جنسیوا وچار دھارا فاؤنڈیشن اور گورنمنٹ ملٹی پرپز معذور سینٹر، کے اشتراک سے شجر کاری۔
جلگاؤں: (عقیل خان بیاولی) گورنمنٹ ملٹی پرپز ہینڈیکیپڈ کمپوزٹ سنٹر جلگاؤں کے احاطے میں جن سیوا وچار دھارا فاؤنڈیشن اور گورنمنٹ ملٹی پرپز ہینڈی کیپڈ کمپوزٹ سنٹر، جلگاؤں کے باہمی اشتراک سے شجرکاری عمل میں آئی۔
یہ شجر کاری موسم باراں اور خاندیشی مراٹھی شاعرہ بہینا بائی چودھری کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقد کی گئی جس میں گورنمنٹ ملٹی پرپز ڈانڈیکیپڈ کمپلیکس میں رہنے والے معزور طلباء شریک ہوکر بہت خوش ہوئے۔ اس موقع پر بادام، نیم، آم، جام وغیرہ کے پودے لگائے کۓ۔ اس موقع پر اکشۓ مہاجن،لکشمن پاٹل،نیلیش بوہرا،رمضان تڑوی،اعجاز شاہ وغیرہ شریک تھے ۔
Comments
Post a Comment