معلم انسا نیت۔از قلم : مولوی شبیر عبدالکریم
معلم انسا نیت۔ از قلم : مولوی شبیر عبدالکریم ۔ 5 ستمبر کو ہمارے ملک بھارت میں ٹیچر ڈے منایا جاتا ہے اور یہ دن بھارت کے پہلے نائب صدر جناب رادھا کرشنن کا یوم ولادت بھی ہے اور وہ بھی ایک معلم تھے اس موقع پر تعلیمی اداروں میں مختلف قسم کے پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں طلبہ کرام کے سامنے تدریسی پیشے کی اہمیت وضرورت اور اساتذہ کرام کے مقام ومرتبہ کے بارے میں تقاریر اور مقالات پیش کئے جاتے ہیں اور طلبہ بھی خوشی خوشی بڑے جوش و خروش کے ساتھ اس دن تدریسی خدمات انجام دینے میں بڑھ چڑھکر حصہ لیتے ہیں معلم انسا یت نبئ کریم کی ذات اقدس کو اللہ تعالی نے پوری انسانیت کے لئے معلم بناکر بھیجا ہے جیسا کہ حدیث مبارکہ میں اسکا تذکرہ ہے اللہ کے رسول ارشاد فرماتے ھیکہ میں معلم بناکر بھیجا گیا ہوں اور آپ کی سیرت مبارکہ میں اساتذہ اور معلمین کے لئے ایک بھترین آئیڈیل اور نمونہ ہے کہ معلم کو کیسا ہونا چاہئے شاگردوں کو اپنے اساتذہ کا ادب و احترام کرنا چاہئے اور انکے ساتھ عاجزی اور تواضع سے پیش آنا چاہئے اسلئے کہ اس کے بغیر نفع بخش علم حاصل نہیں ہو سکتا جیسا کہ کہا گیا ہے علم حاصل کرو او...