حالات بدلنا ھے تو اخبار نکالو: مفتی ہارون ندوی۔ ہفتہ روزہ" ورت پربھات" فیض پور کا استقبالیہ ، اعزازی اجلاس کامیاب


جلگاؤں : ( عقیل خان بیاولی)
 تیر نکالو نہ کوئی تلوار نکالو
 حالات بدلنا ھے تو اخبار نکالو 
 اس شعر سے گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے مذہبی رہنما مفتی ہارون ندوی نے مثبت صحافت کی اشد ضرورت کا اظہار کیا، اور معاشرے کے نوجوانوں کو صحافت کی طرف قدم بڑھانے اور قسمت آزمانے کا پیغام ان سطور میں دیا کہ کیسے بدمعاش گودی میڈیا کے نمائندے بنگلہ دیش کے حالات کے بہانے سے ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان نفرت پھیلا رہے ہیں , جوانوں سے اپیل کی کہ بھارت کو آزادی دلانے میں جِس طرح صحافت کا بڑا ہاتھ ھے اسی طرح آج بھارت کو نفرت سے آزادی دلانے اور آتنکی گودی میڈیا سے بچانے میں مثبت صحافت کی سخت ضرورت ہے ، اسی طرح آج ملک مہنگائی، بھوک، فسادات کا شکار ہے، ہندوؤں اور مسلمانوں میں پھیل رہی نفرتوں سے بچانے کے لیے اچھے مثبت ذہن والے صحافیوں کی ضرورت ہے، اسی کے ساتھ خبیث رامگیری مہاراج سی متعلق بولتے ہوئے موصوف نے اس وقت جذبات سے بچنے اور ہوش سے کام لینے کا مشورہ دیا۔
 عبدالکریم سالار نے مختصر مگر جامع مشورے دیے اور اجلاس کے کارکنوں کی تعریف اور ان کی حوصلہ افزائی کی صدر تقریب انیل چودھری نے کہا کہ خدمت کرو، خدا تمہیں اجر دے گا، خدمت کرو خدا خوش ہو گا۔
   ویکلی ورت پربھات فیض پور کی ٹیم کی جانب سے کچھ سماجی کارکنوں کو ٹرافی اور سرٹیفکیٹ دے کر اعزاز سے نوازا گیا، اس کے ساتھ ساتھ اچھے فیصد نمبرات حاصل کرنے پر کچھ طلباء کو بھی مبارکباد دی گئی اورٹرافیاں ،ںسرٹیفکیٹ دیئےگئے ، مہمانان خصوصی میں چیف ایڈیٹر فاروق شاہ نعمانی اور ان کی پوری ٹیم نے شرکت کی۔ تقریب میں تمام کی مہمان نوازی کی گئی۔۔فیض پور کے کلیم ممبر، قربان ممبر، شاکر ممبر، انور کہاٹک، شاکر خان، ہارون سیٹھ ڈائمنڈ اور شہر کے بزرگوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔