اقراء انگلش اسکول ارن ضلع رائے گڈھ میں قومی خلائی دن National Space day پروگرام کا انعقاد ۔
(رتناگیری سےمولوی شبیر عبدالکریم تانبے کی رپورٹ) اقراء انگلش اسکول ارن ضلع رائے گڈھ میں اعلی و معیاری تعلیم حسن اخلاق اسلامی تہذیب اور دینی ماحول کی فراہمی کیساتھ بچوں کے اندر کی پوشیدہ صلاحیتوں اور قابلیتوں کو اجاگر کرنے اور انھیں بروئے کار لانے کی بھی فکریں اور کوششیں کیجاتی ہیں اسلئے طلبہ کے درمیان مختلف قسم کے آرٹس اور فنون کے بھی پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں
اس مناسبت سے بروز جمعہ بتاریخ 23 اگست کو قومی خلائی دن پروگرام کا انعقاد کیا گیا جسمیں جماعت اول تا جماعت دہم کے طلبہ نے بڑے جوش و خروش کیساتھ حصہ لیا اس موقع پر طلبہ نے قومی خلائی دن کے موضوع پر بہترین اور دلکش انداز میں تقاریر پیش کیں
اسکے بعد طلبہ نے رنگولی پروگرام میں مختلف تصاویر بنائی جو کافی دلکش اور قابل دید تھیں
اسکول کی ھیڈ مسٹریس محترمہ فرحت تنگیکر نے طلبہ کی اس محنت و کاوش پر خوشی کا اظہار کیا اور انھیں مبارکباد پیش کی اسظرح جملہ اساتذہ کرام کی محنتوں و کاوشوں کو سراہتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا
ھیڈ مسٹریس محترمہ فرحت تنگیکر و دیگر تمام اساتذہ کرام طلبہ کی تعلیم و تربیت اور انکی قابلیتوں اور صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے بڑی فکرمندی کا مظاھرہ کرتے ہیں جسکی وجہ الحمد لللہ اسکول روز بروز ترقی کی راہ پر گامزن ہے اللہ تعالی انکی کوششوں و کاوشوں کو قبول اور کامیاب بنائے
اسکول میں معیاری اور اعلی تعلیم کیساتھ حسن اخلاق اسلامی تہذیب و دینی ماحول کا بڑا خیال رکھا جاتا ہے جو آج کے وقت کی اہم اور سخت ضرورت ہے اسلئے والدین و سرپرست حضرات اپنے بچوں کو اس اسکول میں داخلہ دلانے کے لئے بڑے کوشاں رہتے ہیں
اللہ تعالی اس اسکول کی حفاظت فرمائے اور اسکی جملہ ضروریات کو اپنے فضل و کرم سے پوری فرمائے.
Comments
Post a Comment