اندرا گاندھی اردو ہائی اسکول وجونیر کالج عثمان پورہ اورنگ آباد میں سرپرست میٹنگ کا انعقاد۔
(ناظمہ بیگ کی رپورٹ) 26/اگست، بروز پیر پانچویں تا بارھویں جماعت کے طلباء وطالبات کے لے سرپرست میٹنگ کا اہتمام کیاگیا ۔میٹنگ کا آغاز آفرین رحیم کی تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا۔مدیحہ پٹیل نے نعت پیش کیں۔ میٹنگ کا مقصد طلباء وطالبات کی سو فیصدی حاضری اور تعلیمی معیار بڑھانے کے لے سرپرست سے تبادلہ خیال کئے گئے۔تمام اساتذہ نے حا ضری ،تعلیمی جی۔آر۔کے متعلق معلومات پیش کیں۔پرنسپل جنابہ فاروقی فریسہ آرا صاحبہ نے موجودہ حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا"موجودہ صورت حال اور حالات کا مقابلہ کریں,جس کے لے دینی و دنیاوی تعلیم پے حد ضروری ہے۔" قرآن پاک اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور تعلیمات حاصل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے اور خود عمل کرنے پر زور دیا .آخر میں معلمہ شیخ نفیسہ غلام جیلانی کے اظہار تشکر سےمیٹنگ کا اختتام کیاگیا ۔۔۔
Comments
Post a Comment