میلوشارم شفا ہیلتھ اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام مفت طبی معائنہ کیمپ کا انعقاد۔


تمل ناڈو سے محمد رضوان اللہ کی رپورٹ - 
 میل وشارم شفا ہیلتھ اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے آج بروز اتوار 31 مئی 2026 کو خیر جاری مڈل اسکول، میل وشارم میں ایک مفت طبی معائنہ اور صحت بیداری کیمپ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ اس طبی کیمپ کا مقصد عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا، مختلف بیماریوں کی بروقت تشخیص کرنا اور صحت کے متعلق شعور بیدار کرنا تھا۔

کیمپ کے دوران ماہر ڈاکٹروں نے بڑی تعداد میں مرد، خواتین اور بچوں کا طبی معائنہ کیا اور انہیں ضروری طبی مشورے فراہم کیے۔ مریضوں کے بلڈ پریشر، شوگر اور دیگر بنیادی طبی جانچ کے انتظامات بھی کیے گئے۔ ضرورت مند افراد کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔
اس موقع پر شفا ہیلتھ اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ کے صدر، سکریٹری اور دیگر ذمہ داران و اراکین نے شرکت کی۔ انہوں نے کیمپ میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی گلپوشی و تہنیت کے ذریعے حوصلہ افزائی کی اور ان کی عوامی خدمت کے جذبے کو سراہا۔
ٹرسٹ کے ذمہ داران نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحت مند معاشرہ ہی ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد ہے۔ اسی مقصد کے تحت شفا ہیلتھ اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ وقتاً فوقتاً طبی، تعلیمی اور فلاحی سرگرمیوں کا انعقاد کرتا رہتا ہے تاکہ ضرورت مند افراد کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جا سکے۔
اس موقع پر اسکول انتظامیہ نے بھی شفا ہیلتھ اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ، ڈاکٹروں اور تمام رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا اور اس طرح کے عوامی فلاحی پروگراموں کو معاشرے کے لیے نہایت مفید قرار دیا۔
کیمپ کے اختتام پر عوام نے ٹرسٹ کی اس خدمت کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے طبی کیمپوں کے انعقاد کی خواہش ظاہر کی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔