اردو معلم جناب سی. فضل الرحمن کی سبکدوشی پر پُرجوش تہنیتی تقریب کا انعقاد .... فضل الرحمن کی تدریسی و سماجی خدمات ناقابل فراموش.... س. م. نعمان - (سابق اے. پی. اردو اکیڈمی چیئرمین، نندیال)
اردو معلم جناب سی. فضل الرحمن کی سبکدوشی پر پُرجوش تہنیتی تقریب کا انعقاد ....
فضل الرحمن کی تدریسی و سماجی خدمات ناقابل فراموش....
س. م. نعمان - (سابق اے. پی. اردو اکیڈمی چیئرمین، نندیال)
35 سالہ شاندار تدریسی خدمات انجام دینے کے بعد ممتاز معلم و اردو ایس جی ٹی جناب سی. فضل الرحمن صاحب آج بروز اتوار، مورخہ 31 مئی 2026 کو اپنے فرائضِ منصبی سے سبکدوش ہو گئے۔
اس موقع پر ڈاکٹر نعمان صاحب کے دولت کدہ پر ایک پروقار و پُرجوش تہنیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سابق چیئرمین اردو اکیڈمی، ڈاکٹر محمد نعمان صاحب نے بحیثیتِ مہمانِ خصوصی شرکت کی اور اپنے خطاب میں جناب فضل الرحمن کی تعلیمی، ادبی اور سماجی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ ڈاکٹر نعمان صاحب نے کہا کہ فضل الرحمن صاحب نے ہزاروں طلبہ کی شخصیت سازی کی اور تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا۔اس دوران انہوں نے تمام اردو اساتذہ اور اردو اساتذہ تنظیم قائدین کو تلقین کیا کہ آپس میں اتحاد و اتفاق سے رہتے فروغ اردو اور اردو سکولوں کو مستحکم کرنے کے لیے حتمی کوشش کریں.
مختلف اسکولوں سے تشریف لائے ہوئے اساتذہ، معززین اور تلامذہ نے شال پوشی و گل پوشی کر کے اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔ حاضرین نے متفقہ طور پر ان کی تدریس، سماجی خدمات اور قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
نمایاں خدمات:
1. اپنے والد محترم سی. عبدالستار کی قائم شدہ زویا اردو کوچنگ کے کو. ڈائریکٹر کی حیثیت سے TET اور DSC کے امیدواروں کے لیے مفت کوچنگ کا اہتمام
2. آندھرا پردیش اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کی ریاستی مشاورتی کمیٹی کے صدر کی حیثیت سے اساتذہ کے مسائل کے حل کے لیے گراں قدر کوششیں
3. ہزاروں طلبہ کو تعلیم و تربیت سے آراستہ کرنا
تقریب میں نندیال بلدیہ 11 واں وارڈ میونسپل کونسلر و نوجوان قائد محمد تمیم بھائی، آندھرا پردیش اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے متحرک قائدین محمد ابراہیم، محمد نعمان، سی. عبدالعزیز، نظیر احمد، محمد اقبال، اردو سی. آر. پی. نواز باشاہ سمیت شہر کی اہم علمی، سماجی و سیاسی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
آخر میں جناب فضل الرحمن صاحب نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور دعاؤں کی درخواست کی...
Comments
Post a Comment