتظمہ کے عہدیداران و اراکین،اسپورٹس کمیٹی کے چیئرمین دانش مدعو، اسکول کے چیئرمین یاسر تاتلی اور پرنسپل ضیاء الرحمٰن انصاری اور جملہ اساتذہ نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

غوث اعظم ایوارڈ کےلے ستارفیضی منتخب -

Image
یکم اکتوبر 2026 کڈپہ : (راست)   قادریہ آرگنائزیشن انڈیا ڈائریکٹر ڈاکٹر سید عارف باشاہ قدری حیدری نے اخباری نمائیدوں سے کہا کہ غوث اعظم ایوارڈ 2026 کےلے یہ باوقار ایوارڈ کڈپہ کے نامور ذولسانی شاعر وادیب اور اے پی اسٹیت بہترین استاد ایوارڈ یافتہ ستارفیضی کو منتخب کیا گیا ہے.  یہ ایوارڈ گیارہویں شریف کے مبارک موقع پر بروز ہفتہ 3 اکتوبر 2026 کی شب دس بجے شہر کرنول کے بارگاہ سرکار لا ابالی قدس سرو درگاہ میں ایک عظیم الشان محفل مس اس ایوارڈ سے سرفراز کیا جائے گا.       ستارفیضی گذشتہ چالیس سال سے تعلیمی ادبی ثقافتی اور سماجی خدمات انجام دے رہے ہیں. یہ ایوارڈ ستار فیضی نعت ومنقبت کے میدان میں ان کی گراں قدر، بےلوث، نمایاں خدمات کے اعتراف میں پیش کیا جا رہا ہے.    ستارفیضی کے اشتراکی نعتیہ مجموعہ سرورکونین اور نعتوں کا مجموعہ شاہ امم ہیں. منقبت کا مجموعہ گل ہاے عقیدت بھی حال ہی میں منظر عام پر آچکا ہے.   یہ ایوارڈ کا اعلان سن کر ریاست کی بہت سارے ادبی حلقوں میں خوشی ومسرت کی لہر دوڑ گئی اور ستار فیضی کو مبارک باد پیش کر رہے ہ...

آپ کس سمت سے نکلیں گے بچاکے دامن - سرفرازاحمدقاسمی حیدرآباد۔

Image
آپ کس سمت سے نکلیں گے بچاکے دامن -  سرفرازاحمدقاسمی حیدرآباد۔ رابطہ: 8099695186             نوابوں اورنظاموں کاشہرحیدرآباد فرخندہ بنیاد جو ایک زمانے میں اپنی تہذیب وشائستگی،انسانیت نوازی،ہمدردی و خیرخواہی،علمی برتری اور آپسی رواداری کے لئے پورے عالم میں منفردشناخت رکھتاتھا،اس وقت یہ قاتلوں کے شہر کے طورپر اپنی پہچان بنانے لگا ہے،نہ جانے اس شہر کو کس کی نظر لگ گئی کہ اب یہ شہرجرائم کی راجدھانی میں تبدیل ہوتا جارہا ہے،ہرطرف جرائم کا بول بالاہے،اخبار ہو یا سوشل میڈیا کاپلیٹ فارم،قتل و غارت گری اور دیگرجرائم کے واقعات تسلسل سے روزانہ سامنے ہوتے ہیں،یہ شہرجو ماضی میں بہت سی خصوصیات کے لئے جانا پہچانا جاتا تھا،آج یہ مختلف جرائم کا مرکز بنتا چلا جارہا ہے،گنگا جمنی تہذیب و روایات اور اقدار کاشہراب جرائم کا مرکز بننے لگا ہے،شاید ہی کوئی جرم ایسا ہو جوان دنوں حیدرآباد میں انجام نہ دیا جارہا ہو،قتل و غارت گری جوایک سنگین جرم ہے وہ معمول بنتی جارہی ہے،چوری اور رہزنی کے واقعات عام ہو گئے ہیں،راہ چلتے لوگوں کو لوٹنے کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے،خواتین کے...

ابھیشیک آر پاٹل کے پی سی سی کوآپریٹو ونگ ضلع بیدر کے صدر مقرر.

Image
 بیدر یکم اکتوبر(نامہ نگارمحمد عبدالصمد) ابھیشیک آر پاٹل کو کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی (KPCC) کے کوآپریٹو ونگ ضلع بیدرکاصدر مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی تقرری فوری اثر کے ساتھ عمل میں لائی گئی ہے۔کے پی سی سی کوآپریٹو ونگ کے ریاستی صدر دھنراج ایس تالم پلی نے کے پی سی سی کے صدر جناب بی۔ کے۔ ہری پرساد کی منظوری کے بعد تقرری کا حکم جاری کیا۔نومنتخب ضلع صدر کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کوآپریٹو ونگ کی رہنمائی میں اور ضلع و بلاک کانگریس کمیٹیوں سمیت سینئر قائدین کے تعاون سے علاقے میں پارٹی کے کوآپریٹو ونگ کو منظم اور مستحکم کرنے کے لیے کام کریں۔ابھیشیک آر پاٹل کی تقرری پر پارٹی کارکنوں اور حامیوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

حیدرآباد میں بین الاقوامی یومِ ترجمہ کی پُروقار تقریب، نمایاں شخصیات کو خصوصی اعزازات - ترجمہ، مصنوعی ذہانت، لسانی تنوع اور دکنی ورثے کے تحفظ پر اہلِ علم و دانش کا اظہارِ خیال۔

Image
حیدرآباد۔یکم اکتوبر (پریس نوٹ)بین الاقوامی یومِ ترجمہ کے موقع پر جے آئی ایل ٹی کانفرنس ہال، حیدرآباد میں ایک پُروقار علمی، ادبی اور ثقافتی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت مولانا عبدالرحیم خرم عمری، جامعی نے کی، جبکہ بین الاقوامی شہرت یافتہ فن کار عالی جناب عبد اللطیف فاروقی نے سرپرستی فرمائی۔ تقریب میں عالی جناب احمد ارشد حسین، ڈائریکٹر نوبل انفو ٹیک اور جناب راشد احمد، ڈائریکٹر ای بھاشا سیتو پرائیویٹ لمیٹڈ سمیت علمی، ادبی، لسانی، سماجی اور ثقافتی شعبوں سے وابستہ متعدد شخصیات نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔یہ تقریب سہ ہفتہ جشنِ ترجمہ2026ء کے سلسلے کی ایک اہم کڑی تھی، جو28 ستمبر تا 12 اکتوبر2026ء جاری ہے۔ تقریب کے دوران ترجمہ کی اہمیت، اس کے بدلتے ہوئے تقاضوں، مصنوعی ذہانت اور ترجمہ، لسانی تنوع، لسانی حقوق، بین اللسانی روابط اور دکنی تہذیب و ورثے کے تحفظ جیسے اہم موضوعات پر اظہارِ خیال کیا گیا۔ مقررین نے اس امر پر زور دیا کہ ترجمہ محض ایک زبان کے الفاظ کو دوسری زبان میں منتقل کرنے کا نام نہیں، بلکہ مختلف زبانوں، تہذیبوں اور معاشروں کے درمیان مکالمے، رابطے اور باہمی تفہیم کا م...

محرومی ہمیشہ محرومی نہیں ہوتی: کبھی یہی اللہ کی سب سے بڑی عطا بن جاتی ہے - ازقلم : ڈاکٹر محمد عبد السمیع ندوی، اسسٹنٹ پروفیسر مولانا آزاد کالج اورنگ آباد

Image
محرومی ہمیشہ محرومی نہیں ہوتی: کبھی یہی اللہ کی سب سے بڑی عطا بن جاتی ہے -  راقم الحروف: ڈاکٹر محمد عبد السمیع ندوی،  اسسٹنٹ پروفیسر مولانا آزاد کالج اورنگ آباد  موبائل نمبر:9325217306 دنیا کی زندگی میں انسان کی خواہشات کا کوئی اختتام نہیں۔ ایک خواہش پوری ہوتی ہے تو دوسری جنم لے لیتی ہے، ایک منزل ملتی ہے تو نگاہ اگلی منزل پر جا ٹھہرتی ہے۔ انسان عموماً کامیابی کو حصول کے پیمانے سے اور ناکامی کو محرومی کے عنوان سے دیکھتا ہے؛ لیکن ایمان کی بصیرت ہمیں اس سے کہیں گہری حقیقت سے آشنا کرتی ہے۔ بعض اوقات جس چیز کا نہ ملنا ہمیں غم زدہ کر دیتا ہے، وہی ہمارے حق میں اللہ تعالیٰ کی سب سے بڑی حفاظت اور آخرت میں بلندی کا ذریعہ بن رہی ہوتی ہے۔ ابن القیمؒ سے منسوب یہ حکیمانہ قول اسی حقیقت کی طرف متوجہ کرتا ہے: «إِنَّ اللهَ يَمْنَعُ عَبْدَهُ بَعْضًا مِنْ أُمُورِ الدُّنْيَا؛ لِيَنَالَ مَنْزِلَةً عَالِيَةً عِنْدَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ» یعنی: ’’بے شک اللہ تعالیٰ اپنے بندے کو دنیا کی بعض چیزوں سے اس لیے محروم کر دیتا ہے تاکہ قیامت کے دن اسے اپنے یہاں بلند مقام عطا فرمائے۔‘‘ یہ مفہوم...

پونے میں ادب اور محبت کی دو منفرد داستانیں - ایک ہی شام اسٹیج پر -پریم چند کی لازوال کہانیوں سے امرتا پریتم اور امروز کے غیر معمولی رشتے تک - 4/ اکتوبر کو سدرشن رنگ منچ میں خصوصی پیشکش۔

Image
پونے: ہندوستانی تھیٹر میں ادب اور سماجی موضوعات کو اسٹیج پر پیش کرنے کے حوالے سے اپنی منفرد شناخت رکھنے والے مجیب خان کی ہدایت کاری میں 4 اکتوبر کو پونے کے سدرشن رنگ منچ میں دو خصوصی ڈرامائی پیشکشیں ہوں گی۔ شام 5 بجے پریم چند کی کہانیوں پر مبنی ’’آداب میں پریم چند ہوں‘‘ کا 1033واں شو پیش کیا جائے گا، جبکہ شام 7 بجے معروف ادیبہ امرتا پریتم اور شاعر و مصور امروزکے غیر معمولی رشتے پر مبنی ’’عشق جلے تو جلے ایسا‘‘ پیش کیا جائے گا۔ پریم چند کی کہانیوں کو اسٹیج پر پیش کرنے والی یہ ڈراما سیریز ایک طویل عرصے سے جاری ہے اور اس کا نام لمکا بک آف ریکارڈز اور ورلڈ وائیڈ بک آف ریکارڈز میں بھی درج ہے۔ اس خصوصی پیشکش میں پریم چند کی تین معروف کہانیاں ’’خوفِ رسوائی‘‘، ’’بڑے بھائی صاحب‘‘ اور ’’پوس کی رات‘‘ شامل ہیں۔ ان کہانیوں میں انسانی رشتوں، خاندانی اقدار، تعلیم، غربت اور معاشرتی زندگی کے مختلف پہلو نمایاں ہوتے ہیں۔ پریم چند کے کردار اور ان کے اٹھائے ہوئے سوال آج بھی موجودہ سماج سے رشتہ قائم کرتے محسوس ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کا ادب نئی نسل کے لیے بھی معنویت رکھتا ہے۔ امرتا پریتم اور ...

اللہ ہے - میرؔبیدری، کرناٹک

Image
اللہ ہے  -  میرؔبیدری، کرناٹک   مسکراتے رہیں گے کہ اللہ ہے  غم کوساجھا کریں گے کہ اللہ ہے  اُس پہ اول لٹیں گے کہ اللہ ہے  آخرش تک رہیں گے کہ اللہ ہے  کام اچھاکریں گے کہ اللہ ہے  راہ سیدھی چلیں گے کہ اللہ ہے  باعث ِ ننگ ہے جس کاہونا توپھر  روبرو کیا رہیں گے کہ اللہ ہے  سامنے اس کے دن رات اے دوستو! ہم تو توبہ کریں گے کہ اللہ ہے  بے ضمیری کے اس دور میں ہم سبھی  باضمیری کریں گے کہ اللہ ہے  فکر سب کی ہمیں بھی رہے گی ذرا کام سب کا کریں گے کہ اللہ ہے  اور جس دم ملاقات ہوگی فقط  اس سے ہم تم ملیں گے کہ اللہ ہے  ایک ہے پالنے والا دنیاکومیرؔ نام ِحق پر جئیں گے کہ اللہ ہے

عالمی یوم معمرین“ کے موقع پر ضلع انتظامیہ کلبرگی کی جانب سے خواجہ فریدالدین انعامدارکو تہنیت، اور ایوارڈ۔

Image
کلبرگی۔ یکم اکٹوبر(راست)آج یکم اکٹوبر2026؁ء کو”عالمی یوم معمرین“ کے موقع پرگلبرگہ کے معروف سماجی جہدکار اور اردوکے مخلص ترین خادم جناب خواجہ فریدالدین انعامدار کی سماجی خدمات سے متاثر ہوکر ضلع انتظامیہ کلبرگی و ضلع پنچایت کلبرگی کی جانب سے ان کی خدمات کوسراہتے ہوئے سرینواس Mavaleرکن سکریڑی ڈسٹرکٹ لیگل سرویس اتھارٹی اور جناب صادق حسین سینئر سٹیزن آفیسر نے خواجہ فریدالدین انعامدار کو تہنیت پیش کرتے ہوئے ایوارڈ سے نوازا۔ جس پر خواجہ فریدالدین انعامدار کے چاہنے والوں نے انہیں ڈھیروں مبارک باد پیش کی ہے۔ اور ان کی درازیء عمر اور ان کے سماجی کام میں برکت کے لئے دعا کی ہے۔ اس بات کی اطلاع انھیں کے ذرائع نے دی ہے۔

طویل ملازمت دفتری تعلق نہیں، خوب صورت انسانی رشتے میں بدل جاتی ہے: محمد اسمعیل ٹامٹگار - جناب رسول صاحب گلگنڈی کی سبکدوشی کے موقع پر پروقار تقریب۔

Image
طویل ملازمت دفتری تعلق نہیں، خوب صورت انسانی رشتے میں بدل جاتی ہے: محمد اسمعیل ٹامٹگار -  جناب رسول صاحب گلگنڈی کی سبکدوشی کے موقع پر پروقار تقریب۔ دھارواڑاکتوبر 01:انجمن اسلام دھارواڑ انجمن آرٹس ،سائنس،کامرس کالج اینڈ پی جی اسٹڈیز کے اسسٹنٹ لائبریرین کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے بعد سبکدوش ہونے والے جناب رسول صاحب گُلگُنڈی کے اعزاز میں الوداعی و تہنیتی تقریب منعقد کی گئی۔جناب محمد اسمعیل ٹامٹگار صدر انجمن اسلام دھارواڑنے صدارتی خطاب میں کہاکہ آج کی اس تقریب میں ساتھی ملازمین، اساتذہ،سابق پرنسپل و پروفیسرس اور معززین کی بڑی تعداد میں شرکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ آر۔اے۔ گُلگُنڈی نے اپنی طویل ملازمت کے دوران نہ صرف اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں بلکہ اپنے حسنِ اخلاق، خلوص اور خوش مزاجی سے لوگوں کے دلوں میں بھی جگہ بنائی۔انہوں نے رسول صاحب گُلگُنڈی کے ساتھ اپنی 15 سالہ رفاقت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ طویل عرصے تک کسی شخص کے ساتھ کام کرنا محض دفتری تعلق نہیں رہتا بلکہ وہ ایک خوب صورت انسانی رشتے میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ انہوں نے گُلگُنڈی کی سادگی ،شائستگی، فرض ...

سال بھر جاری رہنے والے انتخابی کام کے بڑھتے دباؤ سے بی ایل اوز پریشان - "مختلف مطالبات کے سلسلے میں ضلع کلکٹر کو محضر پیش؛ ایس آئی آر کے بعد رضاکارانہ طور پر سبکدوش کرنے، تعطیلات اور مناسب معاوضے کا مطالبہ"

Image
جلگاؤں: (عقیل خان بیاولی)  جلگاؤں شہر اسمبلی حلقے کے پولنگ مراکز میں خدمات انجام دینے والے بوتھ لیول افسران (BLOs) نے سال بھر جاری رہنے والے مختلف انتخابی امور اور بڑھتے ہوئے کام کے دباؤ کے سلسلے میں ضلع کلکٹر و ضلع انتخابی افسر کو ایک محضر پیش کی ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ اسکولی و دفتری معمول کے فرائض انجام دینے کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے انتخابی کمیشن کی جانب سے تفویض کردہ انتخابی ذمہ داریاں بھی قومی فریضے کے طور پر انجام دینا پڑتی ہیں، جس کے باعث ملازمین پر اضافی کام کا بوجھ بڑھتا جا رہا ہے۔ بی ایل اوز کی جانب سے پیش کردہ محضر کے مطابق خصوصی مختصر نظرثانی (SSR) اور اس سے قبل کے مختلف انتخابی امور کا سلسلہ پورے سال جاری رہتا ہے۔ اس کے نتیجے میں اتوار، سرکاری تعطیلات اور تہواروں کے ایام میں بھی انتخابی کام انجام دینے پڑتے ہیں۔ مسلسل کام کے باعث ذہنی دباؤ اور مختلف دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایس آئی آر کے بعد *رضاکارانہ طور پر سبکدوش کرنے کا مطالبہ*  محضر میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایس آئی آر کا عمل مکمل ہونے اور حتمی ووٹر فہرست جاری ہونے کے بعد بی ایل اوز کو انت...

معاشرہ و فردکی علمی پرواز و کتاب کا بنیادی کردار - تحریر : سرفراز نواز خان

Image
معاشرہ و فردکی علمی پرواز و کتاب کا بنیادی کردار -  تحریر : سرفراز نواز خان   معاشروں کو پروان چڑھانے میں کتاب بنیادی کردار ادا کرتی ہے لیکن بد قسمتی سے ہمارا معاشرہ گذشتہ کئی دہائیوں سے کتاب بینی سے دور ہوتا جا رہا ہے۔ لائبریریوں کی رونق ماند پڑ چکی ہے۔   اردو کے معروف ادیب مختار مسعود نے اپنی کتاب ’آوازِ دوست‘ میں ایک جگہ لکھا ہے کہ بیسویں صدی کی گذشتہ چار دہائیاں کتاب پڑھنے اور کتاب لکھنے کا زمانہ تھیں اور اس دور میں بہت اچھی کتابیں لکھی گئیں اور نامور ادیب شاعر اور دانشور پیدا ہوئے۔ لیکن انیس سو پچاس کے بعد سے ایسا لگتا ہے کہ کی مائیں شائد تاجر اور سیاست دان ہی جنتیں رہیں۔  اگر آپ لفظ 'کتاب' اور 'روٹی' پر غور کریں تو دونوں الفاظ میں چار حروف ہیں۔ اس تناظر میں جناب نظیر باقری نے کہا۔۔۔۔۔۔  کھڑا ہوں آج بھی روٹی کے چار حرف لیے  سوال یہ ہے کتابوں نے کیا دیا مجھ کو (ماخوذ) چند سوال جو ہم سے جواب چاہتے ہیں،  روزانہ اُردُو اخبار اپنے گھر آتا کیا؟  _ماہانہ اُردُو رسالے ہم پابندی سے خریدتے کیا؟  _مہینے میں کتنی کتابیں ہم خرید...