اندرون ماہ تمام اسکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جاۓ ورنہ تعلیمی ادارہ کی منظوری ہوگی منسوخ۔ ضلع کلیکٹر کا انتباہ ۔

جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) بدلاپور میں ہوۓ جنسی تشدد نے پورے محکمہ تعلیم کے ہوش گل کردیۓ ہیں ہر ذمہ دار پریشان سا نظر آرہا ہے کہ اس طرح کے واقعات سے کس طرح نمٹا جائے؟ اور مستقبل میں اس طرح کا کوئی معاملہ نا ہو سکے ان حالات کو مد نظر رکھتے ہوۓ ضلع جلگاؤں کے کلیکٹر آیوش پرشاد نے محکمہ تعلیم کے افسران کی میٹینگ لے کر احتیاطی تدابیر کے طور پر طلباء و طالبات کے تحفظ کے لۓ محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایات دی کہ ضلع بھر کی تمام ذریعہ تعلیم کی تمام بورڈز سے منظور شدہ امدادی غیر امدادی تمام اسکولوں میں اندرون ماہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جاۓ ساتھ ہی وقت مقررہ پر اسکول انتظامیہ کمیٹی، صدر معلم ، ذمہ داران ان سی سی ٹی وی کیمرے کے فوٹیج کو دیکھتی رہے گی اگر کہی کوئی متنازعہ چیز نظر آ تی ہے تو متعلقہ پولس اسٹیشن سے رابطہ قایم کریں اسی کے ساتھ بالخصوص طالبات کو گڈ ٹچ، بیڈ ٹچ کی بھی معلومات دیں ضلع پریشد کے سی ای او انکیت کمار نے کہا کہ ہر اسکول میں "سکھی ساوتری سمیتی"قائم کی جائے کلپنا چوہان ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ،وکاس پاٹل ایجوکیشن آفیسر پرائمری ،دیپالی پاٹل اے او جلگاؤں کارپوریشن نے بھی مسائل، تجاویز ،پیش کرتے ہوئے اظہار خیال کیا ضلع بھر میں کل ٣٣٧٤ اسکولیں ہیں ان میں سے ٩٧٠ اسکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں ٢٣٩٤میں نہیں تو شہر کارپوریشن حدود کی کل ٢١٠اسکولوں میں سے ٧٠ میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں ١٤٠میں نہیں ۔لہذہ تمام اسکولوں کے ذمہ داران اپنے اپنے اداروں میں ہر قسم کے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ورنہ تعلیمی ادارے کی پرمشن رد کردی جائیگی ۔اسکول انتظامیہ ،تدریسی غیر تدریسی عملہ مختلف کمیٹیوں نے ہر معاملے پر توجہ دینا اشد ضروری ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔