بیاول کے سیاسی سماجی کارکن سعید شیخ کی رحلت۔


جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) این سی پی کے بیاول تعلقہ صدر سماجی سیاسی کارکن شیخ سعید عبدالرشید عمر ٦٠ سال کا نصف شب میں دورہ قلب پڑنے کے سبب انتقال ہو گیا مرحوم کی تدفین ٣١ مئی بہ روز اتوار صبح قریب دس بجے عمل میں آئی جس میں تعلیمی علمی ادبی سماجی سیاسی شخصیات نے شرکت کی این سی پی کے سرگرم رکن کی حیثیت سے انھوں نے کافی خدمات انجام دیں مستحقین اور ضرورت مندوں کی امداد انتہائی خاموشی سے انجام دیا کرتے تھے مسلم پسماندہ ذات برادری کے حقوق کے لئے ہمیشہ کوشاں رہے آئینی طور پر ان کے حقوق حاصل کرنے کے لئے لڑتے رہے ان کی اس مد میں کی گئی رہنمائی ہمیشہ یاد رہے گی۔ پسماندگان میں بیوہ تین بیٹے بہویں پوتا پوتی پر مشتمل بڑا خاندان ہے ان کے فرزند شیخ عمیر شعبہ درس و تدریس میں خدمات انجام دے رہیں ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔