ریاستی سطح پر منعقد" اُردو مطالعہ مہم" پروگرام میں ضلع پریشد لڑکوں کا مرکزی اُردو اسکول جامنیر دوم انعام سے سرفراز۔


جلگاؤں (سعید پٹیل کے ذریعے) حکومت مہاراشٹر کی جانب سے 28 اگست 2024 کو ریاستی سطح پر شہر اورنگ آباد میں  اردو مطالعہ مہم پروگرام کے تحت یک روزہ سیمپوزیم کا انعقاد ریجنل اکیڈمی اتھارٹی کی جانب سے مشہور و معروف ٹریننگ سینٹر (PACE)  اورنگ آباد میں منعقد ہوا. جس کا مقصد ریاست بھر کے اردو میڈیم کے طلبہ کو اردو مطالعہ کی ترغیب دینا اور اردو زباندانی کے پڑھنے پڑھانے کو بہتر بنانا تھا اس غرض سے مختلف نوع کے اردو کے تعلیمی لوازمات تیار کرنا اور پوسٹر بنانا، اردو مطالعہ کو فروغ دینا، گزشتہ سال ریاست بھر کے مختلف اضلاع میں مذکورہ پروگرام کی عمل آوری کس درجہ ہوئی اسے، تعلیمی وسائل، پوسٹرس، اور پی-پی - ٹی کے ذریعے  پیش کرنا تھا ضلع پرشد اردو لڑکوں کا مرکزی اسکول، جامنیر ضلع جلگاؤں کے اردو مضمون ٹیچر ڈاکٹر صابر خان سر نے اس سیمپوزیم میں اردو مطالعہ مہم پروگرام کے تحت پوسٹرز اور تعلیمی لوازمات کو بنا کر واضح طور پر سمجھایا  جس سے اردو اسکول کے تمام اساتذہ مستفیض ہوئے۔ صابر سر کے بہترین اور واضح انداز میں کی گئی پیش کش کے چلتے انہیں دوم  انعام سے  سرفراز کیا گیا ۔
 پروگرام کے اختتام پر صابر خان سر کو محترم ڈپٹی ڈائریکٹر انیل سابلے صاحب  اورنگ آباد کے ہاتھوں ٹرافی شال و گل اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔اس پروگرام میں انگل بھاشا کے ڈپٹی ڈائریکٹر محترمہ سنیتا راٹھوڑ میڈم، ریجنل اتھارٹی اورنگ آباد کے اردو و بھاگ پرمکھ پانڈورنگ چوہان صاحب، یونیسف کی نمائندہ محترمہ متالی میڈم صاحبہ، ایس سی ای آرٹی پونا کی نمائندہ جناب توصیف پرویز صاحب, پرنسپل دوست محمد خان صاحب، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد کے محمود صدیقی صاحب، خواجہ معین الدین سر، ریاست بھر کے تمام اضلاع کے ڈائٹ کے شعبہ اردو کے پرمکھ، پروفیسر،  االطاف علی رہنما سر، عارف ناظم سر جلگاؤں  نعیم پٹھان سر چوپڑا، رفیق سر اس طرح ریاست بھر سے آئے ہوئے محبانِ اردو اور اساتذہ  اس پروگرام میں موجود رہیں۔  اس ضمن میں ڈائٹ جلگاؤں کے پراچاریے ڈاکٹر انیل جھوپے صاحب، جلگاؤں ڈائٹ کے شعبہ اردو کے پرمکھ محترمہ کویتا چوہان میڈم صاحبہ، جامنیر کے گٹ سیکشن ادھکاری لوہار صاحب، ریاست کے متعلقہ اساتذہ کرام، ضلع جلگاؤں کے متعلقہ اردو اساتذہ، جامنیر بوائز اسکول کے صدرمدرس اور اسٹاف، اسی طرح جامنیر اردو گرلز اسکول کے صدر مدرس اور اساتذہ، جامنیر ،جلگاؤں اور ریاست بھر کے واٹس ایپ گروپ کے ممبران نے مبارکباد پیش کی-

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔